Tag: before-eid

  • عید سے پہلے سخت لاک ڈاؤن ، عوام کیلئے اہم خبر آگئی

    عید سے پہلے سخت لاک ڈاؤن ، عوام کیلئے اہم خبر آگئی

    کراچی : سندھ میں قائم ٹاسک فورس نے عید سے پہلے لاک ڈاؤن سخت کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ویو روڈ اور ساحل سمندرجانے والی سڑکوں کو بند کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناکی روک تھام سے متعلق سندھ میں قائم ٹاسک فورس کی سفارشات سامنے آگئیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ عیدسےپہلےلاک ڈاؤن سخت کیاجائے اور عیدکےدنوں میں تفریحی مقامات مکمل بندکیےجائیں۔

    ٹاسک فورس نے سی ویوروڈ،ساحل سمندرجانےوالی سڑکوں کوبندکرنےکی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع شرقی میں قانون نافذکرنےوالوں کی مدد سے مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔

    سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یوم علیؓ ودیگرجلوسوں پراین سی اوسی پابندی پرعملدرآمدہوگا اور این سی اوسی نےجوفیصلےکیےہیں ان پر بھی عملدرآمد کیا جائےگا، سندھ حکومت کی جانب سےٹاسک فورس کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب کورونااورپابندیوں سے متعلق بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عوام مزیدپابندیوں سےبچنےکےلئےایس اوپیزپرعمل کریں، کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔

    بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہری وتاجر برادری ایس اوپیزپر عملدرآمدسےگریزاں ہے، ریستوران کواجتماعی دعوتوں کےلئےاستعمال کرنےکی شکایات ہیں اور دکانیں 6بجےکےبعدبھی کھلی رکھنا حکومتی ہدایات کےخلاف ہے،مرتضیٰ وہاب

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں کا ساتھ دیں ، وباپر قابو پانے کے لئے حکومت کو عوام کا تعاون درکار ہے، خدانخواستہ صورتحال بگڑی تومزیدسخت پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

  • ای او بی آئی پنشنرز کیلیے بڑی خوشخبری،  عید سے پہلے ڈبل ریلیف

    ای او بی آئی پنشنرز کیلیے بڑی خوشخبری، عید سے پہلے ڈبل ریلیف

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کو بڑھائی گئی پنشن عید سے قبل دینے کا فیصلہ کرلیا ، ملازمین کو جنوری سے اب تک کے تمام بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے جبکہ ای اوبی آئی پنشنرزکویکم اگست سے سہولت کارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کے لیے عید سے پہلے ڈبل ریلیف دے دیا اور وفاقی کابینہ کی جانب بڑھائی گئی پنشن عید سے قبل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پنشن میں اضافہ یکم جنوری 2020 سے نافذ العمل تصور ہوگا، ملازمین کو جنوری سے اب تک کے تمام بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے، پنشنرز کو 6500 کی بجائے 8500 روپے دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

    ای اوبی آئی پنشنرز کو یکم اگست سے سہولت کارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، سہولت کارڈ کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹورز پر10فیصدڈسکاؤنٹ مل سکے گا۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ای اوبی آئی اوریوٹیلٹی اسٹورزکے درمیان معاہدہ کیا گیا، پنشنرز آٹا، چینی چاول، گھی کی خریداری پر10 فیصد یا زائد ڈسکاوئنٹ حاصل کرسکیں گے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا سہولت کارڈ جلد جاری کئے جائیں گے اور 75لاکھ لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔

    گذشتہ روز ای اوبی آئی کارڈ ہولڈرز کو یوٹیلٹی اسٹورز پر سہولت فراہم کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا، سہولت کارڈ سے بنیادی ضروری اشیا رعایتی نرخ پردی جائیں گی۔