Tag: behria

  • نوجوان ملک کو نئے صنعتی انقلاب کی طرف لے کر جائیں گے: صدرمملکت

    نوجوان ملک کو نئے صنعتی انقلاب کی طرف لے کر جائیں گے: صدرمملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زور دیا ہے کہ  سماجی اور معاشی ترقی کے لیے نوجوانوں کی جدید دور سے ہم آہنگ تربیت کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اسلام آباد کی نجی یونی ورسٹی میں منعقدہ دوسری عالمی کانفرنس برائے کمیونی کیشن، کمپیوٹنگ اورڈیجیٹل سسٹم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

    انہوں نے اپنے خطاب کے دوران اس یقین کا اظہارکیا کہ ملک کے نوجوان تکنیکی ترقی کے میدان میں اپنا لوہا مناتے ہوئے ملک کو چوتھے صنعتی انقلاب کی جانب لے کرجائیں گے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان تب ہی بنے گا جب قابل لوگ آگے آئیں گےا ور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہیں مصنوعی ذہانت کی ترویج کے لیے صدر مملکت کے خصوصی پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اس سے  پاکستان کو ایک لاکھ سے زائد اے آئی او ر کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ماہرین تیارکرنے میں مدد ملے گی۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے بتایا کہ وہ جلد ہی 24 مختلف یونی ورسٹیز کے وائس چانسلرز سے ملاقات کریں گےاوراس میں پاکستانی سائنس دانوں کی باقاعدہ تعلیم اورتربیت کے لیے آمادہ کریں گے۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے ملک کو درپیش سائبرسیکیورٹی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک انتہائی جدید فائروال سسٹم اپنا چکا ہے اور اب پاکستان بھی ضرورت محسوس کررہا ہے کہ اس کے تمام سائبر سسٹم کی حفاظت کا ایک باقاعدہ نظام ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے اس معاملے میں اہم کردارادا کریں گے۔ ہمیں اپنے بینکوں اور دیگر تمام اداروں کو ہیکنگ اورسائبر حملوں سے بچانا ہے۔

    اس موقع پرچیرمین نیس کوم ڈاکٹرنبیل حیات ملک کا کہنا تھا کہ سائبرحملے ایک حقیقی خطرہ ہے اورہمیں مل کر اس کی روک تھام پر کام کرنا ہے۔ اس میدان میں ریسرچ  میں سرمایہ کاری کی شدید ضرورت ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سماجی اور معاشی ترقی کے نئے دروازے کھول رہی ہے۔

  • ترک بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا

    ترک بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا

    کراچی: ترکی بحری جہاز ’ٹی سی جی گیلیبو لوکی‘ خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا، جس کے لیے کراچی بندر گاہ پر استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور تعلقات مزید بہتر بنانے کے لیے ترکی بحری جہاز نے پاکستان کا خیر سگالی دورہ کیا ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ترکی جہاز کراچی پہنچ چکا ہے جو پاک ترک بحری افواج کی پہلی مشترکہ مشق ’ترگت ریز‘ میں حصہ لے گا، مشترکہ مشق کا مقصد آپریشنز کی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا فروغ دینا ہے۔

    پاک بحریہ ملکی دفاع کے لیے پُرعزم ہے، نیول چیف

    ترجمان کے مطابق ترک بحری جہاز کی کراچی بندر گاہ آمد پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پاک بحریہ سینٹر کے حکام اور ترک سفارت خانے کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی پہنچنے والے ترک بحری جہاز کے کیپٹن اور افسران نے بعد ازاں مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کے چادر بھی چڑھائے، ترک جہاز کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

    موجوں پہ قدم، پاک بحریہ کا یوم پاکستان پرخصوصی نغمہ جاری

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ترک بحری افواج کے سربراہ وائس ایڈمرل عدنان عزبل نے پاک بحریہ کی مختلف فیلڈ کمانڈز کا دورہ کیا تھا بعد ازاں انہوں نے پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقات بھی کی تھی جن میں کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل معظم الیاس سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں ڈالفن شو کا دوبارہ آغاز

    کراچی میں ڈالفن شو کا دوبارہ آغاز

    کراچی: بحریہ کے زیرِ اہتمام میری ٹائم میوزیم میں ایک مرتبہ پھر ڈولفن شو کا آغاز ہوگیا ہے، سیزن ٹو کے پہلے شو میں حاضرین بلخصوص بچے ڈولفن کے منفرد کرتبوں کو دیکھ کرکافی لطف اندوزہوتے دکھائی دیئے۔

    شائقین ِ کراچی کیلئے خوشخبری، ڈولفن شو ایک مرتبہ پھر ہوگیا ہے شروع،،بچے ہوں یہ بڑے سبھی ہونگے بلوگا ویل، سی لائن اور ڈالفن کے کرتبوں اور شرارتوں سے محظوظ ۔

    کپاکستان نیوی ریئر ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی نے ڈالفن شو سیزن ٹو کا افتتاح کیا جہاں آبی جانورں کے شاندار کرتب کو دیکھتے ہوئے بچےکافی لطف اندوزہوتے دکھائی دیئے۔

    ایونٹ آرگنائزر حسان فیصل کا کہنا تھا کہ عوام کی پرزور فرمائش پر ایک مرتبہ پھر ڈالفن شو کا آغاز کیا گیا ہے۔

    دوستانہ ماحول میں کرتب دکھانے کے لئے روسی اور مصری ٹرینرز نے آبی جانوروں پر کافی محنت کی ہے جسکا یہ مظاہرہ بھی کررہے ہیں۔