Tag: before breakfast

  • نہار منہ نمکین پانی پینے کے حیران کُن فوائد

    نہار منہ نمکین پانی پینے کے حیران کُن فوائد

    گزشتہ کئی صدیوں سے ہمارے بزرگ مختلف ٹوٹکوں کا استعمال کرتے چلے آئے ہیں اور ان ٹوٹکوں کی افادیت اور اہمیت سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    طبی ماہرین کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 12 گلاس پانی پینا تجویز کیا جاتا ہے جس سے مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    ہماری زندگی میں بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کے لیے ہم گھریلو ٹوٹکوں کا سہارا لیتے ہیں اسی طرح صحت کے لیے بھی بہت سے ایسے ٹوٹکے ہیں جن کا استعمال آپ کی صحت کو بغیر کسی نقصان کے فائدہ پہنچاتا ہے۔

    لوگ اپنے پینے کے پانی میں نمک کیوں شامل کرتے ہیں؟ اس کی بہت سی وجوہات ہیں کچھ لوگ موٹاپے کو کم کرنے کے لئے صبح سویرے نیم گرم پانی میں نمک ملا کر پیتے ہیں تو کچھ لوگ نظام ہضم بہتر بنانے کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔

    یہی نہیں بلکہ نمک ملا نیم گرم پانی پینے سے نزلہ زکام اور الرجی کی وجہ سے گلے کی خراش سے بھی نجات ملتی ہے لیکن اس کے اور بھی بہت سے بیش بہا فوائد ہیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت کو برقرار رکھنے کے لیے اس جادوئی پانی کو بنانے کے لیے ہمالیائی نمک (پنک سالٹ) کا استعمال کیا جاسکتا ہے، یہ دن بھر کے لیے آپ کے جسم کو مطلوب الیکٹرو لائٹس مہیا کرے گا۔

    جب ہمارے گلے میں تھوڑی جلن محسوس ہوتی ہے تو مائیں ہمیشہ گرم نمکین پانی سے غرارے کرنے یا اسے پینے کا مشورہ دیتی ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق نمک کا پانی بلغم کو توڑنے، سوزش کو کم کرنے اور تکلیف کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے پھیپھڑے اچھا کام کرتے ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

    احتیاطی تدابیر :

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ الیکٹرولائٹ سپلیمنٹس ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں لیکن اس کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اس موضوع سے متعلق کوئی سوالات ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

  • صبح کے وقت یہ پھل بُھولے سے بھی نہ کھائیں

    صبح کے وقت یہ پھل بُھولے سے بھی نہ کھائیں

    روزانہ پھل فروٹ کھانا اچھی صحت کیلئے نہ صرف ضروری ہے بلکہ موسمی پھلوں کا استعمال بیماریوں سے محفوظ رہنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ، بے دریغ اور بے وقت استعمال اس کی افادیت کھو دیتا ہے اور بعض اوقات مضر صحت بھی ثابت ہوتا ہے۔

    جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پھل اور سبزیوں کی افادیت اپنی جگہ مسملہ اور صحت بخش ہے جو ہماری قوت مدافعت کو بڑھا کر مجموعی صحت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

    اکثر لوگ صبح کے اوقات میں ناشتے سے قبل وٹامنز اور منرلز حاصل کرنے کی غرض سے نہار منہ کوئی بھی پھل یا کچی سبزیاں کھا لیتے ہیں جس کے بارے میں انہیں مکمل معلومات نہیں ہوتیں۔

    صحت

    کیوں کہ کچھ سبزیاں اور پھل اپنے اندر ایسے خواص رکھتے ہیں جنہیں خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو صحت کے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

    مذکورہ مضمون میں قارئین کی آگہی کیلیے ایسے 5 پھلوں کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں ناشتے میں یا نہار منہ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    ترش پھل

    نارنگی، چکوترہ اور لیموں میں بہت زیادہ تیزابیت پائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں خالی پیٹ کھانا سینے میں جلن اور ہاضمے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے جب کہ کچھ لوگوں میں یہ ایسڈ ریفلیکس کا باعث بن سکتا ہے۔

