Tag: Beijing

  • چائنا ٹینس ٹورنامنٹ: کینیڈا کے میلاس راؤنچ پہلے راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر

    چائنا ٹینس ٹورنامنٹ: کینیڈا کے میلاس راؤنچ پہلے راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر

    بیجنگ : چین میں ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ کینیڈا کے میلاس راؤنچ پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    بیجنگ میں شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں ففتھ سیڈ کینیڈا کے میلاس راؤنچ کا سفر ختم ہوگیا۔

    سربیا کے وکٹر ٹراسکی نے کینیڈا کے میلاس راؤنچ کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ سرب کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔

    راؤنچ دوسرے سیٹ میں بھی کم بیک نہ کرسکے اور چھ چار سے ناکام ہوگئے۔ فرانس کے نامور کھلاڑی جوولفریڈ سونگا بھی پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

  • چینی شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ کرنگل لی

    چینی شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ کرنگل لی

    بیجنگ: چین میں ایک شخص نے محض فون کال کا جواب نہ دینے پرمبینہ طورپراپنی بیوی کی ناک کاٹ کرکھا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ جوڑے میں لڑائی ہوئی اورغصے میں آگ بگولہ شوہر نے اپنی بیوی کی ناک کاٹ کرنگل لی۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون جن کی شناخت یانگ کے نام سے ہوئی ہے انہیں سرجری کی ضرورت ہے اور تقریباً تین ماہ میں ان کی مصنوعی ناک لگائی جائے گی۔

    خاتون کی شوہرکی تاحال شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

    چینی نیوز ایجنسی کے مطابق خاتون نے حکام کو بتایا ہے کہ مرد نے اسکے سابقہ شوہر سے جو دو بچے تھے انہیں بھی بیچنے کی کوشش کی تھی تاہم خاتون کے انکار پر دونوں کے درمیان بھی علیحدگی ہوگئی تھی۔

    خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان دونوں کا فون پر رابطہ بر قرارتھا، پولیس کے مطابق مذکورہ مرد کی تلاش جاری ہے۔

  • پاکستان نے شدت پسند تنظیم ایسٹ ترکستان موومنٹ کا خاتمہ کردیا ، ممنون حسین

    پاکستان نے شدت پسند تنظیم ایسٹ ترکستان موومنٹ کا خاتمہ کردیا ، ممنون حسین

    بیجنگ: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک سے شدت پسند تنظیم ایسٹ ترکستان موومنٹ کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

    صدر ممنون حسین نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن ضربِ عضب کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ’آپریشن ضربِ عضب سے ملک بھر میں دہشت گردوں کا کامیابی سے صفایا کیا جا رہا ہے۔

    خبر رساں ادارہ روئٹرز کے مطابق صدر ممنون حسین نے چین کے صدر کو بتایا کہ عسکری آپریشن ایسٹ ترکستان موومنٹ ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ایسٹ ترکستان موومنٹ سے وابستہ افراد کا خاتمہ ہوگیا ہے اور اگر وہ ہیں بھی تو اُن کی تعداد بہت کم ہے۔

  • بیجنگ: اسمارٹ فون اب 2منٹ میں چارج ہوجائیں گے

    بیجنگ: اسمارٹ فون اب 2منٹ میں چارج ہوجائیں گے

    بیجنگ: چین نے اسمارٹ فون کی بیٹری کو تیزی سے چارج کرنے والا چارجر تیارکرنے کا دعوٰی کیا ہے۔

    چین کی ایک اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنی اوپو نے اسمارٹ فونز کی بیٹری کو تیزی سے چارج کرنے والی ٹیکنیک تیار کرلی ہے، اس کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ محض دومنٹ اپنے فون کی بیٹری چارج کرتے ہیں تو یہ دو گھنٹے تک فون استعمال کرنے کے لیے کافی ہو گی۔

    اوپو کے نائب سربراہ سکی لی کے مطابق اس چارجر کی تیاری سے انہوں نے دنیا بھر میں سبقت حاصل کرلی ہے۔

    اس چارجر کو ووک کا نام دیا گیا ہے، جو اس کمپنی کے تیار کردہ نئے فونز میں استعمال کیا جائے گا۔

  • بیجنگ : ائیر چیف مارشل سہیل امان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا

    بیجنگ : ائیر چیف مارشل سہیل امان نے گارڈ آف آنرکا معائنہ کیا

    بیجنگ : پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے آج پیپلز لیبریشن آرمی ائیر فورس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

    اس کے بعد انہیں ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کمانڈر پیپلز لیبریشن آرمی ائیر فورس جنرل ما ژیائو تیان سے ملاقات کی۔

    دونوں معزز شخصیات کچھ دیر تک ساتھ رہیں اور پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ قبل ازیںپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے چائنا نیشنل الیکٹرونکس امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے صدر مسٹر کیو ہیومن اور چائینہ پریسیژن مشینری امپورٹ ایکسپورٹ کارپوریشن کے صدر مسٹر جی یان شو سے ملاقات کی۔

    اس کے علاوہ انہوں نے چائنا نارتھ انڈسٹریز کارپوریشن  کے صدر مسٹر زی یولن، صدر ائیروسپیس لانگ مارچ انٹرنیشل ٹریڈ کارپوریشن لمیٹڈ اور چیئر مین پولی ٹیک انک ، مسٹر زہانگ زین گاؤسے بھی ملاقات کی۔

