Tag: Beijing

  • چین نے اپنا پہلا بڑا بحری بیڑا سمندر میں اتار دیا

    چین نے اپنا پہلا بڑا بحری بیڑا سمندر میں اتار دیا

    بیجنگ: چین نے اپنا پہلا بڑا بحری بیڑا سمندر میں اتار دیا، یہ طیارہ بردار بحری بیڑا مکمل طور پر ملک ہی میں تیار کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بحری بیڑے کو ایک ایسے وقت میں تجرباتی طور پر سمندر میں اتارا گیا ہے جب چین کی جانب سے عالمی سطح پر پانیوں میں اپنی موجودگی میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

    چینی حکام کے مطابق اس بحری بیڑے کی تیاری چینی بحریہ کو جدید تر بنانے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے، خیال رہے کہ جنوبی چین میں جزائر کی ملکیت کے حوالے سے تنازعات کے بعد چین نے اپنی بحری موجودگی میں اضافہ شروع کر رکھا ہے۔

    ملکی ساختہ اس عسکری بحری بیڑے کو چین کے شمال مشرق میں واقع ڈالیان کی بندرگاہ سے کھلے پانیوں میں اتارا گیا، اس دوران طیارہ بردار بحری بیڑے کے انجن اور نیوی گیشن سسٹم کی جانچ کی جائے گی۔

    جاری کردہ تفصیلات کے مطابق طیارہ بردار بحری بیڑے کوعارضی نام Type 001A دیا گیا ہے، اس کی تیاری کا آغاز 2013 میں کیا گیا اور 2020 تک اس کی تکمیل کا امکان ہے جس کے بعد اسے چین کی بحریہ میں شامل کردیا جائے گا۔

    چینی انجینیئرز پر حملوں کا مقصد انہیں کام چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنا تھا: ملزم کا انکشاف


    بتایا گیا ہے کہ اس بحری بیڑے میں تیل سے چلنے والا روایتی اسٹیم انجن نصب ہے اور یہ چالیس طیارے لے جانے کی گنجائش رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک ماہ قبل چینی صدر شی جن پنگ نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ وہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے پرچم تلے ایک عالمی معیار کی نیوی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب

    فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب

    بیجنگ : چینی دارالحکومت بیجنگ میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہوا میں آلودگی ایک اہم ماحولیاتی مسئلہ ہے، بڑے شہر بالخصوص اس مسئلے کے شکار ہیں، چین میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب کیا گیا ہے۔

    یہ فلٹر  نہ صرف ماحول میں سے پچھتر فیصد گرد و غبار صاف کرتا ہے بلکہ فلٹر کے ذریعے حاصل ہونیوالے کاربن کے ذرات سے زیورات بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

    سات میٹر اونچا یہ فلٹر نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈان رووزگارڈ نے تیار کیا ہے۔

    اسموگ فری ٹاور تیس ہزار کیوبک میٹر ہوا کو دھویں اور بیکٹریا سے پاک کر صاف اور شفاف ہوا فراہم کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال چین کا دارالحکومت بیجنگ دنیا کے اسموگ سے متاثرہ شہروں میں سرِ فہرست تھا ، بیجنگ کو موسم سرما میں دھوئیں اور دھند کا سامنا رہتا ہے، رہائشیوں کو ہدایت جاری کی جاتی ہے جب بھی باہر جائیں، اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ لیں۔

    اس شہر میں اس قدر آلودگی ہوتی ہے کہ وہاں ماسک کے بغیر سانس لینا بھی محال سمجھا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انڈر18ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے نسیم اختر نے جیت لی

    انڈر18ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے نسیم اختر نے جیت لی

    بیجنگ : پاکستان کے نسیم اختر نے انڈر ایٹین ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔ فائنل میں چینی کیوئسٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی انڈر ایٹین ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے نسیم اختر اور چینی کیوئسٹ پی فنلی میں سنسنی خیزمقابلہ ہوا۔

