Tag: begins

  • یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع

    یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع

    یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں  کی واپسی شروع ہوگئی ، پی آئی اے کی خصوی پرواز 232 ہم وطنوں کو لے کر پولینڈ سے پاکستان روانہ ہو گئی ہے۔

    روس اور یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سینکڑوں پاکستانی یوکرین میں محصور ہوگئے تھے اور بحران شروع ہوتے ہی حکومت پاکستان ہم وطنوں کی محفوظ واپسی کیلیے متحرک ہوگئی تھی۔

    منگل کی شام پی آئی اے کی خصوصی پرواز  پولینڈ کے شہر وارسا سے پاکستان واپس روانہ ہوئی ہے، طیارے میں 232 پاکستانی سوار ہیں۔
    مذکورہ فلائٹ آج رات ساڑھے گیارہ بجے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور طلبا کی واپسی کے لیے آپریشن تیار کیا گیا تھا، سی ای او پی آئی اے ارشد ملک اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا تھاجس میں یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی محفوظ مقام پر منتقلی اور وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی اور طیارہ آج صبح ہی پولینڈ کیلیے روانہ ہوا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے عبدللہ خان نے نمائندہ اے آر وائی نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ طیارہ وزارت خارجہ کی اجازت پر روانہ کیا گیا ہے، حکومت پاکستان کی ہدایات پر مزید پروازیں بھی آپریٹ کی جائیں گی۔

    اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں 7 ہزار پاکستانی موجود تھے جن میں 3 ہزار طالب علم اور 4 ہزار شہری شامل تھے، ترجمان کے مطابق زیادہ تر شہری 24 فروری کو سفارتخانے کے کہنے پر یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔

    دفتر خارجہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ 1525 پاکستانیوں کو یوکرین سے ہنگری، پولینڈ، رومانیہ منتقل کیا جاچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: پہلا پاکستانی طالب علم یوکرین سے وطن واپس کیسے پہنچا؟

    واضح رہے کہ دو روز قبل یوکرین میں زیر تعلیم ایک پاکستانی طالبعلم مشکلوں سے جان بچاتے ہوئے وطن واپس پہنچا تھا۔

  • وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی شاندار پذیرائی، فارم جمع کرانے کا آج پہلا دن

    وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی شاندار پذیرائی، فارم جمع کرانے کا آج پہلا دن

    اسلام آباد : وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو شاندار پذیرائی حاصل ہورہی ہے،ہاؤسنگ اسکیم کا فارم جمع کرانےکاآج پہلادن ہے، ،نادرا سینٹرز پر لوگوں کا رش لگ گیا، خاندان میں صرف ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی۔

    وزیراعظم نیا پاکستان اپنا گھرہاؤسنگ پروگرام کیلئے ملک بھر سے فارمز جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، نادرا کے مقرر کردہ سینٹرز پر لوگوں کی بڑی تعداد فارم جمع کرانے کیلئے موجود ہے۔

    اپنا گھرہاؤسنگ پروگرام کے فارمز ساٹھ روز تک بشمول کرایا جاسکتا ہے جبکہ عوام ہفتہ اور اتوارکو بھی فارمز جمع کراسکتے ہیں۔

    اپنا گھرہاؤسنگ پروگرام میں خاندان کے صرف ایک ہی فرد کی رجسٹریشن قبول کی جائے گی، شہری 21 دسمبر تک 250 روپے فیس کےساتھ فارم جمع کراسکتے ہیں۔

    ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ابتدائی طورپر7 اضلاع میں کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    اسلام آباد میں نادرا میگاسینٹر اور بلیو ایری امیں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں، فیصل آباد،سکھر،سوات،گلگت میں فارم ڈی سی آفس جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ کوئٹہ نادرا اور مظفرآباد میں ڈی سی آفس میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں

    اسلام آباد وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کیا، تقریب سے خطاب میں کہا ون ونڈو سروس کے ذریعے لوگوں کو گھر دیئے جائیں گے۔

    فیصل آباد میں بھی اپنا گھرہاؤسنگ پروگرام کیلئےدرخواست وصولی کاسلسلہ شروع ہوگیا ، ڈی سی آفس میں فارم وصولی کے لئے نادرا آفس قائم کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سکھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم رجسٹریشن آفس کا افتتاح کیا۔

    گورنر گلگت بلتستان نے گلگت میں وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کا افتتاح کیا اور کہا پی ٹی آئی حکومت نےپہلی بارعوامی نوعیت کے منصوبے کا آغازکیا۔

