Tag: Beauty tips

  • چمکدار جلد کیلئے ’گلاس اسکن ماسک‘ کیسے تیار کیا جاتا ہے؟

    چمکدار جلد کیلئے ’گلاس اسکن ماسک‘ کیسے تیار کیا جاتا ہے؟

    موجودہ دور میں شیشے جیسی چکمدار جلد ’گلاس اسکن‘بنانا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے کیونکہ اب کورین خواتین کی طرح چمکتی جلد ہر لڑکی کا خواب ہے جس کیلئے گلاس اسکن ماسک لگایا جاتا ہے۔

    یہ گلاس اسکن ماسک کیا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں؟ اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹیشن حنا انیس نے اس کی تفصیل بیان کی۔

    انہوں نے بتایا گلاس اسکن بنانے کرنے کا طریقہ عام ماسک جیسا نہیں ہوتا ہے بلکہ تھوڑا مختلف ہے یہ ایک بیوٹی روٹین ہے جس سے جلد مزید بہتر ہوتی ہے۔

    یہ ماسک آپ کی اسکن کو گِلو دیتا ہے، ہائیڈریٹ کرتا ہے، پیلانگ کرتا ہے، اس کے علاوہ اسکن بہت نرم، صاف اور چمکدار ہو جاتی ہے۔

    حنا انیس نے ’گلاس اسکن ماسک‘ بنانے کا آسان سا طریقہ بتایا جس کے استعمال سے خواتین جلد کے مسائل کو باآسانی حل کرسکتی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اس ماسک کو روزانہ لگانا ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں کیونکہ یہ دیسی انداز سے بنایا جاتا ہے اور اس میں صرف چار اشیاء شامل کی گئی ہیں۔

    بیوٹیشن حنا انیس نے کہا کہ اس کو بنانے کیلئے پہلا لیمن جوس دوسرا آلو کاجوس اس کے بعد چاول کا آٹا اور چوتھی چیز بادام کا تیل۔ ان چاروں چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنالیں اور روزانہ لگائیں۔ آپ کی جلد نرم و ملائم اور صاف شفاف ہوجائے گی۔

  • عیدالاضحیٰ پر میک اپ کیسا ہونا چاہیے؟

    عیدالاضحیٰ پر میک اپ کیسا ہونا چاہیے؟

    عید کے موقع پر لباس زیور سب کچھ اچھا ہو لیکن اگر میک اپ ٹھیک طریقے سے نہ کیا گیا ہو تو شخصیت میں کچھ کمی سی محسوس ہوتی ہے۔

    عید قرباں پر جہاں خواتین گھر اور کھانے کی تیاریوں میں مصروف نظر آتی ہیں وہیں یہ تیاری مکمل ہوتے ہی انہیں اپنے سجنے سنورنے کی فکر ستانے لگتی ہے۔

    چہرے پر سمجھداری سے میک اپ کا استعمال شخصیت میں نکھار کا سبب بنتا ہے، اس کام کیلئے ضروری ہے کہ میک اپ کے چند سنہری اور بنیادی اصول اپنا کر آپ خود کو دلکش اور دل آویز بنا سکتی ہیں۔

    عید سے ایک رات قبل چہرے پر کوئی بھی قدرتی فیس ماسک اپلائی کریں۔ کھیرا، بیسن ،دودھ، دہی شہد یا ایلویرا جیسے قدرتی اجزا کے امتزاج کا چہرے پر استعمال رنگت کو صاف اور چمک دار بنانے میں مدد دے گا۔

    نو فاؤنڈیشن

    فاؤنڈیشن خواتین کے میک اپ کا ایک اہم اور ضروری حصّہ ہے لیکن نو میک اپ لک کے لیے فاؤنڈیشن کا استعمال نہ کیا جائے تو بہتر ہے، اس کے برعکس میک اپ کے لیے لائٹ کوریج کریں لیکن اگر فاؤنڈیشن استعمال کرنا ضروری ہو تو جلد کی مناسبت سے فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں۔

    کنسیلر

    چہرے پر موجود داغ دھبوں اور حلقوں کو چھپانے کے لیے کنسیلر کا استعمال بہترین ہے، جلد کی مناسبت سے کنسیلر کا انتخاب کرتے ہوئے کم مقدار میں آنکھوں کے نچلی جانب اور داغ دھبوں پر اپلائی کریں۔

