Tag: become a father of daughter

  • فیس بک پر آٹو پلے کے فیچر سے جان چھڑائیں

    فیس بک پر آٹو پلے کے فیچر سے جان چھڑائیں

    فیس بُک نے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں آپ کے پیج پر اپ لوڈ ویڈیو خود بخود چلنا شروع ہو جاتی ہیں،اگر آپ اس مشکل سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو ہم آپ کو حل بتاتے ہیں۔

    فیس بُک اپنے رشتہ داروں دوستوں، رشتہ داروں اور عزیزوں سے رابطے کا سب سے منفرد اور بہترین ذریعہ ہے، سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر ہم نہ صرف پیغامات بھیج سکتے ہیں بلکہ لوگوں کی تفریح کیلئے مختلف ویڈیوز بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

    پہلے پہل یہ فیس بُک صارف پر ہی منحصر تھا کہ وہ یہ ویڈیو دیکھا چاہتا ہے یا نہیں، لیکن گزشتہ دنوں فیس بُک نے ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس میں اپ لوڈ کی ہوئی ویڈیو خود بخود چل پڑتی ہے۔

    آٹو پلے کا فیچر صارفین کی بینڈ وڈتھ  کا بھی نقصان کرتا ہے اور سست انٹرنیٹ پر صارفین کو مزید پریشانی کا  سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس فیچر کی وجہ سے موبائل صارفین کے بل بھی زیادہ آسکتے ہیں۔

    فیس بک کے اس فیچر کو غیر فعال کرنا کچھ زیادہ مشکل نہیں،ویب پر فیس بک استعمال  کرنے والے  سب سے پہلے سیٹنگ میں جائیں، ویڈیو سیٹنگ  پیج پر جا کر آف کر دیں۔

    موبائل صارفین  آٹو پلے فیچر کو  صرف وائی فائی پر بھی استعمال کر سکتے ہیں، اسے ڈس ایبل کرنے کے لیے سب سے پہلے فیس بک کی ایپلی کیشن کھولیں۔

    اس نئی تبدیلی سے بعض اوقات کوفت بھی ہوتی ہے لیکن گھبرائیں نہیں کیونکہ ہمارے پاس اس کا بھی حل موجود ہے۔ آپ ہماری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

    سیٹنگ کے  آئیکون پر ٹیپ کریں، ایپ سیٹنگ میں سکرول کرتے ہوئے سب سے نیچے آ جائیں، اس کے بعد ویڈیو آٹو پلے  ٹیپ کر کے آف پر ٹیپ کردیں۔

  • فیس بک کے بانی مارک زوكر برگ بیٹی کے باپ بننے والے ہیں

    فیس بک کے بانی مارک زوكر برگ بیٹی کے باپ بننے والے ہیں

    نیویارک : فیس بک کے بانی مارک زوكربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چین ایک بیٹی کے والدین بننے والے ہیں، فیس بک کے چیف ایگزیکٹو نے حسب توقع اپنی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ کے ذریعے ہی یہ اہم اطلاع دی ہے، انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ پریسیلا اور میرے پاس بہت دلچسپ خبر ہے، ہم ایک بیٹی کے والدین بننے والے ہیں۔

    مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پارسیلا چین کا یہ پہلا بچہ ہے۔

    زوكربرگ نے لکھا کہ اس سے پہلے ان کی بیوی کا تین بار اسقاط حمل ہو چکا ہے لیکن اس بار خطرہ کم ہے۔

    مارک زکر برگ نے بتایا کہ عام طور پر لوگ حمل ضائع ہونے کے بارے میں دوسروں کو بتانے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ وہ الٹا آپ میں ہی نقائص تلاش کرتے ہیں اور اسی لئے تنہا ہی اس درد کو سہنا پڑتا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ وہ اپنے تجربے سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس قسم کی صورت حال سے گزرنے والے افراد کی مدد کر سکیں، زوکر برگ نے اپنی پوسٹ میں بچے کی پیدائش کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

    زکربرگ نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ تیرہ برس کی عمر سے قبل فیس بک استعمال کریں تاہم اکتیس سالہ زکربرگ کی جانب سے حمل ضائع ہونے کے معاملے کو زیرِ بحث لانا یقینی طور پر حیران کن ہے۔