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا آزاد کشمیر میں آغاز ہوگیا ، وزیرامورکشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کشمیرایک خوبصورت علاقہ ہے، آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دیں گے۔

    یاد رہے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ‘ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کیا، جو خواہش مند شہری 12 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام دفاتر میں 250 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

    واضح رہے 10 اکتوبر کو وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئےجوکبھی گھربنانےکاسوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

  • نئی دہلی میں درختوں کی کٹائی کے خلاف مہم کا آغاز

    نئی دہلی میں درختوں کی کٹائی کے خلاف مہم کا آغاز

    نئی دہلی : بھارت میں سماجی کارکنوں نے درختوں کی کٹائی کے خلاف مہم کا آغاز کرتے ہوئے درختوں کے گرد بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیئے ہیں جن پر ’مجھے بچاؤ‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں درختوں کے تحفظ کے سلسلے میں ’درختوں کو بچاؤ‘ نامی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ تحفظِ ماحول کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دہلی میں تعمیراتی مقاصد کے لیے درختوں کی بے دریغ کٹائی کی جارہی ہے۔

    بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ دہلی میں ماحولیات کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں خدمات انجام دینے والے سماجی کارکنوں نے شہر میں درختوں کی کٹائی کے خلاف مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرکاری فلٹیس تعمیر کرنے کے لیے 16 ہزار 5 سو درختوں کو کاٹ رہی ہے۔

    میڈیا کا کہنا تھا کہ سماجی امور انجام دینے والے کارکنوں نے درختوں کی حفاظت کے لیے درختوں کے گرد بینرز اور پوسٹر آویزاں کردیئے ہیں جن پر ’مجھے بچاؤ‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔

    خیال رہے کہ دہلی کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم بھارت میں ہونے والی حالیہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دہلی کی موسمی صورتحال بھی خراب ہوتی جارہی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی حکام بھی ترقیاتی منصوبوں اور رہائشی آبادیوں کی تعمیر کے سلسلے میں درختوں اور جنگلوں کی کٹائی کثرت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں درختوں کی کٹائی کے خلاف ملک کے کئی بڑے شہروں میں درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کے خلاف مظاہرے بھی ہوچکے ہیں۔

    بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق دہلی کے رہائیشوں کی ایک بڑی مشکل شہر کی فضائی آلودگی ہے، جس نے عوام کو شدید بے چینی میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

    تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی کی فضائی آلودگی شہر میں زہریلی ہوا کے پیدا ہونے کا سبب بنتی ہے، جس سے ہر سال 10 ہزار سے 30 ہزار کے قریب افراد لقمہ اجل بنتے ہیں، جبکہ 44 لاکھ بچوں میں تقریباً نصف بچوں کے پھیپھڑے زہریلی ہوا کے باعث ہمیشہ کے لیے خراب ہوچکے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ کسی شہر میں جنگلات کی موجودگی اس شہر کی خوشحالی، خوبصورتی اور باشندوں کی صحت و تندرستی میں اضافہ کرسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بڑے اور پرہجوم شہروں میں درختوں کا ہونا ضروری ہے تاکہ وہاں موسمیاتی تغیرات (کلائمٹ چینج) کی وجہ سے ہونے والی گرمی اور ماحول کی آلودگی میں کمی آئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • یمنی بچوں کے لیے بنائے سلمان بن عبدالعزیز ریلیف سینٹر کے پانچویں مرحلے کا آغاز

    یمنی بچوں کے لیے بنائے سلمان بن عبدالعزیز ریلیف سینٹر کے پانچویں مرحلے کا آغاز

    ریاض : سعودی حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کے نام سے منسوب بحالی مرکز میں بحالی پروگرام کے پانچویں اور چھٹے دور کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 80 یمنی بچوں کی بحالی کام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے یمن جنگ میں استعمال کیے جانے والے بچوں کو سعودی عرب بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام سے منسوب ریلیف سینٹر میں بحالی پروگرام کا پانچواں دور شروع ہوچکا ہے۔

    سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز ریلیف سینٹر میں جاری بچوں کے بحالی پروگرام کے پانچویں مرحلے میں جنگ کی آگ سے متاثرہ 80 بچوں کو شامل کیا گیا ہے، بحالی پروگرام مکمل ہونے کے بعد مذکورہ بچوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحالی مرکز میں لائے گئے تمام بچوں کا تعلق یمن کے مختلف شہروں سے ہے۔ جنہیں جنگ کے دوران سعودی عرب کی اتحادی افواج بحالی مرکز میں لائی تھی۔