    بیسٹ آف نائن فریم کے فائنل میں میں چینی کیوئسٹ کو ابتدائی فریمز میں تین ایک کی برتری حاصل تھی، چینی کیوسٹ نے کھیل کا اچھا آغاز کرتے ہوئے پاکستانی حریف کے لیے مشکلات کھڑی کیں لیکن نسیم اختر نےشاندار کم بیک کرتے ہوئے فائنل تین کے مقابلے پانچ فریم سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    اس قبل انہوں نے اسرائیلی کیوسٹ کو آﺅٹ کلاس کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ ساہیوال سے تعلق رکھنے والے نسیم اختر جونیئر ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے پہلے کیوئسٹ بن گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں: پاکستان اسنوکر کا ایشیئن چیمپئن بن گیا


    واضح رہے کہ اس سے قبل دو جولائی کو پاکستان کے محمد سجاد نے سکس ریڈ بال اسنوکر ایشیئن چیمپئن شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔

    محمد سجاد نے کرغزستان میں کھیلے جانے والے 6-ریڈ بال ایشیئن چیمپئن شپ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے کیوئسٹ کو 7-0کے فریم سے شکست دے کر ایشیئن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • وزیراعظم نواز شریف 6روزہ دورے پر  بیجنگ پہنچ گئے

    وزیراعظم نواز شریف 6روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

    بیجنگ : وزیراعظم نواز شریف وفد کے ہمراہ چھ روزہ دورہ چین کیلئے بیجنگ پہنچ گئے، وزیراعظم ون بیلٹ، ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے اور چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ پہنچنے پرچین کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا شانداراستقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا‌، وزیراعظم کے وفد میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت اسحاق ڈار،احسن اقبال،خرم دستگیر،خواجہ سعدرفیق، انوشے رحمان اور دیگر بھی شامل ہیں۔

    وزیراعظم نواز شریف چینی صدرشی چن پنگ کی دعوت پر چین کا چھ روزہ دورہ کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم دورے کے دوران اقتصادی راہداری سےمتعلق کئی معاہدوں پردستخط اور بزنس لیڈرز سے ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم سرمایہ کاری کانفرنس سےبھی خطاب کریں گے ، جس میں 29ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔

    وزیراعظم بیلٹ اینڈروڈ فورم کے موقع پر دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات کرینگے، اختتامی سیشن سے وزیراعظم نوازشریف سمیت دنیا کے تین اہم رہنما خطاب کریں گے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نوازشریف ہانگ کانگ بھی جائیں گے۔

  • اقتصادی راہداری سے کشمیرکے مؤقف میں تبدیلی نہیں آئے گی، چین

    اقتصادی راہداری سے کشمیرکے مؤقف میں تبدیلی نہیں آئے گی، چین

    بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے تنازعہ کو پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے حل کریں، سی پیک سے کشمیر پر چین کا مؤقف متاثر نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے چین کا مؤقف اصولوں پر مبنی اور واضح ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس تاریخی مسئلے کو دونوں فریقوں کی جانب سے مناسب طور پر مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر سے کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    چین اور پاکستان کے درمیان دفاع، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں معمول کا تعاون برقرار ہے، یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر کے مہینے میں چین نے اقتصادی راہداری منصوبے میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو شمولیت کی پیشکش پر بھارتی رد عمل سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

  • چین : شیشے کا پل افتتاح کے چند روز بعد ہی بند

    چین : شیشے کا پل افتتاح کے چند روز بعد ہی بند

    بیجنگ : چین میں 34 لاکھ ڈالر کی خطیر لاگت سے بننے والا شیشے کا پل افتتاح کے صرف دو ہفتے بعد ہی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شین جیاجی پارک میں واقع شیشے کا پل جو کہ چونتیس لاکھ ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا تھا اسے افتتاح کے 15 روزبعد ہی بند کردیا گیا۔

    متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس پل پر نہ توکوئی حادثہ پیش آیا ہے اور نہ ہی پل پر کوئی دراڑ پڑی ہے، تاہم سیاحوں کی بہت زیادہ آمدورفت کے سبب پل متاثر ہوا ہے۔