    بلش آن

    چہرے کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لیے گالوں پر بلش آن کا استعمال ضروری ہے لیکن انتہائی کم مقدار میں، ناک کے لیے وارم ٹون بلش کا استعمال کریں۔

    آنکھوں کے لیے مخصوص کلرز

    نومیک اپ لک کے لیے آئی شیڈو پنک یا کریمی کلر کا آئی شیڈو کلرز استعمال کریں اور انہیں انگلیوں کی مدد س بلینڈ کریں، آئی لائنر کے براؤن کلر زیادہ مناسب ہے۔

    لپ اسٹک

    لپ اسٹک کے بنا میک اپ مکمل نہیں ہوسکتا لہٰذا نو میک اپ لک کے لیے ایسے لپ کلرز کا استعمال کریں جن سے آپ کی اسکن اور میک اپ دونوں نیچرل سے محسوس ہوں۔

  • بالوں کو گھنا اور خوبصورت بنانے کیلئے یہ ایک کام لازمی کریں

    بالوں کو گھنا اور خوبصورت بنانے کیلئے یہ ایک کام لازمی کریں

    بالوں کی بہتر نشونما اور ان کی خوبصورتی برقرار رکھنے کیلئے سر میں تیل کی مالش لازمی کرنی چاہیے لیکن اس کیلئے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ کون سا تیل بالوں کیلیے مفید اور بے ضرر ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز کی معروف اداکاراؤں نے اپنے تجربات پیش کیے اور ناظرین کو اپنے بالوں کی خوبصورتی کے راز سے بھی آگاہ کیا۔

    پروگرام میں سینئیر اداکارہ حنا خواجہ بیات، اداکارہ مہر النسا اور اداکارہ نازش جہانگیر بھی موجود تھیں، جنہوں نے بتایا کہ بالوں میں تیل لگانے کے درست طریقہ کار اور یہ کہ ہم تیل لگاتے ہوئے ایسی کون کون سے غلطیاں کر جاتے ہیں جو کہ بالوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

    اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بتایا کہ ضروری نہیں بالوں میں تیل روزانہ لگایا جائے لیکن ہفتے میں دو بار لازمی لگانا چاہیے، اور اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ بالوں کی جڑوں میں انگلیوں کی پوروں کی مدد سے کھوپرے کے تیل کی کچھ دیر تک اچھی طرح مالش کریں تاکہ یہ کھوپڑی کی کھال میں جذب ہوجائے۔

    بہترین نتائج کے لیے تین منٹ تک بالوں کی جڑوں میں کھوپرے کے تیل کی مالش کریں، اب اپنے سر کو شاور کیپ یا کسی کپڑے سے ڈھک لیں تاکہ اس پر دو سے تین گھنٹے ہوا اور پانی نہ پڑنے دیں یہ ضروری نہیں کہ تیل ساری رات لگا کر رکھا جائے۔

  • میک اپ کرتے ہوئے ان باتوں کا لازمی خیال رکھیں

    میک اپ کرتے ہوئے ان باتوں کا لازمی خیال رکھیں

    خود کو سجانا سنوارنا خواتین کا بنیادی حق ہے جس کیلئے میک اپ بڑی اہمیت کا حامل ہے لیکن میک اپ کرتے ہوئے کچھ باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ آپ کا چہرہ دیکھنے میں زیادہ اوور نہ لگے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان کے میک اپ کلاس سیگمنٹ میں ماہر بیوٹیشنز نے خواتین کو کچھ اہم تجاویز دی ہیں۔

    اس موقع پر بیوٹیشن بینش نے ایک ماڈل کے میک اپ سے حوالے سے بتایا کہ اس کی ایک خاص تکنیک ہوتی ہے جس میں یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ کون سی چیز کیسے اور کتنی استعمال کرنی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس ماڈل کے میک اپ میں کریکٹر استعمال نہیں کیا گیا کیونکہ تھوڑی پگمینٹیشن ہے جو واضح ہورہی ہے اور فاؤنڈیشن کا شیڈ بھی ٹھیک نہیں۔

