Tag: beggar

  • بھکاری کیساتھ بھاگنے والی خاتون کی اصل کہانی سامنے آگئی

    بھکاری کیساتھ بھاگنے والی خاتون کی اصل کہانی سامنے آگئی

    بھارتی ریاست اترپردیش میں شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھاگنے والی خاتون کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

    گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارت کی ریاست اترپردیش کی ایک خاتون راجیشوری اپنے شوہر راجو اور 6 بچوں کو چھوڑ کر ایک بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی تھی تاہم اب اس خبر کی اصل کہانی سامنے آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر کو چھوڑ کر بھاگنے والی خاتون منظر عام پر آگئی ہے جس نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے اور ساتھ ہی اس نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کردیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ راجیشوری نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ بھکاری کے ساتھ فرار نہیں ہوئی بلکہ وہ اب اپنے کسی قریبی رشتے دار کے گھر ہے۔

    راجیشوری نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اپنے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آگئی تھی، اس کا شوہر اسے مارتا پیٹتا تھا جس کی وجہ سے وہ گھر سے بھاگی۔

    رپورٹس کے مطابق خاتون نے چوری کے الزامات کی بھی تردید کی ہے جس کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    خاتون، شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی

    واضح رہے کہ راجو نے اپنی بیوی پر الزام لگایا تھا کہ اس کی بیوی بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی ہے، راجو نے پولیس کو کہا تھا کہ میں ہرپال پور کے علاقے میں اپنی بیوی راجیشوری اور 6 بچوں کے ساتھ رہتا ہوں۔

    ’’ 45 سالہ ننھا پنڈت نامی شخص کبھی کبھی محلے میں بھیک مانگنے آتا تھا اور میری بیوی سے بات کرتا تھا، بعدازاں دونوں کی فون پر بھی بات شروع ہوگئی جس کے بعد میری بیوی اس کے ساتھ بھاگ گئی‘‘

    راجو نے پولیس کو کہا تھا کہ میری بیوی راجیشوری نے بیٹی خوشبو کو بتایا کہ وہ کپڑے اور سبزی لینے بازار جا رہی ہے لیکن وہ واپس نہیں آئی، میں نے ایک بھینس بیچ کر جو رقم حاصل کی تھی وہ بھی بیوی ساتھ لے گئی، مجھے شک ہے کہ بھکاری میری بیوی کو اپنے ساتھ لے گیا ہے۔

    راجو کی شکایت پر پولیس نے دفعہ 87 اغوا کے تحت مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش شروع کی تھی جس کے بعد خاتون منظرِ عام پر آئی ہے۔

  • ٹیچر پیشہ ور گداگر نکلی، عدالت نے سخت فیصلہ سنادیا

    ٹیچر پیشہ ور گداگر نکلی، عدالت نے سخت فیصلہ سنادیا

    کویت سٹی: عدالت نے معلم جیسے مقدس پیشے کو بدنام کرنے والی خاتون کو سخت ترین سزا سنادی ہے۔

    کویت میں خفیہ محکمہ کی ٹیم نے عرب ملک سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون کو گداگری کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

    عاجل نیوز نے کویتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ کویتی محکمہ خفیہ کو اطلاع ملی تھی کہ معروف علاقے میں ایک ایسی خاتون کو دیکھا گیا ہے جو مشکوک قسم کا برقع پہننے گداگری کے دھندے میں مصروف ہے۔

    محکمے کی خفیہ کی ٹیموں نے اطلاع ملنے کے بعد خاتون کی کڑی نگرانی جاری رکھی جب اس بات کا یقین ہوگیا کہ خاتون مخصوص مقام پر روزانہ گداگری کرنے آتی ہے تو اسے پیشہ ورگداگر قرار دیتے ہوئے حراست میں لیا اور محکمہ انسداد گداگری کے حوالے کیا۔

    محکمہ انسداد گداگری حکام اس وقت حیرت زدہ ہوئے جب تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ پیشہ ور گداگر خاتون کوئی عام عورت نہیں بلکہ ایک مقامی اسکول میں کیمسٹری کی ٹیچر ہیں جو گذشتہ اٹھارہ برس سے یہ ایک اسکول سے منسلک ہیں اور گرفتاری کے وقت تک برسرروزگار بھی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: کویت : خوفناک ٹریفک حادثہ، پاکستانی سمیت دو جاں بحق

    مزید تفتیش میں معلوم ہوا کہ خاتون کا شوہر بھی اسکول میں ٹیچر کے طور پر برسوں سے خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ ان کے بچے بھی کویت کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    محکمہ انسداد گداگری نے خاتون اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کرکےعدالت میں بھیج دیا جہاں سے انہیں ملک بدری کی سزا سنا دی گئی۔