    حکام نے بتایا ہے کہ حکومت علاقے میں ہنگامی طور پر مرمت کے کام کی منصوبہ بندی کر رہی اور جمعے کو پل بند کر دیا گیا تھا۔ حکام کی جانب سے پل کے دوبارہ کھولے جانے کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    امریکی ٹی وی چینل سی این این کے مطابق ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ پہاڑیوں پر معلق پل سیاحوں کی بہت زیادہ تعداد سے متاثر ہوا تھا۔ ہونان صوبے میں شینجیاجی کے مقام پر بنایا گیا یہ پل ’اوتار‘ نامی دو پہاڑی چوٹیوں کو ملاتا ہے۔

    اس نسبت کی وجہ یہ ہے کہ اوتار نامی فلم یہاں ہی فلمائی گئی تھی۔ شین جیاجی پارک میں واقع شیشے کا ایک پل سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنا جو کہ 430 میٹر کی بلندی پر ہے اور یہ 300 میٹر گہری کھائی پر بنا ہوا ہے۔

    اس کے اففتاح کے بعد اسے دنیا کا سب سے اورنچا اور لمبا شیشے کا پل قرار دیا گیا تھا، شیشے کا یہ منفرد پل چارسوتیس میٹرکی بلندی پر تین سو میٹر گہری کھائی کے اوپر بنا ہوا ہے،یہ دنیا کا سب سے اونچا اور لمبا شیشے کا پل ہے۔

    چین میں شیشے کا پُل خود کو باہمت ثابت کرنے والوں میں آج کل کافی مقبول ہے۔ پارک کے حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ 8000 لوگوں کو اس پل سے گزرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : چین میں بلند ترین شیشے کا پل سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

    ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ یہاں روزانہ اس سے دس گنا زیادہ تعداد میں لوگ آنا چاہتے تھے۔

     

  • دنیا کی دوسری بڑی طاقت چین کو معاشی مشکلات کا سامنا

    دنیا کی دوسری بڑی طاقت چین کو معاشی مشکلات کا سامنا

    بیجنگ : دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین ان دنوں شدید دباؤ کا شکار ہے، چینی اقتصادیات کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں صنعتی پیداواراورفروخت توقعات سے کم رہیں۔

    اس سے قبل بھی چین کے تجارتی اعداد و شماربھی توقعات سے کم تھے۔ چینی بیورو آف شماریات کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کی معیشت اس وقت دباؤ کا شکار ہے۔

    بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کے اندازوں کے مطابق رواں سال چین کی معاشی ترقی شرح 6.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آئی ایم ایف نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی شرح نمو کی توقعات ظاہر کرنے کے بجائے سالانہ شرح نمو کا ہدف مقرر کرے۔

    آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سنہ 2021 تک چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک ہو گی۔

    یاد رہے کہ چین اپنی معیشت میں مقامی کھپت اوربرآمدات کے درمیان توازن پیدا کرنا چاہتا ہے اوراسی وجہ سے بڑی صنعتوں خاص کر کے اسٹیل انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر ملازمتیں کم ہوئی ہیں۔

    اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین میں صارفین کے اخراجات یا کنزیومرازم میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

     

  • پی آئی اے نے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کی محنت پر پانی پھیردیا

    پی آئی اے نے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کی محنت پر پانی پھیردیا

    بیجنگ : پی آئی اے کی سستی نے پاکستانی ریسلرانعام بٹ کی چار برس کی محنت پرپانی پھیردیا۔

    پرواز میں تاخیرکے باعث اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے انٹری کرانے نہ پہنچ سکے، ریسلنگ فیڈریشن نے کل تک مہلت کیلئے خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اولمپک گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے انعام بٹ کی گزشتہ روز لاہورسے بیجنگ کیلئے فلائٹ چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی.

