Tag: Beauty parlor

  • نئی نویلی دلہن کی بیوٹی پارلر میں ہارٹ اٹیک سے موت

    نئی نویلی دلہن کی بیوٹی پارلر میں ہارٹ اٹیک سے موت

    بھارت کے مظفر نگر ضلع میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، شادی کے روز بیوٹی پارلر میں تیارہونے کے لئے جانے والی نئی نویلی دلہن ہارٹ اٹیک سے زندگی کی بازی ہار گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ سامنے آنے پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں، بتایا جارہا ہے کہ ڈاکٹر دلہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

    شانتی نگر کے رہائشی ڈاکٹر بھارت بھوشن کے بیٹے وجے بھوشن کی شادی ڈاکٹر سشمنا شرما سے ناتھ فارم سے طے تھی۔ نئی نویلی دلہن شادی کے لیے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مظفر نگر آئی تھی۔

    دلہن سشمنا میک اپ کے لیے منڈی علاقے کے ایک بیوٹی پارلر چلی گئی تھی، جہاں دوران میک اپ دوران دلہن اچانک گھبرا گئی اور بے ہوش ہو کر نیچے گر گئی۔ جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا تھا۔ اچانک ہونے والے اس واقعہ سے ہر کوئی صدمے کا شکار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر بھارت بھوشن کا کہنا تھا کہ آج ان کے بیٹے کی شادی تھی، صبح تقریباً 11 بجے، سشمنا بیوٹی پارلر گئی جہاں اسے چکر آنے لگے، دلہن کو قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔

    دولہے سے واٹس ایپ گفتگو کے بعد دلہن نے شادی منسوخ کردی

    مقامی ڈاکٹر نے اسے میرٹھ ریفر کر دیا۔ دلہن میرٹھ جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی۔ کہا جارہا ہے کہ موت ہارٹ اٹیک کے سبب ہوئی ہے۔

  • دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑنا بیوٹی پارلر کو مہنگا پڑ گیا

    دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑنا بیوٹی پارلر کو مہنگا پڑ گیا

    لاہور : دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑنا پارلر کو مہنگا پڑ گیا ، عدالت نے بیوٹی پارلرکو 50ہزار ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی صارف عدالت میں دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑنے والے پارلر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جج وسیم افضل میاں نے ڈاکٹر شازیہ کے دعویٰ پر سماعت کی۔

    درخواست گزار نے بتایا کہ سیلون کی مالکن نےطےشدہ رقم سےزائد مانگی اور دلہن کا میک اپ ادھورا چھوڑ کر سیلون سے باہر نکال دیا۔

    درخواست گزار نے استدعا کی عدالت پارلر کو ایک لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے، جس پر عدالت نے بیوٹی پارلر کو 50 ہزار ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے چند روز قبل لڑکی نے لمبے بالوں کی خواہش میں ایکسٹینشن لگوائی اور اپنے بال بھی گنوا دیے تھے، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے بال خراب ہونے پر بیوٹی سیلون کے خلاف ایک کروڑ ہر جانے کا دعویٰ دائر کردیا تھا۔

  • گھر سے بیوٹی پارلر جانے والی تین لڑکیوں کا اغواء اور زیادتی

    گھر سے بیوٹی پارلر جانے والی تین لڑکیوں کا اغواء اور زیادتی

    کراچی : عزیز آباد میں 3 لڑکیوں کے مبینہ اغواء اور زیادتی کے معاملہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، انویسٹی گیشن پولیس نے لیڈی انسپکٹرکو تفتیشی افسر مقرر کردیا۔

    اس حوالے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے، مقدمہ درج ہونے کے باوجود اہل خانہ کا معاملہ ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد مبینہ زیادتی کی تصدیق ہوسکے گی اور دیگر حقائق بھی سامنے آئیں گے۔

    ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ تینوں لڑکیاں مہندی کا کام سیکھنے کا کہہ کر پارلر گئی تھیں، لڑکیوں کے کئی گھنٹے لاپتہ رہنے پر والدین نے مقدمہ درج کروایا۔

    پولیس کے مطابق دوسگی بہنوں سمیت تینوں لڑکیاں اپنی مرضی سے گئی تھیں، بعد ازاں لڑکیوں کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے،مذکورہ لڑکیوں کو نیم بےہوشی کی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا۔