    میک اپ

    انہوں نے بتایا کہ اس میک اپ میں سب سے بڑی غلطی یہ کی گئی ہے کہ رنگوں کا انتخاب چہرے کی مناسبت سے نہیں کیا گیا، اسی لیے گردن اور چہرے کی رنگت میں نمایاں فرق محسوس ہورہا ہے۔

    لپ اسٹک کے حوالے سے بیوٹیشن ماہ نور نے بتایا کہ صبح کے وقت ہلکے رنگ کی لپ اسٹک لگاتے ہیں اور لباس کے رنگ کی مناسبت سے بھی لگائی جاسکتی ہے۔

     

  • یہ 5 مشروبات پئیں : چہرہ چند روز میں خوبصورت اور جاذب نظر

    یہ 5 مشروبات پئیں : چہرہ چند روز میں خوبصورت اور جاذب نظر

    چہرے پر پڑنے والے داغ دھبے جھائیاں اس کی دلکشی، رونق اور جاذبیت کو ختم کردیتی ہیں، اکثر خواتین اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے بے شمار کریمیں اور ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں۔

    اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ مشروبات ایسے ہیں کہ جن کو پیبنے سے انسان کی جلد ترو تازہ نرم و ملائم اور خوبصورت ہوجائے گی۔

    ماہرین صحت کے مطابق صبح نہار منہ پانی پینا ہمارے نظام ہاضمہ اور میٹابولزم کو درست حالت میں رکھتا ہے، اس کے علاوہ پیٹ کی صفائی اور جملہ امراض سے بچنے کیلیے انتہائی کار آمد ہے۔

    دن کا آغاز اگر ایک یا دو لیٹر پانی پی کر کرنے سے کیا جائے تو جسم سے زہریلے مادّے خارج ہوجاتے ہیں۔ تاہم پانی کے علاوہ بھی کچھ ایسے مشروبات ہیں جو مرد و خواتین، دونوں کو ہی ایک صحت مند اور صاف جلد پانے میں معاون ہوتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو 5 ایسے مشروبات کے بارے آگاہی فراہم کریں گے کہ جس پر عمل کرنے سے آپ داغ دھبوں کی شکایات دور ہوجائیں گی لیکن یاد رکھیں ان پانچ مشروبات میں سے آپ کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے، بیک وقت دو مشروبات نہیں پیے جاسکتے۔

    واٹر تھراپی واٹر تھراپی :

    یہ ایک ایسا کامیاب عمل ہے جسے کرنے سے صحیح مقدار میں پانی پینے کے ناقابل یقین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ پانی ہمیں ڈی ہائیڈریٹ سے بھی بچاتا ہے جس کی وجہ سے جلد روکھی نہیں ہوتی ہے۔

    روزانہ کم سے کم ساڑھے4 سے لے کر ساڑھے5 لیٹر پانی پینے سے جسم میں منرلز اور آکسیجن کی سطح بڑھ جاتی ہے، اس سے جسم میں جمع ٹاکسن بھی باہر نکل جاتے ہیں جس سے جلد میں نمی برقرار رہتی ہے، جس سے کیل مہاسوں سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    لیموں اور شہد

    شہد اور لیموں کا پانی :

    نہار منہ شہد اور لیموں کا پانی نظام ہاضمہ کو فعال اور بہتر کرتا ہے، قبض اور گیس جیسے مسائل سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔

    وہ افراد جو اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں انہیں ڈائٹنگ کے بجائے نہار منہ لیموں اور شہد ملا پانی پینا چاہیئے،یہ جسم کی فاضل چربی کو گھٹاتا ہے اور وزن میں کمی لاتا ہے

    ایک گلاس پانی میں 2 سے 3 بڑے چمچ شہد، ایک بڑا چمچہ لیموں کا رس ملائیں صبح کی پہلی خوراک کے طور پر اسے پئیں۔ یہ ایک الیکٹرا لائٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی ایجنگ اجزاء بھی پیدا کرتا ہے۔

    فروٹ جوس

    پھلوں کا جوس :

    کچھ لوگ پھلوں اور سبزیوں کو جوس کی شکل میں پینا پسند کرتے ہیں تاکہ جسم کی اندر سے صفائی ہوسکے یا غذا میں زیادہ غذائیت کا اضافہ ہوجائے۔