    خیال رہے کہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف سینیٹر میں جاری بحالی پروگرام کے چوتھے مرحلے میں 161 بچوں کو بحالی کے مختلف مراحل سے گزارا گیا تھا۔

    واضع رہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز بحالی مرکز یمن حوثیوں کی جانب سے یمن جنگ میں استعمال کیے گئے 2ہزار بچوں کی بحالی کے لیے کام کررہا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ یمن جنگ میں متاثر ہونے والے بچے کو بحالی مرکز میں ایک ماہ کورس کروایا جاتا ہے جس میں ان کی تفسیات اور تعلیم سمیت دیگر امور پر خاص دھیان رکھا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ یمن میں گذشتہ 4 برس جاری جنگ کے دوران حوثیوں کو یمنی فوج اور سعودی اتحادی افواج کے خلاف مزاحمت کرنے کےلیے شدید افرادی قوت کا ضرورت ہے، جس کے لیے وہ لوگ جبراً یمنی بچوں کو جنگ کی آگ میں جھونک رہے ہیں۔

    سعودی اتحادی اور یمنی فوج کی جانب سے حوثیوں کے خلاف الحدیدہ کے علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے، مصدقہ اطلاعات کے مطابق حوثی جنگوؤں کو شدہد افراد قلت کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے بچوں کو اگلے محازوں پر بھیجنا شروع کردیا ہے۔

    غیر ملکی انسانی حقوق کی تنظیم ’آبزرویٹری الائنس‘ حالیہ رپورٹ کے مطابق یمن میں جنوری سے جون کی 15 تاریخ تک انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حوثی ملیشیاء نے 305 بچوں کو جنگ کے ایندھن میں جھونک چکے ہیں۔

    دوسری جانب جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیاء کے افراد یمن کے شہر ذمار، صنعاء، اور عمران سمیت کئی شہروں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو جنگ میں استعمال کرچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کراچی میں سال2018 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کراچی میں سال2018 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

    کراچی: سال2018کی پہلی انسدادپولیومہم کا آغاز ہوگیا ، 22لاکھ سے زائدبچوں کو پولیو ویکسن پلائی جائیں گی،چار روزہ مہم 26جنوری تک جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سال2018کی پہلی انسدادپولیومہم کا آغاز ہوگیا کراچی کے 6ڈسٹرکٹ اور18ٹاؤن میں بیک وقت مہم شروع کی جارہی ہے، مہم میں 24لاکھ بچوں کو پولیوکے قطرےپلانے کاہدف رکھا گیا ہے۔

    سندھ بھر میں9ہزارانسداد پولیو مہم کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی پر 5ہزار پولیس، رینجرز اہلکار تعینات ہونگے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں چار روزہ مہم 26جنوری تک جاری رہے گی۔

    مہم کے دوران5سال سے کم عمر 2.4ملین پچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    ویکسین سے انکار کرنیوالے والدین کو قائل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، کمشنر کراچی

    کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ 22لاکھ سےزائدبچوں کوپولیوویکسن پلائی جائیں گی، ویکسین سے انکار کرنیوالے والدین کو قائل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہے شوبز اور اسٹار کھلاڑیوں سے بھی مددلیں، جن میں شاہدآفریدی،یونس خان کےنام زیر غور ہیں، لوگ ان شخصیات سے متاثر ہوتی ہیں اور اسی کو بہتر طریقہ سمجھتے ہیں۔

    خیال رہے کہ 2017گذشتہ سال پولیو کی تاریخ کے سب سے کم کیس رپورٹ ہوئے، ملک بھر سے پولیو کے8کیس رپورٹ ہوئے، کراچی میں پولیو سے متاثرہ 2کیسز سامنے آئے۔

    سال 2014 میں ملک بھر میں306کیس رپورٹ ہوئے جبکہ صوبہ سندھ میں 30کیسز سامنے آئے۔

    سال 2015 میں ملک بھر میں54اور سندھ میں 12کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 2016 میں ملک بھر کے پولیو کیسز کی تعداد 20جبکہ سندھ میں8پولیو کیسز ہوئے۔

    کوآرڈینیٹر ای او سی فیاض جتوئی کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں، مزید کام کرکے کارکردگی کو بہتر بنایا جارہا ہے، انسداد پولیو مہم کے ورکرز فلاح انسانیت کے خاطر جانفشانی سے کام کریں۔

    فیاض جتوئی نے مزید کہا کہ والدین اور سرپرست بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو ڈراپ ضرور پلوائیں، 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوانا ہمارا قومی واخلاقی فریضہ ہے، صحت مند پاکستان کے مشن میں ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ کی صدارت کو ایک سال مکمل، امریکہ کو شٹ ڈاؤن کا سامنا

