Tag: becomes

  • پاکستانی نوجوان محمد روحیل ورلڈ سمٹ ایوارڈز کے ہال آف فیم میں شامل

    پاکستانی نوجوان محمد روحیل ورلڈ سمٹ ایوارڈز کے ہال آف فیم میں شامل

    لاہور : پاکستانی نوجوان محمد روحیل سمٹ ایوارڈز کے ہال آف فیم میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے، یہ اعزاز انھیں شمسی توانائی سے تعلیم کے پروجیکٹ اور نوجوانوں کو آگاہی کے لئے ڈیجیٹل مہم جوئی پر دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تئیس سالہ پاکستانی نوجوان محمد روحیل نے بڑا کارنامہ کردکھایا اور دنیا کے بااثر اور نامور ایوارڈز یعنی ورلڈ سمٹ ایوارڈ کے ہال آف فیم میں اپنا نام شامل کروا کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

    محمد روحیل ورنڈ فیصل آباد میں دن بھر مزدوری کرنے والے بچوں کو رات کے وقت شمسی توانائی سے تعلیم دیتے ہیں جبکہ انھوں نے لاہور میں بھی سولر اسکول بیگز مزدور بچوں میں تقسیم کئے، جسے پوری دنیا میں مانیٹر کیا جاتا ہے۔

    پاکستانی نوجوان محمد روحیل ورنڈ کو عالمی سطح پر یہ اعزاز شمسی توانائی سے تعلیم کے پروجیکٹ اور نوجوانوں کو آگاہی کے لئے ڈیجیٹل مہم جوئی پر دیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے ورلڈ سمٹ ایوارڈز کا شمار با اثر اور نامور ایوارڈز میں کیا جاتا ہے، یہ ایوارڈز 15 سال سے منعقد کیا جارہا ہے۔

    https://youtu.be/bPwCgxw16Wk

  • کی کی ڈانس کے بعد منہ کے بل گرنے کا چیلنج سوشل میڈیا پر مقبول

    کی کی ڈانس کے بعد منہ کے بل گرنے کا چیلنج سوشل میڈیا پر مقبول

    ماسکو : روس کے امیر نوجوانوں کی جانب سے شروع ہونے والا ’فالنگ اسٹارز چیلنج‘ دنیا بھر میں مقبول ہونے لگا، جس میں خود کو منہ کے بل زمین پر گرے ہوئے دیکھانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سایٹس پر کینیڈین ریپر کے’کی کی ڈانس چیلنج‘کے بعد روس کے امیر شہریوں کی جانب سے ایک نیا چیلنج سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن رہا ہے جس میں خود کو منہ کے بل زمین پر گرانا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روس کے مالدار لوگوں کی جانب سے شروع ہونے والے اس چیلنج میں امیر کبیر نوجوان روسی شہری اپنی مہنگی گاڑیوں، کشتیوں اور ذاتی ہوائی جہازوں کے دروازوں اور سیڑھیوں پر ایسے لیٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جیسے وہ منہ کے بل زمین پر گرے ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی جانب سے منہ کے بل گرنے کی تصاویر فالنگ اسٹارز چیلنج کے پیش ٹیگ کے ساتھ پوسٹ کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر روسی مالداروں کی جانب سے شروع ہونے والے عجیب و غریب چیلنج میں روسی نوجوان بڑھ چڑھ کر حصّہ لے رہے ہیں، تاہم تصاویر میں دیکھائی دینے والے لوگ حقیقت میں منہ کے بل زمین پر نہیں گرے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹا گرام پر شروع ہونے والے چیلنج کو مس یوکرائن نے قبول کرتے ہوئے منہ کے بل گرنے والی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تو ماڈل ایریزونا میوس نے بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے خود کو ایک کوریئر کمپنی کی گاڑی سے منہ کے بل گرے ہوئے دکھایا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پر کینیڈین ریپر کے مشہور گانے ’ان مائی فیلنگ‘ پر کیا جانے والا کی کی ڈانس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا، مختلف ممالک کے نوجوان ’کی کی ڈانس‘ چیلنج کو قبول کرتے ہوئے رقص کررہے تھے، جن میں سے متعدد نوجوان حادثات کا ہورہے ہیں۔

    خیال رہے کہ کی کی ڈانس کے دوران ڈانس کرنے والا شخص ہلکی رفتار سے چلتی ہوئی کار سے باہر آتا ہے اور میوزک پر ڈانس کرتا ہے۔