    جوس کے حامی افراد کا دعویٰ ہے کہ اس سے پھلوں اور سبزیوں میں موجود اجزا کو جذب کرنے کا عمل بہتر ہوتا ہے جبکہ مخالفین کا ماننا ہے کہ جوسز سے اہم غذائی اجزا جیسے فائبر نکل جاتا ہے۔

    پھل وٹامنز اور مائیکرو نیوٹرینز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ گاجر، چقندر، انار جیسے پھل اور شکر قندی جیسی سبزیاں منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہیں جو کیل مہاسے سے نجات دلا کر ہمیں ایک صحت مند اور صاف جلد پانے میں مدد کرتی ہیں۔

    گرین ٹی

    گرین ٹی :

    اگر آپ چائے کی دلدادہ ہیں تو اپنی خوراک میں گرین ٹی یا لیمن ٹی ضرور شامل کریں۔ اس سے مہاسے سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔

    اس میں وٹامن سی کے ساتھ ساتھ کئی غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو جلد کو صحتمند رکھنے میں معاون ہوتے ہیں اور قدرتی نکھار آتا ہے۔

    ہلدی کا دودھ

    ہلدی والا دودھ :

    ہلدی قدرتی دوا ہے جو اینٹی بائیوٹک اور اینٹی وائرل ایجنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو عمر بڑھانے کے عمل کو دھیما کر دیتے ہیں۔ روزانہ صبح دودھ یا گرم پانی میں ایک چمچہ ہلدی ملا کر پینے سے جلد صحتمند رہتی ہے۔

  • 17ہزار روپے والے ’سیرم‘ صرف چند سو روپے میں تیار کریں

    17ہزار روپے والے ’سیرم‘ صرف چند سو روپے میں تیار کریں

    موسم سرما میں خواتین اپنی جلد کی حفاظت کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہیں جس کیلئے وہ بازار میں دستیاب ہزاروں روپے مالیت کے سیرمز استعمال کرتی ہیں۔،

    آج کل خواتین میں دو قسم کے سیرمز کے کافی چرچے ہیں بس مسئلہ یہ ہے کہ یہ سیرمز بہت مہنگے اور ہزاروں روپے مالیت کے ہیں لیکن ڈاکٹر ام راحیل نے ان کا یہ مسئلہ بہت آسان اور کم قیمت میں بنا کر حل کردیا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے سیرمز بنانے کا طریقہ بیان کیا، جس میں ایک سیرم کی بازار میں قیمت 12ہزار جبکہ دوسرا 5ہزار میں دستیاب ہے کیونکہ یہ سیرمز جلد کے مسائل کیلئے بہت عمدہ اور مفید ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم یہ دونوں سیرمز ملا کر بنا رہے ہیں جو بہت آسان اور سستا نسخہ ہے، اس کو بنانے کی ترکیب بتاتے ہوئے کہا کہ اس اجزاء میں پانی ڈیڑھ گلاس، مکمل گلاب کا پھول ڈنڈی سمیت، گاجر کے بیج، ڈسپرین کی گولی، موسمی، لیموں، مٹر، کشمش اور پپیتا ان اشیاء میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں جو ان دونوں مہنگے سیرمز میں موجود ہیں۔

    ترکیب :

    ڈیڑھ سے دو گلاس پانی میں گلاب کا پھول توڑ کر ڈال دیں، پھر اس میں ایک چمچ گاجر کے بیج شامل کریں، ساتھ ہی چار سے پانچ کشمش کے دانے اور ایک گولی ڈسپرین بھی ڈال دیں۔

    اس کے بعد دو سے تین مٹر کی پھلیاں کھول کر دانے اور چھلکے سمیت شامل کریں اور ساتھ ہی موسمی کی ایک چوتھائی پھانک نچوڑ کر اس کے بیج اور چھلکے سمیٹ دال دیں۔

    ڈٓکٹر ام راحیل نے کہا کہ اب ان تمام اشیاء کو اتنا ابالیں کہ پانی صرف آدھا گلاس بچے، اس پانی کو چھان کر ایک بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں اور روزانہ رات کو سونے سے پہلے ہاتھ پیر اور چہرے پر لگائیں۔ اس کے استعمال کے بعد آپ تمام سیرمز بھول جائیں گی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔

  • سردیوں میں جلد کی حفاظت کیسے کی جائے ؟ مفید مشورے

    سردیوں میں جلد کی حفاظت کیسے کی جائے ؟ مفید مشورے

    موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی بہت سے طبی مسائل بھی جنم لیتے ہیں جن میں سب سے اہم نزلہ زکام اور جلد پر منفی اثرات کا مرتب ہونا لازمی امر ہے۔

    سردیوں میں جلد کی نمی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ شرمین علی نے اپنی صحت مند اور چمکدار جلد کی حفاظت کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ باقاعدگی سے رات کو سونے سے قبل میک اپ صاف کرنے کے بعد چہرہ اچھی طرح دھو کر ’ہائیلورونک ایسڈ‘ لازمی لگاتی ہوں، یہ چیز میری روٹین میں شامل ہے۔

    اداکارہ شرمین علی کا کہنا تھا کہ پہلے میں اپنی جلد کی نرمی کو برقرار اور فریش رکھنے کیلئے فروٹ اور سبزیاں کھایا کرتی تھیں لیکن بعض اوقات ایسا لگتا ہے کہ شاید میں اپنی ڈائیٹ سے یہ سب حاصل نہیں کرپارہی تو اس کیلئے ’ہائیلورونک ایسڈ‘ بہترین چیز ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اسے منہ دھونے کے بعد گیلی جلد پر لگائیں، یہ ایسڈ بازار میں باآسانی دستیاب ہے۔

    جلد کی نمی کیلئے بہترین نسخہ 

    علاوہ ازیں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جلد کو نرم رکھنے،لکیروں اور جھریوں سے بچانے کے لئے دودھ کا پروٹین کمال کی خاصیت رکھتا ہے۔

    اس موسم کے لئے شہد بہترین اور قدرتی موئسچرائزر ہے اور سردی سے متاثر جلد کے لئے اس کا استعمال انتہائی سود مند ہے اور خاص طور پر جلد پر لکیریں اور نشانات وغیرہ اس موسم میں نمایاں ہونے لگیں تو اس وقت شہد کا استعمال بہترین ہوتا ہے۔

    خوبصورت اور صاف جلد کیلئے موئسچرائزر کو دن میں 3 بار استعمال کیا کریں، موئسچرائزر کے استعمال کا سب سے بہتر وقت نہانے کے بعد ہے ۔

    اس طرح جسم سے نکلنے والا روغن ضائع نہیں ہو پاتا اور وہ جلد ہی میں رہتا ہے جس کی وجہ سے جلد خشک نہیں ہو پاتی اور نرم اور چکنی رہتی ہے۔

  • بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟ آزمودہ نسخہ

    بالوں کو گرنے سے کیسے روکا جائے؟ آزمودہ نسخہ

    کراچی : پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین علی نے اپنے بالوں کو گرنے سے بچانے کیلئے استعمال کیا جانے والا نسخہ ناظرین کو بتا دیا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ شرمین علی نے اپنے بالوں کو صحت مند رکھنے اور انہیں گرنے سے بچانے کیلئے اپنے آزمودہ نسخے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ بالوں میں خشکی کی شکایت تو مجھے بچپن سے تھی لیکن پچھلے کچھ ماہ میرے بال بہت تیزی سے گررہے تھے جس سے میں بہت زیادہ فکرمند اور پریشان ہوگئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہت سے طریقوں پر عمل کیا لیکن پھر کسی نے بتایا کہ پیاز کا تیل استعمال کریں جس کے بعد میں نے وہ بازار سے آن لائن منگوایا اور اس میں کسٹر آئل ملاکر بالوں میں لگایا۔

    اس تیل کو ہفتے میں دوبار لگانا پڑتا ہے اور تقریباً 4 سے پانچ گھنٹوں کے بعد انہیں شیمپو سے دھو لیا جائے تو اس کا بہت اچھا رزلٹ آتا ہے۔

  • سیاہ پڑتے ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کے طریقے

    سیاہ پڑتے ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کے طریقے

    ہمارے ناخنوں کے گرد جلد نسبتاً سیاہ ہوتی ہے جو خیال نہ رکھنے پر مزید سیاہ ہوجاتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں اور پاؤں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