    ٹرمپ کی صدارت کو ایک سال مکمل، امریکہ کو شٹ ڈاؤن کا سامنا

    واشنگٹن : امریکہ کو آئندہ ایک ماہ کیلئے حکومتی شٹ ڈاون کا سامنا ہے ، امریکہ میں حکومتی اخراجات کیلئے فنڈز کی فراہمی جاری رکھنے کا بل کانگریس نے مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں شٹ ڈاون،حکومتی اخراجات کیلئےفنڈز کی فراہمی روک دی گئی، حکومت اور اپوزیشن میں نئے بجٹ پر اتفاق نہ ہوسکا، حکومت کے سول اخراجات کے ساتھ ساتھ دفاعی اخراجات بھی بند کر دیئے جائیں گے جبکہ ملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی رک جائے گئی اور پارکس، میوزیمز سب بند ہوجائیں گے۔

    شٹ ڈاون چار ہفتے جاری رہے گا۔

    شٹ ڈاون مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے سے ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےٹیکسوں میں کمی کی پالیسی کوانتہائی مخالفت کا سامنا تھا، ٹرمپ نے کارپوریٹ ٹیکسوں سمیت دیگر ٹیکسوں میں خاطر خواہ کمی کی تھی۔

    ریپبلکن حکومت نے حکومتی اخراجات کیلئے فنڈز کی فراہمی کو جاری رکھنے کیلئے بل پیش کیا تھا جو کہ منظور نہ ہوسکا۔

    خیال رہے کہ آخری بار اکتوبر 2013 میں شٹ ڈاون ہوا تھا جوکہ سولہ دن جاری تھا۔

    دوسری جانب حکومتی شٹ ڈاون کےباعث عالمی سطح پر ڈالرکی قدر شدید دباؤ کاسامناہے۔ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر تین سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات کا آغاز

    صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات کا آغاز

    ملتان :صوفی بزرگ حضرت بہاؤالدین زکریا کےعرس کی تقریبات کاملتان میں آغاز ہو گیا، عرس میں شرکت کیلئے ملک بھرسے زائرین کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، عرس کی تقریب کا باقاعدہ آغاز سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے کرکیا، شاہ محمود قریشی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادر چڑھائی۔

    اس موقع پر ملک میں امن وسلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں، عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    صوفی بزرگ کے عرس میں شرکت کے لیے پنجاب اور سندھ سے بڑی تعداد میں زائرین ملتان پہنچ رہے ہیں، عرس کے موقع پر حضرت بہاؤ الدین زکریا کے مزار پر فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا، دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر زائرین کے لیے واک تھرو گیٹ لگائے کیے گئے ہیں اور مزار کے احاطے میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔

    عرس کے دوران امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے سکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    حضرت بہاؤ الدین زکریا سہروردی ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت 566 ہجری ملتان میں ہوئی، آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی حضرت مولانا وجیہہ الدین محمد قریشی تھا۔ آپ کےجد اعلی حضرت کمال الدین علی شاہ قبیلہ قریش سےتعلق رکھتےتھے ۔ آپ کے جدامجد مکہ معظمہ سے پہلے خوارزم آئے ، پھر ملتان میں مستقل سکونت اختیار کی۔

    حضرت خواجہ بہاؤالدین زکرياملتانی رحمتہ اللہ علیہہ سلسلہ سہروردیہ کی عظیم کڑی ہیں۔ حضرت کی ذات ستودہ صفات گونا گوں خوبیوں کی حامل ہے، آپ 666 ہجری میں اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملک بھر میں19سال بعد مردم شماری کا آغاز

    ملک بھر میں19سال بعد مردم شماری کا آغاز

    کراچی : ملک بھرمیں19سال بعد مردم شماری کا آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے کے ابتدائی تین روز میں  گھروں کی گنتی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق 19 سال بعد چھٹی مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے ، یہ مرحلہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور کشمیر گلگت سمیت 63اضلاع میں13 اپریل کو مکمل ہو جائے گا۔ کراچی میں مردم شماری کیلئے عملے کو سامان کی تر سیل مکمل ہوچکی ہے ، آج سے 18مارچ تک خانہ شماری اور پھر فارم 2کا اندراج کیا جائے گا۔

    پہلے مرحلے کی مردم شماری و خانہ شماری 13 اپریل کو مکمل ہوگی، جس کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے شروع ہو کر 24 مئی کو اختتام پذیر ہو گا۔

