Tag: begin

  • پاکستان اورروس کی  مشترکہ فوجی مشقیں "دروزبہ 2017 ” شروع

    پاکستان اورروس کی مشترکہ فوجی مشقیں "دروزبہ 2017 ” شروع

    راولپنڈی : پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں ”دروزبہ 2017“ شروع ہوگئیں، تربیتی مشقیں دروزبہ 2017دو ہفتےجاری رہیں گی ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ، مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں روس میں ہورہی ہیں، فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی ،یرغمالیوں کی رہائی ،محاصرہ، امدادی کارروائیوں اور سرچ آپریشن کی کاررروائیوں سے متعلق مشقیں کی جائیں گی، مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے حاصل کرنا ہے۔

    روس اور پاکستان کی حالیہ فوجی مشقوں کو سلواکیہ زبان کے لفظ ’دروزبہ2017′ کا نام دیا گیا ہے، روسی زبان کے لفظ’’دروزبہ ‘‘کا مطلب ’’دوستی ‘‘ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال پہلی مرتبہ پاکستان اور روس درمیان فوجی مشقیں ہوئی تھیں،  دونوں ممالک میں دفاع تعاون بڑھانے کا باقاعدہ سلسلہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا تھا،جب روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اسی دورے میں ماسکو اور اسلام آباد نے دفاعی معاہدے پر دستخط بھی کیا تھا۔

    روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کہا تھا کہ 2016ء میں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی جبکہ روسی اور پاکستانی افواج مشترکہ طور پر پہلی بار فوجی مشقیں کریں گی، جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ مشقوں کے حوالے سے بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر روس نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ اسے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حضرت عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کی تقریبات کاآغاز

    حضرت عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کی تقریبات کاآغاز

    کراچی: حضرت عبداللہ شاہ غازی کے1287ویں عرس کی تقریبات کاآغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں ہیں، صوبائی وزیراطلاعات و اوقاف ناصر شاہ نے عرس کاافتتاح کردیا۔

    اس موقع پر سید ناصرحسین شاہ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ مزار پر تعمیراتی کام جاری ہے، مزار پر ملک بھرسےزائرین کی آمد متوقع ہے،زائرین کو ہر ممکن سیکوریٹی فراہم کرنےکی کوشش کی گئی ہے جبکہ مزار کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔

    عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات میں شرکت آنے والے زائرین کیلئےبھر پور حفاظتی اقدامات کئے گئےہیں جبکہ تین روزہ تقریبات کےدوران مزار کے احاطے میں عقدیت مندوں اورزائرین کی جانب سے نذر و نیاز اورلنگر کی تقسیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، مناسک حج کا آغاز ہوگیا

    لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، مناسک حج کا آغاز ہوگیا

    مکہ مکرمہ : لبیک اللہم لبیک کی صدائیں، مناسک حج کا آغاز ہوگیا، حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے، فرزندان اسلام رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کریں گے۔ مناسک حج بارہ ذوالحج تک جاری رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی تاریخ کے1430 ویں حج کے مناسک کا آغاز ہوگیا، فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج لبیک اللھم لبیک کی تسبیح پڑھتے ہوئے منی پہنچ رہے ہیں۔

    عازمین حج مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچنے پر پورا دن ایمان افروز اور روح پرور ماحول میں ذکر و اذکار اور عبادات میں مصروف رہیں گے۔ منیٰ میں ایک دن اور رات گذارنے کے بعد کل 9 ذوالحجہ کو حج کارکن اعظم ’’وقوفِ عرفہ ‘‘ اداکرنے کیلئے میدان عرفات کا رُخ کریں گے۔

    میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں عازمین خطبہ حج سنیں گے اور نماز ظہر و عصر ایک ساتھ ادا کریں گے، عازمین میدان عرفات میں حکمِ خداوندی کے مطابق سورج غروب ہونے تک لازمی قیام کریں گے، حجاج کرام کی غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ روانگی شروع ہوگی، جہاں وہ نماز مغرب اور عشاء ملاکر پڑھیں گے اور رات بھر کھلے آسمان تلے قیام کریں گے۔

    دس ذوالحج کو طلوع آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ سے کنکریاں اکٹھی کرکے جمرات (شیطان) کو ماریں گے اور قربانی کرنے کے بعد سر منڈوا کر احرام کھول دیں گے جبکہ خواتین بھی سر کے بالوں کی نوکیں کاٹیں گی، جس کے بعد حجاج مسجد حرام پہنچ کر طواف زیارت کریں گے۔

    سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کی سیکیورٹی کے لیے پانچ ہزار کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ایک لاکھ اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مریم نوازآج سےاپنی والدہ کی انتخابی مہم کاباقاعدہ آغازکرینگی

    مریم نوازآج سےاپنی والدہ کی انتخابی مہم کاباقاعدہ آغازکرینگی

    لاہور: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازآج سے اپنی والدہ کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرینگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز حلقہ این اے 120 میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز کررہی ہے، مریم نواز داتادربار پرحاضری دے کر مہم کا آغاز کریں گی۔

    مریم نواز صفانوالہ چوک کے قریب لیگی ایم پی اے ماجد ظہور کی جانب سے قائم کردہ مرکزی انتخابی دفتر کا آج چار بجے افتتاح کریں گی، ان کے استقبال اور مسلم لیگ ن کی عوامی قوت کے مظاہرے کے لئے بھر پور تیاریاں کی جارہی ہیں۔ جس کے لئے فلیکس ، بینرز اور قد آور تصاویر لگائی جارہی ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائدین کو اس پروگرام کو کامیا ب بنانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

    کارکنوں کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 120 میں کامیابی کے لئے وہ سرتوڑ کوشش کررہے ہیں، یہ حلقہ مسلم لیگ کا ہے اور اسی کے پاس رہے گا۔


    مزید پڑھیں : این اے 120 کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو محبت کا تحفہ دیا، مریم نواز 


    یاد رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کی زیرصدارت این اے 120 ضمنی الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں اور این اے 120کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو محبت کا تحفہ دیا۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ ثابت نہیں ہوسکا، عوام 17 ستمبر کو نوازشریف کی محبت کا قرض اتاریں گے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ این اے 120 میں امیدوار کلثو م نواز کی عدم موجودگی میں مریم نواز انتخابی مہم چلائیں گی، وفاقی وزیر پرویز ملک اس مہم کے انچارج ہوں گے ان کے ساتھ لاہور سے چار ایم این اے، رانا مبشر، خواجہ سعد رفیق اور دیگر شامل ہوں گے ساتھ ہی لاہور کی تمام خواتین ارکان اسمبلی بھی اس مہم کا حصہ ہوں گی۔


    مزید پڑھیں :  این اے 120 کی انتخابی مہم مریم نواز چلائیں گی


    واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی اور سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں۔

    سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

    ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز

    اسلام آباد : ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ، اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشیں شروع ہوگئیں، اسلام آباد میں صبح سویرے گھنگھور گھٹائیں چھائیں اور تیز ہوا کے ساتھ برس پڑیں، موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑا تو شہر اقتدار میں نظارے بھی نکھر گئے۔

    راولپنڈی گجرات ڈسکہ میں موسم بدلا تو گرمی سے مرجھائے چہرے بھی کھل اٹھے۔

    ایبٹ آباد نتھیا گلی، ایوبیہ ڈونگا گلی اور ٹھنڈیانی میں بھی بارش اور ژالہ باری نے رنگ جما دیا، سرمئی بادلوں کے سائبان تلے چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں نے شہر قائد کا موسم دلکش بنا رکھا ہے ۔

    موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشیں روان ہفتے جاری رہیں گی۔

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا ، تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

    کراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں انچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ کے صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے عرس کی تقریبات کا آغاز

    سندھ کے صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے عرس کی تقریبات کا آغاز

    خیر پور : سندھ کے صوفی بزرگ حضرت سچل سرمست کے196ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ نے درگاہ پر چارد چڑھا کر افتتاح کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوفی برزگ حضرت سچل سرمت کے196ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء کے ہمراہ درگاہ پر حاضری دی اور صوفی بزرگ کی قبر پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے۔

    سچل سرمست کے عرس میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد شرکت کےلئے آرہی ہے جبکہ عقیدت مندوں کا دھمال بھی جاری ہے،۔ عرس میں مشائخ کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، جس میں ملک بھر سے شرکا آئیں گے۔

    درگاہ کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری درگاہ کے اندر اور باہر تعینات ہے۔

    سندھ کی سوہنی دھرتی میں جانے کیا دلکشی ہے کہ انگنت صوفیوں اور شاعروں نے ناصرف یہاں جنم لیا بلکہ متعدد بزرگ تو ایسے تھے جو صدیوں پہلے یہاں کھنچے چلے آئے اور پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے، حضرت سچل سرمست بھی ایسے ہی صوفی بزرگ شاعر ہیں جنہوں نے ناصرف سندھ کی سرزمین پر قدم رکھا بلکہ آخری سانس بھی اسی سرزمین پر لی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : 3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز

    کراچی : 3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز

    کراچی : رمضان المبارک کے موقع پر کراچی والوں کی منافع خوروں کے خلاف شروع کی گئی سوشل میڈیا پر انوکھی مہم کے تحت آج سے3روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس مہم کی بھرپور حمایت کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کیخلاف سوشل میڈیا پر عوام نے پھل نہ خریدنے کی انوکھی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    کراچی کے عوام نے مہنگا پھلوں کا ازخود نوٹس لیتے شہریوں سے پھل نہ خریدنے کی اپیل کی ہے، فیس بک ،ٹوئٹر اور واٹس اپس پر شیئر ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ آج ،کل اور پرسوں احتجاجاً مہنگا فروٹ نہ خریدے جائیں جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد اس ہڑتال میں حصہ لینے کا عندیہ دیا اور اس پیغام کوزیادہ سے زیادہ اپنی وال پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں : سوشل میڈیا: اہلیانِ کراچی تین دن پھلوں کا بائیکاٹ کریں گے


    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمران اور سیاسی پارٹیاں افطار پارٹیوں کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ان کو عوام کی پریشانیوں سے سروکار نہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ احتجاج حکومت، انتظامیہ اور منافع خوروں کے ایمان کو کتنا جھنجوڑتا ہے۔

    کراچی میں کمشنر اور صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی اس مہم کی حمایت کردی جس کے بعد شہریوں نے پھلوں کی قیمتیں گھٹانے کیلئے مہنگے پھل نہ خریدنے کا تہیہ کرلیا ہے۔

    کراچی میں گراں فروشی کے خلاف عوامی جوش دیکھ کر پھل بائیکاٹ مہم کا دائرہ لاہور سے پشاور تک جاپہنچا ہے اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ناجائز منافع خوری کے خلاف”پھل بائیکاٹ”مہم میں بھرپور طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب پھل فروشوں کی من مانیوں کے خلاف عوامی با ئیکاٹ مہم کے اثرات عیاں ہو نے لگے ہیں ، شہریوں کی فروٹ بائیکاٹ مہم نےدکانداروں کو پریشانی میں مبتلاکردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حضرت لعل شہباز قلندر کے 765واں عرس کی تقریبات کا آغاز

    حضرت لعل شہباز قلندر کے 765واں عرس کی تقریبات کا آغاز

    سیہون : حضرت لعل شہباز قلندر کے سات سو پینسٹھویں عرس کی تقریبات کا آغاز گورنر سندھ محمد زبیر نے مزار پر چادر چڑھا کر کیا، عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

    سندھ کے صو فی بزرگ، شاعر فلسفی سخی حضرت لعل شہبازقلندرؒ کا سات سو پینسٹھواں عرس کی تقریبات آج سے شروع ہو گئی ہیں، تقریبات کا آغاز گورنر سندھ محمد زبیر نے صوفی بزرگ کے مزارپر چادر چڑھا کر کیا اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔

    Q1

    گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کوا طمینان بخش قراردیا  اور کہا کہ  عوام کی آمد سے اندازہ ہوتا ہے ، لعل شہباز قلندر سے کتنی عقیدت ہے، سیکیورٹی کے حوالے سے بہت بہتر انتظامات ہیں ، عرس کی تقریبات کے دوران کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کی جانب سے اچھے انتظامات کیے گئے ہیں۔

    سخی لال شہباز قلندر کے عرس کی تین روزہ تقریبات میں ملک بھر سےزائرین شرکت کررہے ہیں۔

    Q3

    پولیس حکام کے مطابق تین ہزار پولیس اور رینجرز کے اہلکار ڈیوٹی پر ہیں جبکہ سادہ اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، آئی جی سندھ نے داخلی روٹ پر رضاکاروں اور خواتین اہلکاروں کی مدد سے زائرین کی فزیکل سرچنگ کی بھی ہدایت کی ہے، مزار کے اطراف اور مرکزی شاہراہ کے بجائے مناسب فاصلوں پر بنی کار پارکنگ کی کڑی نگرانی اورگاڑیوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سےسرچنگ ہوگی۔

    آئی جی نےعرس کی تقریبات کےاختتام تک تمام ایس ایس پیز، ایس ایچ اووز کو علاقےمیں موجود رہنےاور لمحہ بہ لمحہ سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کےبھی احکامات دیئے ہیں۔

    Q2

    خیال رہے کہ یہ عرس گزشتہ فروری میں مزار کے احاطے میں دھماکے کے بعد ہورہا ہے اور اسی تناظرمیں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