Tag: beats

  • عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون سے اہم اعزاز چھین لیا

    عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون سے اہم اعزاز چھین لیا

    بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’ڈمپل کوئین‘ دیپیکا پڈوکون کو برانڈ ویلیو کی دوڑ میں شکست دیتے ہوئے ان سے اہم اعزاز چھین لیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر بالی وڈ میں اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں لیکن فائنینشل اینڈ رسک ایڈورسری فرم ’کرول‘ کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ کی برانڈ ویلیو دیپیکا پڈکون سے زیادہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    فائنینشل اینڈ رسک ایڈورسری فرم ’کرول‘ کی نئی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سب سے زیادہ مہنگے سیلیبریٹیز کی رینکنگز میں تبدیلی دیکھی گئی ہے، عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فہرست میں 5واں نمبر حاصل کرلیا ہے۔

    سیلیبریٹی برانڈ ویلیوایشن رپورٹ 2023 کے مطابق عالیہ بھٹ کی برانڈ ویلیو 101 عشاریہ ایک ملین ڈالر ہے جبکہ دیپیکا پڈوکون اس فہرست میں چھٹے نمبر پر اب دیپیکا پڈوکون ہیں کی برانڈ ویلیو 96 ملین ڈالر ہے۔

    واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کو اداکاری کی دنیا کے ساتھ کاروباری دنیا میں بھی کامیاب دیکھا گیا، عالیہ بھٹ کا کپڑوں کے برانڈ کا بزنس ہے جبکہ دیپیکا پڈوکون کاسمیٹکس کا کاروبار کرتی ہیں۔

  • راولپنڈی کی بہادر لڑکی نے پرس چھینے والوں کو نانی یاد دلادی

    راولپنڈی کی بہادر لڑکی نے پرس چھینے والوں کو نانی یاد دلادی

    راولپنڈی : راولپنڈی کی باہمت اور بہادر لڑکی نے پرس چھینے والے لٹیروں کو نانی یاد دلادی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک لڑکی دو لٹیروں پر بھاری پڑگئی، گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ، جس میں راولپنڈی میں تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز نے لڑکی سے پرس چھیننے کی کوشش کی تو لڑکی نے بائیک سواروں کے پیچھے دوڑ لگائی اور پکڑ کر انکی درگت بنا دی۔

    اس دوران خوب دھنائی کے بعد ایک ملزم جان بچا کر بھاگا جبکہ ایک پکڑے جانے پر بہانے بازی کرنے لگا ۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ایک لڑکی دو ڈکیتوں پر بھاری پڑ گئی، گلشن حدید کی رہائشی مریم نے دکھائی خوب ہمت، موبائل فون چھین کر دو ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوئے تو کار سوار مریم نے ان کا پیچھا کیا اور اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر انھیں نیچے گرا دیا۔


    مزید پڑھیں : کراچی کی بہادر بیٹی نے موبائل چھیننے کی کوشش ناکام بنادی، ڈاکو گرفتار


    شہریوں نے موقع پر دونوں ملزمان کو پکڑلیا، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسٹیل ٹاؤن پولیس کے حوالے کردیا۔

    گرفتار ملزمان کا کہنا تھا کہ خاتون کی گاڑی کی ٹکر ہمیشہ یاد رہے گی۔

    اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ ذہین لڑکی

    آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ ذہین لڑکی

    لندن : برطانیہ میں بھارتی نژاد 12 سالہ لڑکی نے ذہانت کے ٹیسٹ میں معروف سائنس دانوں اسٹیفن ہاکنگ اور البرٹ آئن اسٹائن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مقیم 12 سالہ بچی نے عالمی تنظیم مینسا کے آئی کیو ٹیسٹ میں 162 پوائنٹ حاصل کرکے البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسے سائنسدانوں کو شکست دیدی۔

    بھارتی نژاد لڑکی کا اسکور بیسویں صدی کے طبیعات دان آئن اسٹائن اور نامور سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ سے دو پوائنٹس زیادہ ہے۔

    راج گوری پوار برطانیہ کے علاقےچیسشائر سے تعلق رکھتی ہے تاہم ان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے، راج گوری پروار کے والد ڈاکٹر سوراج کمار پروار مانچسٹر یونیورسٹی میں سائنس دان ہیں۔

    بھارتی اخبار کے مطابق یہ نتائج حاصل کرنے کے بعد راج گوری کو بلند آئی کیو والے افراد کی سوسائٹی ‘مینسا سوسائٹی’ کا رکن بنالیا ہے، مینسا نے دعوی کیا کہ راج گوری ان 20 ہزار افراد میں شامل ہوگئی ہے، جنھوں نے اتنا زیادہ اسکور حاصل کیا۔

    گزشتہ ماہ راج گوری پوار نے مانچسٹر میں آئی کیو ٹیسٹ دیا اور اٹھارہ سال سے کم زیادہ سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والی بچی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

    واضح رہے کہ آئی کیو ٹیسٹ میں انتہائی ذہانت کی حد 140 پوائنٹ ہے اور اندازے کے مطابق البرٹ آئن اسٹائن اورا سٹیفن ہاکنگ کا آئی کیو 160 پوائنٹ تک ہے۔

    خیال رہے کہ مینسا ذہین افراد کی ایک پرانی اور معتبر تنظیم ہے جس کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ ‘مینسا’ کے مطابق عام طور پر ایک عام آدمی کا آئی کیو اسکور 70 سے 100 کے قریب ہوتا ہے جب کہ 140 سے زیادہ اسکور کرنے والوں کو جینئس کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔

    دنیا بھر میں مینسا کے اراکین کی مجموعی تعداد 110,000 ہے جن میں سے برطانوی مینسا کے 20,000 اراکین ہیں۔ مینسا میں 8 فیصد اراکین 16 برس سے کم عمر ہیں جن میں سے 35 فیصد اراکین خواتین ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