  • سعودی عرب : مسجد کے باہر بھکاری کے روپ میں بیٹھا شخص کون ہے ؟ جانیے

    سعودی عرب : مسجد کے باہر بھکاری کے روپ میں بیٹھا شخص کون ہے ؟ جانیے

    جدہ : سعودی عرب کی جدہ گورنری میں سیکیورٹی حکام نے ایک یمنی بھکاری کو مسجد کے سامنے سے گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک لاکھ دس ہزار ریال کی رقم ضبط کی گئی، ملزم نے یہ رقم مبینہ طورپر بھیک مانگ کرجمع کی ہے۔

    سعودی پبلک سیکیورٹی نے جمعہ کو "ٹویٹر” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ یہ رقم اس کی بھیک مانگنے اور نمازیوں سے ہمدردی کے نتیجے میں حاصل کی ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنرل سیکیورٹی نے اعلان کیا تھا کہ مجاز سیکیورٹی حکام ہراس شخص کو گرفتار کریں گے جو بھیک مانگنے میں ملوث ہوں گے اور انہیں مجاز حکام کے پاس بھیجیں گے۔

    شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ اور سرکاری پلیٹ فارم سے اپنے صدقات خیرات جمع کرائیں تاکہ مملکت میں گداگری کی حوصلہ شکنی ہو۔

    قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنا، اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں ممنوع ہے۔ بھیک مانگنا، بھکاریوں کا انتظام کرنا، دوسروں کو اس کی ترغیب دینا۔

    ان سے معاہدے کرنا، یا ان کی کسی بھی طرح سے مدد کرنا قابل سزا جرم ہے۔اس جرم پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

    سعودی عرب کی جدہ گورنری میں سیکیورٹی حکام نے ایک یمنی بھکاری کو مسجد کے سامنے سے گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ایک لاکھ دس ہزار ریال کی رقم ضبط کی گئی۔ ملزم نے یہ رقم مبینہ طورپر بھیک مانگ کرجمع کی ہے۔

    سعودی پبلک سیکیورٹی نے جمعہ کو "ٹویٹر” پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ یہ رقم اس کی بھیک مانگنے اور نمازیوں سے ہمدردی کے نتیجے میں حاصل کی ہے۔

    ہ بات قابل ذکر ہے کہ جنرل سیکیورٹی نے اعلان کیا تھا کہ مجاز سیکیورٹی حکام ہراس شخص کو گرفتار کریں گے جو بھیک مانگنے میں ملوث ہوں گے اور انہیں مجاز حکام کے پاس بھیجیں گے۔

    شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ باقاعدہ اور سرکاری پلیٹ فارم سے اپنے صدقات خیرات جمع کرائیں تاکہ مملکت میں گداگری کی حوصلہ شکنی ہو۔

    قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں بھیک مانگنا، اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں ممنوع ہے۔ بھیک مانگنا، بھکاریوں کا انتظام کرنا ، دوسروں کو اس کی ترغیب دینا۔

    ان سے معاہدے کرنا، یا ان کی کسی بھی طرح سے مدد کرنا قابل سزا جرم ہے، اس جرم پر ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا مقرر ہے۔

  • بھارت کا لکھ پتی بھکاری : راز کیسے فاش ہوا؟ پولیس بھی حیران

    بھارت کا لکھ پتی بھکاری : راز کیسے فاش ہوا؟ پولیس بھی حیران

    ممبئی : بھارت میں ملزمان نے بھکاری کی لاکھوں روپے کی رقم چوری کرلی، اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے رقم برآمد کرلی، اس واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب بزرگ بابو راؤ پولیس اسٹیشن گئے اور ایک لاکھ 72 ہزار روپے کی چوری کی شکایت کی۔

    اکثر ہم بھکاریوں کو بہت غریب اور لاچار سمجھتے ہیں اور ان کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں لیکن ایسے بھکاری بھی کم نہیں جو خود لاکھوں روپے کی رقم کے مالک ہیں۔

    پہلے تو پولیس اہلکاروں کو یہ یقین نہیں ہوا اور وہ یہ بھی سوچنے لگے کہ ایک بھکاری کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ لیکن بزرگ بابو راؤ کی شکایت سن کر پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کیا۔

    یہ بزرگ بھکاری گذشتہ کئی سالوں سے مختلف مقامات پر بھیک مانگ کر اپنا پیٹ پالتا ہے اور بھیک میں ملنے والی رقم کو بچا کر بھی رکھتا تھا تاکہ وہ اس رقم کو بوقت ضرورت استعمال کرسکے لیکن بابو راؤ کی رقم کی بھنک آس پاس کے رہنے والے چوروں کو لگ گئی اور انہوں منصوبہ بندی کے تحت بابو راؤ کی زندگی بھر کی ایک لاکھ 72 ہزار روپے کی کمائی پر ہاتھ صاف کردیا۔

