Tag: Bee attack

  • کھیت میں کام کرنے والی خواتین پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

    کھیت میں کام کرنے والی خواتین پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

    عمرکوٹ: صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں شہد کی مکھیوں نے کھیت میں کام کرنے والی خواتین پرحملہ کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق خواتین کھیتوں میں کام کررہی تھی کہ اچانک شہد کی مکھیوں نے ان پر حملہ کردیا، موقع پر موجود دیگر افراد نے بھاگ کر شہد کی مکھیوں سے جان چھڑائی، مکھیوں کے اچانک حملے سے افراتفری پھیل گئی۔

    شہد کی مکھیوں کے نتیجے میں چالیس کے قریب خواتین متاثر ہوئیں، ان میں سے دو خواتین کی حالت غیر ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں انہیں طبی امداد دی گئیں جبکہ حملے سے متاثر ہونے والی دیگر خواتین کو طبی امداد کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عمر کوٹ میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا ، اس سے قبل دو ہزار اٹھارہ میں بھی میٹرک امتحانات کے دوران شہد کی بڑی مکھیوں نے اچانک ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں، رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں، اساتذہ اور طالب علموں پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • بھارت: شہد کی مکھیوں نے راہگیر پر حملہ کردیا۔پھر کیا ہوا

    بھارت: شہد کی مکھیوں نے راہگیر پر حملہ کردیا۔پھر کیا ہوا

    نئی دہلی: بھارت میں شہد کی مکھیوں نے اچانک حملہ کرتے ہوئے افراتفری پیدا کردی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پیش آیا، جہاں پہاڑی شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے اچانک ایک راہ گیر پر حملہ کردیا، حملہ اتنا شدید تھا کہ علاقے میں افرا تفری پھیل گئی اور راہ گیر اپنی جان بچانے کے لئے تگ ودو کرتے نظر آئے۔

    شہد کی مکھیوں کے حملے کے نتیجے میں ریڑی چلانے والا شخص بے قابو ہوکر زمین پر جا گرا، اسی دوران وہاں سے گزرنے والی معمر خاتون بھی زد میں آگئیں اور شدید زخمی ہوئیں، مقامی افراد نے فوری طور پر خاتون کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں انہونی ہوگئی، شہد کی مکھیوں نے انسانوں کی جان لے لی!

    مقامی میڈیا کے مطابق کافی دیر تک پہاڑی شہد کی مکھّیوں کا جھنڈ علاقے میں منڈلاتا رہا جس کے باعث راہ گیروں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