    بعد ازاں پاک فضائیہ کے سربراہ نے مسٹر ژو ژین بن وائس ایڈمنسٹریٹر، سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار سائنس ، ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری فار نیشنل ڈیفنس سے بھی ملاقات کی۔

    ائیر چیف نے چین کے اعلی عہدیدارن کو دونوں ممالک کے درمیان با لعموم اور فضائی افواج کے درمیان بالخصوص باہمی فوجی اور سول تعاون کی مضبوطی کی یقین دہانی کروائی۔پاک فضائیہ کے سربراہ چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔

  • چائنا اوپن ٹینس: مارن سلچ اور اینڈی مرے کوارٹرفائنل میں

    چائنا اوپن ٹینس: مارن سلچ اور اینڈی مرے کوارٹرفائنل میں

    بیجنگ: یو ایس اوپن چیمپئین  میں کروشیا کےفاتح مارن سلچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    بیجنگ میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سکستھ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے یوراگوئے کے پیبلو کیوواس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کی۔

    برطانوی کھلاڑی کی فتح کا اسکورچھ دواورچھ دو رہا، کوارٹرفائنل میں اینڈی مرے کا مقابلہ یوایس اوپن چیمپئین کروشیا کے مارن سلچ سے ہوگا، سلچ نے دوسرے میچ میں پرتگال کے جوآؤ سوزا کو باآسانی زیر کرتے ہوئے آخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

    سلچ نے چھ تین اور چھ تین سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔

  • چائنا اوپن ٹینس:نوواک جوکووچ ،رافیل نڈال اوراینڈی مرے دوسرے راؤنڈ میں

    چائنا اوپن ٹینس:نوواک جوکووچ ،رافیل نڈال اوراینڈی مرے دوسرے راؤنڈ میں

    بیجنگ :ورلڈ نمبر ون ڈے سربیا کے نوواک جوکووچ ،اسپین کے رافیل نڈال اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے چائنا اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، بیجنگ میں جاری ایونٹ میں عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے تین ماہ بعد فاتحانہ کم بیک کیا۔

    نڈال کلائی کی انجری کے سبب تین ماہ سے آوٹ آف ایکشن تھے،اسپینش اسٹار نے فرانس کے رچرڈ گاسکوے کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ چھ چار اور چھ صفر کے اسکور سے اپنے نام کیا۔

    دوسرے میچ میں عالمی سربیا کے نواک جوکوچ نے اسپین کے گلوریمو گارسیا کے خلاف یک طرفہ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ ایک رہا۔

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے پولینڈ کے جیرزی جانووچ کو ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود زیر کرلیا، مرے کو پہلے سیٹ میں سات چھ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    جس کے بعد انگلش کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگر دو سیٹ چھ چار اور چھ دو سے جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔

  • چائنا اوپن ٹینس: گریگور دمترو کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    بیجنگ: بلغاریہ کے گریگور دمترو نے اسپین کے فرننڈو ورڈاسکو کو شکست دے کر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    بیجنگ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ففتھ سیڈ بلغاریہ کے گریگور دمترو نے اسپین کے فرننڈو ورڈاسکور کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا،فیصلہ کن سیٹ میں دمترو نے کوئی غلطی کئے بغیر حریف کھلاڑی کو قابو کرلیا۔ بلغارین کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ ایک، تین چھ اور چھ تین رہا۔

    ایک اور میچ میں یو ایس اوپن چیمپئین کروشیا کے مارن سلچ نے وائلڈ کارڈ اینڑی چین کے بے یان کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ چار سے زیر کرتے ہوئے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

  • پاک چین دوستی لازوال مثال ہے، آصف علی زرادری

    پاک چین دوستی لازوال مثال ہے، آصف علی زرادری

    بیجنگ :سابق صدر آصف علی زرادری کا کہنا ہے کہ گوادرپورٹ چین کودینادونوں ممالک کےدرمیان دوستی کی لازوال مثال ہے,، بیجنگ میں ہونے والی سندھ سرمایہ کاری بورڈاورچائناپاک اکنامکس ٹریڈکانفرنس میں سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹوزرداری اور وزیراعلی قائم علی شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

    اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ قدرتی اورمعدنی وسائل سے مالا مال ہے ۔پاک چین دوستی پر انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ساٹھ سال پر مشتمل ہے ،دونوں ممالک اچھےمستقبل کیلئےمل کر بہترکردارادا کرسکتے ہیں ۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے دو طرفہ تجارت اہم ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کےتاجر برابری کی بنیاد پر حکومت سے مل کر تجارت کریں ۔

    چائنا اکنامکس کوآپریشن کے حکام نےسندھ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ۔ کانفرنس میں ایڈوائزر فنانس مراد علی شاہ اوردیگرحکام بھی شریک ہوئے ۔

  • بیجنگ:عمارت کے ملبے تلے دبا3 سالہ بچہ 6گھنٹے بعد زندہ نکل آیا

    بیجنگ:عمارت کے ملبے تلے دبا3 سالہ بچہ 6گھنٹے بعد زندہ نکل آیا

    بیجنگ :چین میں چھ گھنٹے بعد عمارت کے ملبے تلے دبے تین سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔

    جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ،چین میں ایک ایسا ہی کرشمہ دیکھنے میں آیا ہے، چین کے صوبے ینان میں جہاں زلزلے نے تباہی مچائی اور چار سو افراد لقمہ اجل بنے اور کئی عمارتیں ملیا میٹ ہوئیں، وہیں رضاکاروں نے ایک عمارت کے ملبے میں پھنسے تین سال کے بچے کو چھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا۔