    پہلے تو بابو راؤ نے ان رقم کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن جب اسے لگا کہ پولیس اسٹیشن میں ہی بات بنے گی۔ تب اس نے اعلیٰ پولیس افسران کے سامنے روتے ہوئے مدد کی درخواست کی۔

    بیڑ کی مقامی پولیس بھی بزرگ بابو راؤ کے لئے کسی فرشتہ سے کم ثابت نہیں ہوئی۔ اس نے بزرگ بھکاری کے آنسو پونچھتے ہوئے مدد کا بھروسہ دلایا۔ زندگی بھر کی کمائی چوری ہونے پر بابوراؤ پریشان اور افسردہ تھے لیکن پولیس نے پل بھر میں ہی ان کا مسئلہ حل کردیا۔
    اور کچھ ہی گھنٹوں میں بابو راؤ کی چوری کی گئی رقم اس کو واپس لوٹا دی۔

  • بھارت: سوئی ہوئی بھکارن کو قتل کرنے والے ملزم کی تصویر سامنے آگئی

    بھارت: سوئی ہوئی بھکارن کو قتل کرنے والے ملزم کی تصویر سامنے آگئی

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے فٹ پاتھ پر سوئی ہوئی بھکارن پر حملہ کر کے اس کا گلا دبا کر اسے مار ڈالا، ملزم کا چہرہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگیا جس کے بعد پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اندور شہر میں ایک شخص نے فٹ پاتھ پر سوئی ہوئی بھکارن کو گلا دبا کر قتل کردیا، ملزم کا چہرہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں آگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھکارن کو قتل کرنے کا واقعہ اندور شہر کے ایم وائی اسپتال کے باہر پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلوع آفتاب سے پہلے ایک شخص نے فٹ پاتھ پر سوئی ہوئی عورت پر اچانک حملہ کردیا۔

    اس شخص نے عورت کے بال پکڑ کر اسے گھسیٹا اور گلے میں رسی ڈال کر اس کا گلا دبایا، عورت نے اپنے اوپر ہونے والے حملے پر مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہی۔

    ملزم نے کافی دیر تک عورت کے گلے کو رسی سے جکڑے رکھا جس سے وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئی۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد مذکورہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے، تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

  • 4 فلیٹس کی مالک گداگر خاتون بہو کے ہاتھوں قتل

    4 فلیٹس کی مالک گداگر خاتون بہو کے ہاتھوں قتل

    نئی دہلی: بھارت میں ایک گداگر خاتون کو ان کی بہو نے قتل کردیا، قتل کی وجہ وہ 4 فلیٹس بنے جو گداگر خاتون کی ملکیت تھے اور بہو انہیں ہتھیانا چاہتی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کا واقعہ ممبئی میں پیش آیا، بہو انجنا اپنی 70 سالہ ساس کو شدید زخمی حالت میں لے کر اسپتال پہنچیں اور بتایا کہ وہ باتھ روم میں سلپ ہو کر گر گئی تھیں۔

    70 سالہ خاتون اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکی تھیں۔ خاتون کو 14 کے قریب زخم آئے تھے جبکہ ان کی گردن پر بھی نشانات تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے پولیس کو اطلاع دے دی۔

    پولیس کی تفتیش کے مطابق 70 سالہ مقتولہ سنجنا کے شوہر کچھ عرصہ قبل وفات پاچکے تھے جس کے بعد سنجنا نے اپنے دیور کے بیٹے کو گود لے لیا تھا۔

    سنجنا 4 عدد فلیٹس کی مالک تھیں جن میں سے 3 انہوں نے کرایے پر دے رکھے تھے جبکہ ایک میں وہ خود اپنے لے پالک بیٹے اور اس کی بیوی کے ساتھ رہتی تھیں۔

    تاہم سنجنا ممبئی کے ایک جین مندر کے باہر بھیک مانگا کرتی تھیں، پولیس کے مطابق سنجنا اپنی بھیک کی کمائی کہیں چھپا دیتی تھیں اور اس کے بعد اپنی بہو سے پیسے مانگا کرتیں جس کے باعث دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا۔

    وقوعے کے روز بھی دونوں ساس بہو کے درمیان سخت لڑائی ہوئی جس کے بعد انجنا نے غصے میں کرکٹ بیٹ سے ساس پر حملہ کردیا، اس نے ایک موبائل چارجر ساس کی گردن کے گرد لپیٹ دیا جس سے سنجنا کا دم گھٹ گیا۔

    پولیس کی حراست میں انجنا نے بتایا کہ وہ روز روز کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آگئی تھی اور ساس کے 4 فلیٹس کی ملکیت بھی چاہتی تھی اسی لیے اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    پولیس نے انجنا کے پاس سے مقتول ساس کے طلائی زیورات بھی برآمد کیے۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • بھارت: فقیر کے پاس سے لاکھوں روپے برآمد