    ٹماٹر

    ٹماٹر

    ٹماٹر کے لیے جو سب سے بڑی غلطی یہ کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ اسے سبزی تصور کیا جاتا ہے جبکہ ٹماٹر ایک پھل ہے جس میں سٹرک ایسڈ اور میلک ایسڈ کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسے خالی پیٹ یعنی صبح بیدار ہونے پر کھانا معدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ایسڈ ریفلیکس مرض میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    انناس

    انناس

    انناس میں برومیلین نامی انزائم پایا جاتا ہے اگر اسے کثیر مقدارمیں خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو یہ معدے سے جڑے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

    بیریز

    بیروں

    بیریز غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ معمولی سے ایسڈک خواص بھی رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ خالی پیٹ ان بیریز کا استعمال ہاضمے اور ایسڈ ریفلیکس کا باعث بن سکتا ہے۔

    تربوز

    تربوز

    تربوز میں پانی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ خالی پیٹ کھانے پراس موجود فریکٹوز گیس اپھارہ کا سبب بن سکتا ہے۔

     

  • کون سی غذائیں نہار منہ کھانا نقصان دہ ہیں؟ جانیے

    کون سی غذائیں نہار منہ کھانا نقصان دہ ہیں؟ جانیے

    غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتہ ہماری جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے اور وہ افراد جو ناشتہ نہیں کرتے، وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کئی اقسام کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ کون سی غذائیں خالی پیٹ فائدہ مند اور کون سی غذائیں ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

    وہ غذائیں جو صبح سویرے یا نہار منہ نہیں کھانی چاہئیں اس کے بارے میں مندرجہ ذیل سطور میں بیان کیا جارہا ہے۔ قارئین ان ہدایت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے ناشتے کو صحت افزا بنا سکتے ہیں۔

    نہار منہ یہ پانچ چیزیں نہ کھائیں

    دہی : دہی ایک خالص غذا ہے جس کے کئی فائدے ہیں، بچپن سے ہمیں یہی بتایا جاتا ہے کہ خالی پیٹ دہی کا استعمال بہت فائدے مند ہیں لیکن یورپین ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نہار منہ دہی کھانے سے پیٹ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہو سکتا ہے جو آپ کے پیٹ میں موجود لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے۔ اس لئے ناشتے سے پہلے دہی کھانے سے گریز کریں۔

    مٹھائی : صبح سویرے اٹھ کر نہار منہ مٹھائی کھانا یا میٹھا کھانا پتے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے اس کے علاوہ شوگر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے میٹھا انسولین کی سطح بڑھا دیتا ہے جس کے نتیجے میں لبلبے پر بوجھ میں اضافہ ہو جاتا ہے جو بعد میں شوگر کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

    مزید یہ کہ نہار منہ پیسٹری اور کیک جیسی میٹھی غذاؤں سے اِجتناب کرنا چاہئے جو کہ خمیر وغیرہ سے تیار کی جاتی ہیں کیونکہ ان غذاؤں سے معدے اور آنتوں میں تکلیف اور گیس کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

    کولڈ ڈرنکس : خالی معدہ کولڈ ڈرنکس پینا معدے تک پہنچنے والے خون کی رفتار کو کم کر دیتا ہے جس کی وجہ سے کھانے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اور دیگر مسائل کے خطرات میں اِضافہ ہو سکتا ہے۔

    کھیرا یا دیگر ہری سبزیاں : کچی سبزیوں میں امائنو ایسڈ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو خالی معدے کے لئے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، اگر اِن سبزیوں کو خالی پیٹ کھالیا جائے تو سینے کی جلن سمیت پیٹ درد کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    ترش پھل : ترش پھلوں میں پایا جانے والا ایسڈ خالی پیٹ کھانے سے سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے اور ان سے گیسٹرک السر کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