    بیجنگ تاخیر سے پہنچنے کے باعث انعام بٹ کی منگولیا کیلئے پرواز مس ہو گئی۔ قومی ریسلر بیجنگ ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔

    یاد رہے کہ اولمپک کوالیفائنگ کی انتظامیہ نے انعام بٹ کو انٹری کروانے کیلئے آج بارہ بجے کا وقت دیا تھا۔

    پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے اولمپک انتظامیہ سے کل تک مہلت دینے کیلئے خط لکھ دیا ہے اور فیڈریشن نے انعام بٹ کو بیجنگ سے منگولیا کیلئے نیا ٹکٹ بھی کروا دیا ہے۔

     

  • پی آئی اے کے جہاز میں بم کی اطلاع، چین میں ہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے کے جہاز میں بم کی اطلاع، چین میں ہنگامی لینڈنگ

    بیجنگ : پی آئی اے کی بیجنگ سے ٹوکیو جانیوالی پرواز پی کے852میں بم کی اطلاع پرطیارے کو چائنا کے شہر تینجن میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد بیجنگ ایئرپورٹ پر نامعلوم کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ طیارے میں بم رکھا ہوا ہے جس پر بیجنگ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے پی آئی اے کے کپتان کو ہدایت جاری کی گئی کہ طیارے کو فوری طور پر قریب ترین ایئرپورٹ پر اتارا جائے۔

    جس پر طیارے کو سیکیورٹی فورسز نے اپنے حصار میں لے لیا مسافروں کو آف لوڈ کرکے طیارے کی تلاشی کا عمل شروع کردیا گیا۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق بم کی اطلاع موصول ہونے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تاہم سیکیورٹی چیک کے بعد کلیئرقرار دیدیا ہے پرواز بینجگ کے لئے روانہ کردی جائے گی۔

  • چین نے ایک بچہ فی خاندان پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

    چین نے ایک بچہ فی خاندان پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

    بیجنگ: چین نے آبادی میں ہونے والے تیز ترین اجافے کی روک تھاک کے لئے گزشتہ کئی دہائیوں سے عائد ایک بچہ فی خاندان کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کمیونسٹ پارٹی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہرجوڑے کو دو بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

    چین میں فی خاندان ایک بچہ کا متنازع حکومتی فیصلہ سنہ 1979 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد ملک کی شرح پیدائش میں کمی کر کے آبادی پر قابو پانا تھا، تاہم اس پالیسی کے نتیجے میں ان خدشات میں اضافہ ہو گیا تھا کہ ملکی آبادی میں عمررسیدہ افراد کا تناسب بڑھ جائے گا۔

    محتاط اندازے کے مطابق چین میں اس پالیسی کے نفاذ سے اب تک تقریباً 40 کروڑ بچوں کی پیدائش کو روکا گیا ہے۔

    اس دوران وہ چینی جوڑے جنھوں نے حکومتی پالیسی سے روگردانی کی، انھیں مختلف سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا جن میں مالی جرمانے اور ملازمت سے برخواستگی سے لےکر زبردستی اسقاطِ حمل جیسی سخت سزائیں بھی شامل ہیں۔

    ماہرینِ آبادی اور معاشرتی علوم کے ماہرین کی جانب سے ان خدشات کے بعد کہ اس سے معاشرتی شعبے میں اخراجات میں اضافہ اور کام کرنے والے لوگوں کی کمی ہو رہی ہے، آہستہ آہستہ ملک کے کچھ صوبوں میں ایک بچے کی پالیسی میں نرمی کردی گئی تھی۔

    کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے اس پالیسی میں باقاعدہ نرمی دو سال قبل دیکھنے میں آئی تھی جب ایسے جوڑوں کو دو بچوں کی اجازت دے دی گئی تھی جن میں سے ایک فرد ایسا تھا جس کا کوئی بھائی بہن نہیں تھا۔

    ایک بچے کی پالیسی کے خاتمے کا اعلان چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے آخری روز کیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کا مزید کہنا کہ اجلاس کے اختتام پر کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے ملک کی شرحِ نمو کے اہداف اور آئندہ پانچ سالہ منصوبوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