    بھارت: فقیر کے پاس سے لاکھوں روپے برآمد

    حیدر آباد: بھارتی شہر حیدر آباد میں ایک این جی او کے ورکر اس وقت ششدر رہ گئے جب انہوں نے ایک فقیر کے پاس سے لاکھوں روپے برآمد کیے، ورکرز اس فقیر کو کھانا فراہم کرنے پہنچے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ فقیر ایک عمارت کے قریب بیٹھا تھا جہاں اسے دیکھ کر کچھ افراد نے ایک این جی او کو اطلاع کردی۔ این جی او کے ورکر فقیر کے لیے کھانا اور کپڑے لے کر وہاں پہنچے۔

    ورکرز کے مطابق فقیر کے پاس 14 شرٹس تھیں اور ہر شرٹ کی جیبوں میں پیسے تھے۔ پیسوں کو صاف ستھرے پلاسٹک کور میں لپیٹا گیا تھا، گننے پر یہ رقم 2 لاکھ سے زائد نکلی۔

    فقیر کے پاس رہنے کی جگہ نہ ہونے کے سبب اسے ایک پناہ گاہ میں منتقل کردیا گیا، فقیر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی اور ایک بیٹی بھی ہے جو کئی برس پہلے اس سے علیحدہ ہوگئے تھے جس کے بعد وہ شہر چھوڑ کر یہاں آگیا۔

    اس کے مطابق وہ گزشتہ 3 برس سے بھیک مانگ رہا تھا۔

    پولیس کے علم میں معاملہ لانے کے بعد پولیس نے اس کے اہلخانہ کی تلاش شروع کردی ہے تاکہ لکھ پتی فقیر کو اس کے گھر پہنچایا جاسکے۔

  • دبئی پولیس کی کارروائی، گداگر گرفتار، 3لاکھ درہم اور ہتھیار برآمد

    دبئی پولیس کی کارروائی، گداگر گرفتار، 3لاکھ درہم اور ہتھیار برآمد

    دبئی : دبئی میں پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے باہر سے گداگر کو گرفتار کرکے 3 لاکھ درہم نقد جبکہ خطرناک ہتھیار بھی برآمد کرلیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پولیس نے گداگرروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے رواں برس کے آغاز میں ہی سیکڑوں گداگروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ دبئی پولیس نے مسجد کے باہر بیھٹے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو صدا لگا کر بھیک مانگ رہا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہکاروں نے اس ایشیائی گداگر کی تلاشی کو اس کے پاس سے 3 لاکھ اماراتی درہم اور ایک خطرناک ہتھیار برآمد ہوا، جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب اس کے پاس سے تلاشی کے دوران 70 ہزار درہم برآمد ہوئے تھے، مذکورہ شخص حیرت انگیز طور ہر اندھا بن کر دبئی کے شہریوں کو دھوکا دے رہا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے سال 2018 کے پہلے تین ماہ میں ہی 232 گداگروں کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا ہے، مذکورہ آپریشن ماہ گذشتہ کئی برس سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل کیا جاتا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں موجود گداگر بچوں کا استحصال ان سے زبردستی بھیک منگوانے میں ملوث ہوتے ہیں، اسی دوران تین بچوں کو بھی گرفتار کرکے دبئی فاؤنڈیشن کے بحالی مرکز میں منتقل کردیا تھا۔

    دبئی کے شعبہ تحقیقات کے ڈپٹی ڈائریکٹر برگیڈیئر محمد رشید بن سری کا کہنا تھا کہ دئبی پولیس نے سال 2015 میں 1405، سنہ 2016 میں 1021 جبکہ گذشتہ برس 653 گداگروں کو رمضان المبارک سے قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

    برگیڈئر محمد رشید کا کہنا تھا کہ ’رمضان المبارک میں جو بھی شخص گداگری کرتا ہوا پکڑا گیا اسے فوری طور جیل بھیج دیا جائے گا اور اس کی جمع ہونجی بھی ضبط کرلی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھکارن نے پٹرول پمپ کو آگ لگادی

    بھکارن نے پٹرول پمپ کو آگ لگادی

    یروشلم: اسرائیل کے ایک پٹرول پمپ پر سگریٹ کی متقاضی بھکارن نے انکارپرپیٹرول پمپ کو آگ لگادی۔

    پولیس نے ایک ویڈیو لنک جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عورت نے ایک کار کی ٹنکی کے قریب لائٹر سے شعلہ جلایا، اس وقت کار میں فیولنگ کا عمل جاری تھا۔ اور آگ بھڑکتے ہی جائے وقوعہ سے بھاگ کھڑی ہوئی۔

    ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ مشین آپریٹر نے ہوز کو فوری طور پر گاڑی سے کھینچا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے لئے متعین عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے قبل ہی آگ بجھالی۔