    آج ہم آپ کو ناخنوں کے گرد موجود سیاہ نشان دور کرنے کی ٹپس بتا رہے ہیں۔

    انگلیوں کی سیاہی دور کرنے والا ماسک

    انگلیوں کے جوڑوں کی سیاہی دور کرنے کے لیے قدرتی اجزا پر مشتمل مکسچر کی مدد لی جا سکتی ہے۔

    بالائی آدھا چمچ، شہد آدھا چمچ، لیموں کا رس چند قطرے اور بیسن ایک چمچ لے کر اچھی طرح مکس کر لیں اور اس مکسچر کو ہاتھوں پیروں اور خاص طور پر انگلیوں کے جوڑوں پر لگائیں۔

    اس مکسچر کو 10 سے 15 منٹ تک لگائے رکھیں اور پھر دھو لیں، کچھ دن تک باقاعدگی سے اس نسخے کا استعمال انگلیوں کے جوڑوں پر جمے میل اور سیاہی کو دور کردے گا۔

    لیموں

    ایک عدد لیموں کو 2 ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اب اسے اپنی انگلیوں کی سیاہ جلد پر روزانہ اچھی طرح 10 سے 15 منٹ تک ملیں، کچھ ہی دنوں میں سیاہی دور ہو جائے گی اور ہاتھ خوبصورت نظر آئیں گے۔

    بیسن کا استعمال

    تھوڑا سا بیسن لیں اور اس میں لیموں کا رس ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں، اب اس پیسٹ کو انگلیوں کی سیاہ جلد پر لگائیں اور کچھ دیر بعد جب یہ سوکھ جائے تو اسکرب کرتے ہوئے اتار لیں اور پھر ہاتھ دھو لیں۔

    اسے ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال کریں، انگلیوں کی سیاہ جلد صاف ہو جائے گی۔

  • دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے نادیہ حسین کی کارآمد ٹپس

    دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے نادیہ حسین کی کارآمد ٹپس

    کراچی: معروف بیوٹیشنز نادیہ حسین اور دیگر نے دلہن بننے والی لڑکیوں کے لیے نہایت کارآمد ٹپس بتائیں جنہیں اپنا کر برائیڈل میک اپ میں مزید خوبصورتی پیدا ہوسکے گی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں نادیہ حسین، اینجی مارشل اور بینش پرویز نے شرکت کی اور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی دلہنوں کے لیے نہایت فائدہ مند ٹپس بتائیں۔

    اینجی نے بتایا کہ دلہنوں میں ابٹن کا استعمال بہت عام ہے لیکن اس سے جلد خشک ہوجاتی ہے، اس کی وجہ سے برائیڈل میک اپ میں کافی دشواری پیش آتی ہے، انہوں نے بتایا کہ دلہنیں ابٹن کا استعمال چہرے پر نہ کریں۔

    نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ اکثر لڑکیاں جب برائیڈل میک اپ کرنے آتی ہیں تو وہ گھر سے ہی معمولی سا میک اپ کر کے آتی ہیں۔ اس کی وجہ سے چہرے پر کلینزر لگا کر اسے صاف کرنا، جلد کو نارمل ہونے دینا اور پھر میک اپ کرنا نہ صرف وقت لیتا ہے بلکہ جلد کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

    بینش پرویز نے بتایا کہ دلہنوں کی تیاری کئی ماہ پہلے سے شروع ہوجانی چاہیئے اور ہر ماہ کم از کم چہرے کا فیشل ضرور ہو، دلہن بننے سے قبل آخری فیشل 2 سے 3 دن قبل کیا جاتا ہے۔

    نادیہ نے بتایا کہ اکثر دلہنیں چہرے اور آئی بروز کی تھریڈنگ برائیڈل میک اپ کروانے والے دن ہی کرواتی ہیں جس سے میک اپ سیٹ نہیں ہونے پاتا، یہ کام ایک دن قبل انجام دے لینا چاہیئے۔

    علاوہ ازیں اگر کسی نے لیزر ٹریٹمنٹ کروانی ہے تو وہ کم از کم 15 سے 20 دن قبل کروائے کیونکہ لیزر ٹریٹمنٹ کے بعد جلد کو مندمل ہونے میں کم از کم 15 روز کا وقت لگتا ہے۔