  • ایپل دنیا کی پہلی ایک ٹریلین ڈالر کمپنی بن گئی

    ایپل دنیا کی پہلی ایک ٹریلین ڈالر کمپنی بن گئی

    کیلی فورنیا : مشہور آئی فونز بنانے والی کمپنی ایپل پہلی امریکی کمپنی بن گئی ،جس کی مالیت ایک  ٹریلین ڈالر تک جا پہنچی جبکہ دوسرے نمبر پرایمیزون ہے اور مائیکرو سافٹ چوتھے نمبر پر آگئی ۔

    آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل نے سیلیکون ویلی میں اپنی حریف کمپنیاں جیسے ایمیزون، مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، نیویارک اسٹاک مارکیٹ میں مالیت دس کھرب ڈالر ہوگئی جبکہ اپیل کے شیئرز کی قیمت 207 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

    جس کے بعد اپیل نے دنیا کی پہلے ایک ٹریلین ڈالر کمپنی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    دوہزارسات میں آئی فون کی رونمائی کے بعد سے ایپل کمپنی کے شئیرز میں گیارہ سو فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس اپیل کو 229 ارب ڈالر کا منافع ہوا تھا، جس کے بعد یہ سب سے زیادہ منافع والی پبلک کمپنی بن گئی تھی۔

    خیال رہے ایپل کمپنی قائم ہونے کے بعد  اس اعزاز کو حاصل کرنے میں 42 سال لگے ،  اس کا مطلب کہ ایپل کی اسٹاک مارکیٹ کی قیمت برطانوی معیشت سے تین گنا زیادہ جبکہ ا ترکی اور سوئٹزرلینڈ کی معیشتوں سے کہیں زیادہ ہے۔

    دوسرےنمبر پر ایمیزون ہے، جس کی مالیت آٹھ سو تیرانوے ارب ڈالر ہے، آٹھ سو سڑسٹھ ارب ڈالر مالیت کے ساتھ ایلفابیٹ کمپنی تیسرے نمبر پر ہے۔

    چوتھا نمبر مائیکرو سافٹ کا ہے، جس کی مالیت آٹھ سو پچیس ارب ڈالر ہے اور فیس بک کی مالیت پانچ سو سات ارب ڈالر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارتی خاتون دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمر ترین پائلٹ

    بھارتی خاتون دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمر ترین پائلٹ

    نئی دہلی : بھارتی خاتون دنیا میں بوئنگ 777 طیارہ اڑانے والی سب سے کم عمرترین پائلٹ بن گئیں۔

    بھارتی خاتون خاتون اینی دیویا نے صرف 30 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین بوئنگ 777اڑانے والی پائلٹ کا اعزاز اپنے نام کیا، اینی دیویا کا بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں وجایاواڈا نامی شہر سے تعلق ہے اور انکے والد ریٹائرڈ فوجی ہے ۔

    A post shared by Anny Divya (@anny_divya) on

    اینی دیویا کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی پائلٹ بننا چاہتی تھی اور بچے میرا مذاق اڑاتے تھے، اس زمانے میں بچوں سے کہا جاتا تھا کہ وہ انجینیئر یا ڈاکٹر بنیں لیکن پائلٹ نہ بنیں۔

    A post shared by Anny Divya (@anny_divya) on

    ان کا کہنا ہے کہ مجھے پائلٹ بننے کا خواب پورا کرنے کیلئے بڑے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، خاندان میں ہر شخص ہی مخالفت کرتا تھا لیکن خوش قسمتی سے میرے والدین نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی اور ساتھ دیا۔

    دیویا نے انکشاف کیا کہ بوئنگ 777 پر کمانڈ حاصل سے قبل انھیں بوئنگ737 کی کپتانی کا موقع ملا تھا لیکن میں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لئے کچھ دیر انتظار کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں ہمیشہ سے بوئنگ 777 اڑانا چاہتی تھی۔

    A post shared by Anny Divya (@anny_divya) on

    اینی دیویا نے 17 سال کی عمر میں یوپی کے اندراگاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی داخلہ لیا اور 19سال کی عمر میں پائلٹ کی ٹریننگ مکمل کرلی، ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد 2006 میں ایئر انڈیا سے منسلک ہوگئی۔

    جس کے بعد ائر انڈیا نے بوئنگ 737 اڑانے کی ٹریننگ کیلئے اسپین بھیجا، اور دیویا نے بوئنگ 737 اڑانا شروع کیا ، 2سال بعد بوئنگ 777اڑانے کی تربیت کیلئے لندن بھیجا گیا۔ جس کے بعد وہ دنیا کا سب سے بڑا ٹوئن جیٹ بوئنگ 777 اڑانے کے قابل ہوئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