Tag: beating

  • لڑکے سے بات کرنے کے شبے میں کم عمر لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے گئے

    لڑکے سے بات کرنے کے شبے میں کم عمر لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے گئے

    نئی دہلی: بھارت میں ایک نوعمر لڑکی کو ایک لڑکے سے بات کرنے کے شبے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بال کاٹ دیے گئے، پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے علی راج پور میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نو عمر لڑکی پر، ایک لڑکے سے فون پر بات کرنے کے شبے میں تشدد کیا گیا جبکہ اس کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انہیں اس واقعے کی اطلاع ملی انہوں نے فوراً کیس رجسٹر کیا اور 3 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    پولیس کے سب ڈویژنل افسر کے مطابق واقعے میں لڑکی کے خاندان کے ہی کچھ افراد ملوث تھے جنہوں نے نو عمر لڑکی کو چھڑیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اس کے بال کاٹ دیے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم کا سلسلہ طویل ہوتا جارہا ہے، گزشتہ روز ہی بھارتی ریاست حیدر آباد میں ایک شخص نے محبت ٹھکرانے پر کم عمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے زندہ جلا دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا جسم 50 فیصد جھلس گیا ہے تاہم وہ خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکی گھر میں اکیلی تھی، ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے ہوس کا نشانہ بنایا اور گھر سے گھسیٹ کر جھاڑیوں میں لے کر جلا دیا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

  • طالبہ سے جنسی زیادتی، اماراتی نوجوان کو عمر قید کی سزا

    طالبہ سے جنسی زیادتی، اماراتی نوجوان کو عمر قید کی سزا

    دبئی : عدالت نے اماراتی نوجوان کو مصری طالبہ سے  زیادتی  کے جرم میں  25 برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے بدھ کے روز  24 سالہ اماراتی شہری کو  طالبہ کی عصمت دری، تشدد اور غیر اخلاقی ویڈیو فلمانے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔

    پبلک پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ 24 سالہ اماراتی نوجوان نے بنگلے میں گھس کر  مصری طالبہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    دبئی کورٹ نے پہلے مرحلے میں ملزم کو عصمت دری، جنسی تشدد اور سائبر کرائم کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے25 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ رواں برس 4 جون کو دبئی کے علاقے الورقہ میں واقع ایک بنگلے میں پیش آیا تھا۔

    متاثرہ مصری طالبہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ ’میں اپنے بنگلے میں داخل ہوئی، تو ملزم وہاں موجود تھا، وہ مجھے اوپر کمرے  میں لے گیا، جہاں اس نے مجھ سے غیراخلافی فعل کرنا چاہا، لیکن میرے انکار کرنے پر اس نے زبردستی کی اور مجھ پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مجرم نے ابتداء میں خود پر عائد کیے گئے الزامات کی تردید کی تاہم طبی معائنہ مثبت آنے کے بعد عدالت نے مجرم کو سزا سناتے ہوئے جیل بھیجوا دیا۔