    محکمہ شماریات نے کراچی کو35 سب ڈویژن میں تقسیم کیا گیا ہے ، فیلڈ اسٹاف میں 2پولیس، 2رینجرز اہلکار اور ایک فوجی جوان شامل ہیں جبکہ 15943 فیلڈ اسٹاف مردم شماری کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے۔

    محکمہ شماریات نے کراچی کے ضلع غربی ملیراور ضلع وسطی کو حساس قراردیا گیا ہے۔

    cen

     

      انیس سال بعد ہونے والی مردم شماری میں شمارکنندگان اور فوجی جوانوں سمیت ساڑھے3 لاکھ افراد حصہ لے رہے ہیں جب کہ چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے منتخب اضلاع بھی مردم شماری کے پہلے فیز کا حصہ ہوں گے، قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مردم شماری میں مخنث افراد کو علیحدہ سے شمار کیا جائے گا۔

    مردم شماری کے لیے کراچی کو14 ہزار 552 بلاکس میں تقسیم اورسیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، فوج اور رینجرز کےعلاوہ 16 ہزار پولیس افسران اور اہلکار سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے، شہرقائد کو اس مقصد کے لیے 365 چارجز، 2412 سرکلز اور 14 ہزار552 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک شمارکنندہ 2 بلاکس کا ذمہ دار ہوگا، ایک بلاک کی خانہ شماری 15 سے17 مارچ تک جاری رہے گی اور پھر 18 سے27 مارچ تک اسی بلاک کی مردم شماری ہوگی جب کہ 28 مارچ کا دن بے گھر افراد کی شماری کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

    خانہ اورمردم شماری کےلیے 16 ہزار افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے جن میں سے 10 ہزار 500 اہلکار کراچی جبکہ ساڑے 5 ہزار اہلکار اندرون سندھ سے بلائے گئے ہیں۔

    چیف شماریات آصف باجوہ کی اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کاپہلامرحلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلےمیں63اضلاع میں گنتی ہوگی، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں آج سے مردم شماری شروع ہوگئی ہے ، اسلام آباد کا نمبردوسرےمرحلےمیں آئے گا، 44 ہزارنیومریٹرز اور 44ہزارفوجی جوان گھر گھر جائیں گے۔

    چیف شماریات کا کہنا تھا کہ مردم شماری کےعمل کوایک لاکھ 68ہزار بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک بلاک میں200سے250گھرہوں گے، شہری کسی بھی مسئلے کی اطلاع080057574پر دےسکیں گے۔


    مردم شماری کےلیےخصوصی فارم تیار


    مردم شماری کے لیے خصوصی فارم تیار کئے گئے ہیں ، جعل سازی روکنے کیلئے فارم میں بار کوڈ رکھا گیا ہے، فوٹو کاپی والا فارم مشین نہیں پڑھے گی ، مردم شماری کیلئے ہر شمارکنندہ کو علاقے کا نقشہ دیا جائے گا، جن گھروں میں ایک سے زائد خاندان ہیں، انہیں الگ باورچی خانے یا چولہے کی بنیاد پر گنتی کیا جائے گا، بغیر شناختی کارڈ والے شخص کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے گا۔

    صوبائی اور ضلعی سطح پر شکایات سیل بنائے گئے ہیں، ساٹھ روز میں ابتدائی اعداد و شمار جاری کردیے جائیں۔


    مردم شماری کیلئے شناختی کارڈ کا ہونا لازمی نہیں


    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مردم شماری کیلئے شناختی کارڈ کا ہونا لازمی نہیں، اگر کسی خاندان کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہے تو وہ اپنی دیگر شناخت بھی ظاہر کرسکتا ہے۔


    مردم شماری میں غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو قید و جرمانے کی سزا


    وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مردم شماری میں غلط معلومات فراہم کرنے والوں کو قید و جرمانے کی سزا دی جائے گی

    خیال رہے کہ برصغیر پاک و ہند میں پہلی مرتبہ مردم شماری 1901 میں کرائی گئی تھی، جس کے بعد ہر دس سال بعد یہ عمل دہرایا جاتا رہا، قیام پاکستان کے بعد  پہلی مردم شماری 1951 میں عمل میں لائی گئی، جس کے بعد دوسری اور تیسری مردم شماری تو وقت پر ہوئی لیکن چوتھی اور پانچویں مرتبہ اِس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تاخیر ہوتی رہی اور آخری مردم شماری 1998 میں عمل میں لائی گئی۔