Tag: beauty poular

  • دو ڈاکو حسیناؤں کی بیوٹی پارلر میں ڈکیتی کی کوششش ناکام، اسلحہ برآمد

    دو ڈاکو حسیناؤں کی بیوٹی پارلر میں ڈکیتی کی کوششش ناکام، اسلحہ برآمد

    گوجرانوالہ : دو ڈاکو بہنوں نے بیوٹی پارلرمیں گھس کر عملے کو یرغمال بنالیا، وہاں موجود دیگر خواتین نے انہیں پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں دو بہنیں پرس میں پستول رکھ کر بیوٹی پارلرمیں گھس گئیں, ڈی سی روڈ پر قائم بیوٹر پارلر میں دونوں خواتین نے اسلحے کے زور پرلوٹ مارکی.


    Female dacoits try to rob a beauty parlour in… by arynews

    اسی دوران دوسرے کمرے میں موجود خواتین نے آکر انہیں دبوچ لیا، اس موقع پر بیوٹی پارلر کے عملے اور دیگر خواتین نے بھی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئےان ڈاکو حسیناؤں کو قابو کر لیا۔

    اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور راحیلہ اورشکیلہ نامی ڈاکو رانیوں کو دھر لیا۔

    ڈکیت بہنوں کے پرس سے موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، گرفتار خواتین پولیس کو رو رو کراپنی صفائیاں دیتی رہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں بہنیں پہلے بھی علاقے میں وارداتیں کر چکی ہیں۔

     

  • سندھ اسمبلی میں ارکان کےلئے بیوٹی سیلون بنے گا، آغا سراج درانی

    سندھ اسمبلی میں ارکان کےلئے بیوٹی سیلون بنے گا، آغا سراج درانی

    کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی فرمائش پر ایم پی اے ہاسٹل میں خواتین ارکان کیلئے بیوٹی پارلر اور شاپنگ مال بنوایا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل میں کار پارکنگ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

    آغا سراج درانی نے کہا کہ ان کے دوست سیلون جاتے ہیں اورچہرے پر کچھ لگا کر چمک چمک جاتے ہیں۔ اسمبلی کے مردوں کو بھی چمکنے کا پورا حق ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں بیوٹی پارلراپوزیشن لیڈرنصرت سحرعباسی کی فرمائش پربن رہا ہے۔ یاد رہے کہ سندھ میں بچے بیماری سے مررہے ہیں، گٹروں پرڈھکن کےلئےشہری مہم چلارہے ہیں اورارکان اسمبلی کے مزے آگئے۔

    اسمبلی میں شاپنگ مال بنے گاجہاں مردوں کے لئے بیوٹی سیلون بھی ہوگا۔ سندھ اسمبلی نئی عالی شان بھی بن گئی۔ وہاں ارکان اسمبلی کےلیےشاپنگ مال بھی ہوگا۔ وہاں مردوں کےلئے بیوٹی سیلون بھی ہوگا،

    سندھ میں ارکان اسمبلی کے لیے تو سب کچھ ہے۔۔ لیکن انہیں منتخب کرنے والوں کو پانی میسرہے نہ صفائی۔