Tag: Beauty of hair

  • بالوں کو ریشمی اور چمکدار بنانے کیلئے بہترین نسخے

    بالوں کو ریشمی اور چمکدار بنانے کیلئے بہترین نسخے

    بالوں کو چمکدار، لمبے، گھنے اور مضبوط بنانے کے لئے بازار میں متعدد اقسام کے مہنگے شیمپو اور ہیئر کنڈیشنرز دستیاب ہیں جن میں مختلف اقسام کے کیمیکلز شامل ہوتے ہیں۔

    ان کے بجائے بالوں کی صحت کے لئے ہم گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے شیمپو سے کہیں زیادہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

    یہاں ہم آپ کو بالوں کو چمکدار اور صحت مند بنانے کے حوالے سے چند ایسے گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کو فوری اور بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

    بالوں کی خوبصورتی اور چمک کیلئے لوگ خاص طور پر خواتین نت نئے شیمپو اور ہیئر کنڈیشنرز استعمال کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود بالوں کا قدرتی حسن واپس نہیں آتا۔

    بالوں کی خوبصورتی اور چمک کیلئے خواتین نت نئے شیمپو اور ہیئر کنڈیشنرز استعمال کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود بالوں کا قدرتی حسن واپس نہیں آتا۔

    کچھ ایسے گھریلو نسخے بھی ہیں جو نہ صرف خشکی کو ختم کردیتے ہیں بلکہ بالوں کی قدرتی چمک، ریشمی پن اور کشش کو دوبارہ بحال کردیتے ہیں۔

    مندرجہ ذیل سطور میں چند گھریلو نسخوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جنہیں استعمال کرکے خواتین مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتی ہیں۔

    ناریل کا دودھ :

    بہت سے لوگ بالخصوص خواتین بالوں کو دلکش بنانے اور خشکی کو ختم کرنے کے لئے موئسچرائزنگ کریموں کا استعمال کرتی ہیں جس سے بال سخت اور بھربھرے ہوجاتے ہیں۔ تاہم، کچھ شیمپو اور کنڈیشنر بالوں کی خشکی ختم کرسکتے ہیں لیکن اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ گھر پرہی کنڈیشنر بنانے کے لئے ناریل کا دودھ چوتھائی ٹن لیں اور بالوں پرلگالیں لیکن جڑوں تک دودھ نہ جائے جب کہ بالوں کو چند منٹ تک اسی طرح رہنے دیں اور کسی اچھے شیمپو سے نہا لیں۔

    سرکہ، زیتون اور دہی :

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکا بالوں کے لئے قدرتی کلیزنر کا کام کرتا ہے جسے مہینے میں ایک بار استعمال کیا جائے۔ شہر کے نمکین پانی کی وجہ سے بالوں میں سختی اور خشکی پیدا ہوجاتی ہے جس کے لئے زیتون کے تیل کا ایک چمچہ لے کر اسے دہی کے 2 چمچوں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ اس نسخے سے بالوں کا پی ایچ متوازن ہوگا اور بالوں کی قدرتی چمک واپس آجائے گی۔

    سیب اور لیموں :

    بالوں کی خشکی کو ختم کرنے اور چمک کے لئے لیموں اور سیب کا جوس انہتائی مفید ہے جس کے لئے ایک چمچہ سیب کا جوس لے کر اس میں 2 چمچے لیموں کا رس ملا لیں اور شیمپو سے بال دھونے کے بعد اسے لگالیں اور ایک منٹ بعد سر دھو لیں۔ ماہرین کے مطابق سیب کے جوس کی تیزابیت بالوں کی بیرونی سطح کو لچکدار اور چمکدار بناتا ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • بالوں کی خوبصورتی کیلئے گاجر اور مولی کے جادوئی اثرات

    بالوں کی خوبصورتی کیلئے گاجر اور مولی کے جادوئی اثرات

    بالوں کو لمبے گھنے اور چمکدار بنانا خواتین کی اوّلین خواہش ہوتی ہے، جس کیلئے وہ تما م تر جتن بھی کرتی ہیں۔

    روکھے پھیکے، بے جان بال بہترین شخصیت کو بھی ماند کرسکتے ہیں اس کےبرعکس خوب صورت، جاندار اور چمکدار بال کسی کو بھی نہایت شاندار اور پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بالوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیل کا روزانہ استعمال ضروری ہے، جس کی وجہ سے سر میں خشکی، بال ٹوٹنے اور گرنے کی شکایت نہیں ہوتی۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے خواتین کو ایسا تیل بنانے کی ترکیب بتائی ہے جس کے استعمال سے آپ کے بال لمبے گھنے سیاہ اور چکمدار ہوجائیں گے۔

    جی ہاں ! یہ تیل گاجر اور مولی کے پتوں سمیت دیگر اجزاء سے تیار کیا گیا ہے، اسے استعمال کرنے کے بعد آپ کو واضح طور پر محسوس ہوگا کہ آپ کے بالوں کی نشونما بہت اچھی اور تیزی کے ساتھ بہتر ہورہی ہے۔

    اس تیل کو بنانے کیلئے جن اجزاء کی ضرورت ہے ان میں سرسوں کا تیل، گاجر ایک عدد، مولی کے پتے، پالک کے پتے، ایک عدد ادرک کا ٹکڑا اور آدھی پیاز چھلکے سمیت شامل ہیں۔

    ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ اس تیل کی تیاری کیلیے ہم نے ایک عدد مٹی کی چھوٹی ہانڈی میں ایک پاؤ سرسوں کا تیل ڈالا ہے اس کے بعد ہانڈی کو چولہے پر رکھ دیا۔ تیل گرم ہونے کے بعد اس میں یہ تمام اشیاء ڈال کر ہلکی آنچ پر دیر تک گرم کرنا ہے۔

    جب ان سب اجزاء کا رنگ تبدیل ہوکر کالا ہوجائے تو چولہا بند کرکے ہانڈی کو ڈھک دیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کیلئے چھوڑ دیں، تیل ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے چاہیں تو ہانڈی میں رہنے دیں یا کسی برتن میں چھان کر رکھ لیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس تیل کے اچھے رزلٹ کیلئے رات بھر سر پر لگا رہنے دیں اور صبح اٹھ کر نہالیں۔ اس کے استعمال سے آپ کے بال لمبے گھنے سیاہ اور چکمدار ہوجائیں گے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • گرمیوں میں بالوں کی خوبصورتی کو کیسے برقرار رکھیں؟

    گرمیوں میں بالوں کی خوبصورتی کو کیسے برقرار رکھیں؟

    گرمیوں میں خواتین کے بالوں کی صحت اور نشونما متاثر ہوتی ہے کیونکہ پسینے اور ہوا نہ لگنے کے سبب بال روکھے اور بے جان سے ہوجاتے ہیں اور اکثر خواتین دو مونہے بالوں کی شکایت بھی کرتی ہیں۔

    دو منہ کے بالوں کا مسئلہ آج کل ہر دوسری خاتون کو درپیش ہے، عام طور پر آپ کے بالوں کے نچلے حصے میں ایک بال میں سے دوسرا بال نکل آتا ہے جسے ’دو مونہے‘ کہا جاتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ نتاشا علی نے موسم گرما میں بالوں کی بہترین نشونما کیلئے نسخہ بنانے کا آزمودہ طریقہ بتایا جو محض قدرتی اجزا سے بنایا جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک پیاز کا عرق نکال لیں اور اس میں اسی کے ہم وزن زیتون کا تیل اور کھوپرے کا تیل مکس کرلیں۔ اس مکسچر کو اچھی طرح بالوں میں لگائیں اور خاص طور پر بالوں کے سِروں پر بھی لازمی لگائیں۔

    تیل کی مالش کے 15 سے 20منٹ بعد کسی بھی شیمپو سے دھو لیں، یہ عمل ایک ہفتے میں دو سے تین مرتبہ کریں ایسا کرنے سے آپ کے بال تین چار مہینے تک دو مونہے نہیں ہوں گے یہ آزمودہ نسخہ ہے۔

    اس موقع پر اداکارہ سعدیہ امام نے بتایا کہ بالوں کو خوبصورت لمبا اور گھنا کرنے کیلئے ایک بہترین نسخہ بیان کررہی ہوں جس میں انڈہ، دہی، کنڈیشنر، پسے ہوئے چاول، ایلو ویرا جیل، ویسلین اور شہد شامل ہیں۔

    ان تمام اجزاء کو ایک ایک چمچ لے کر مکس کرکے بالوں میں لگائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویسلین بالوں کیلئے انتہائی زبردست چیز ہے لیکن اس کو بالوں کی جڑوں میں نہ لگائیں بلکہ صرف لمبائی میں لگائیں۔

  • بالوں کی خوبصورتی کیلئے یہ آزمودہ نسخہ ضرور آزمائیں

    بالوں کی خوبصورتی کیلئے یہ آزمودہ نسخہ ضرور آزمائیں

    موسم سرما میں اکثر خواتین کے بالوں کی صحت اور نشونما متاثر ہوتی ہے، جس کے سبب بال روکھے اور بے جان سے ہوجاتے ہیں، اس کے علاج کیلئے اچھے اور معیاری شیمپو کے ساتھ بہترین ہیئر کنڈیشنر کا استعمال بھی ضروری ہے۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بالوں کو نرم و ملائم بنانے کے لیے بغیر کیمیکل والے کنڈیشنر کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ بالوں پر ان کا اثر اچھا اور کارآمد نظر آئے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بتول نے گھر میں ہیئر کنڈیشنر بنانے کا نہایت آسان طریقہ بتایا جو کسی بھی کیمیکل سے پاک ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر آپ اپنے بالوں کو کیمیکلز سے بچانا چاہتے ہیں تو گھر پر موجود اجزاء کی مدد سے باآسانی اپنے بالوں کی مناسبت سے کنڈیشنر تیار کرسکتی ہیں جو بہت آسان اور آزمودہ ہے۔

    ڈاکٹر بتول نے بتایا کہ کسی بھی اچھے برانڈ کا کنڈیشنر تھوڑی سی مقدار میں لیں اس کے بعد اگر آم کا موسم ہو تو ٹھیک ورنہ کیلے کا گودا بھی تھوڑا سا شامل کرلیں۔ اس کے علاوہ ا س میں کوکونٹ کریم ایک چمچ کے ساتھ زنک اور السی کا تیل ایک چمچ بھی ملا لیں۔

    اب سب اشیاء کو اچھی طرح مکس کرکے بالوں میں لگائیں کیمیکل سے پاک کنڈیشنر تیار ہے آپ اسے ہفتے میں دوبار لگائیں۔ لیکن یاد رہے کہ یہ پیسٹ بالوں کی جڑوں میں بالکل نہیں لگانا، جڑوں کو بچا کر بورے بالوں کی لمبائی میں آدھا گھنٹے بعد انہیں دھولیں آپ کے بال خوبصورت لچک دار اور چمکدار ہوجائینگے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