Tag: Belgium

  • پلاسٹک سے بھری قوی الجثہ وہیل نہر میں آگئی

    پلاسٹک سے بھری قوی الجثہ وہیل نہر میں آگئی

    بیلجیئم کے شہر بروجژ کی نہر سے پلاسٹک سے بنی قوی الجثہ وہیل نمودار ہوگئی۔

    یہ وہیل دراصل پلاسٹک سے بنائی گئی جس کا مقصد لوگوں کی توجہ پلاسٹک کی آلودگی کی طرف مبذول کروانا ہے۔

    بروجژ کی نہر میں بنائی جانے والی یہ وہیل 38 فٹ طویل ہے اور اسے 5 ٹن پلاسٹک کے کچرے سے بنایا گیا ہے۔

    اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ پلاسٹک انہوں نے سمندروں اور دریاؤں سے جمع کیا ہے۔

    نیدر لینڈز کے ماحولیاتی ادارے گرین پیس کے مطابق دنیا بھر میں 26 کروڑ ٹن پلاسٹک پیدا کیا جاتا ہے جس میں سے 10 فیصد ہمارے سمندروں میں چلا جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق سنہ 2050 تک ہمارے سمندروں میں آبی حیات سے زیادہ پلاسٹک موجود ہوگی۔

    پلاسٹک سمندروں میں موجود آبی حیات کی بقا کے لیے بھی سخت خطرات کا باعث بن رہی ہے۔

    زیادہ تر جاندار پلاسٹک کو غذائی اشیا سمجھ کر نگل جاتے ہیں جو ان کے جسم میں ہی رہ جاتا ہے نتیجتاً ان کا جسم پلاسٹک سے بھرنے لگتا ہے اور یہ جاندار بھوک کی حالت میں مر جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پلاسٹک نے بے زبان وہیل کی جان لے لی

    اسی طرح یہ جاندار پلاسٹک کے ٹکڑوں میں پھنس جاتے ہیں جس سے ان کے جسم کی ساخت بگڑ جاتی ہے۔ پلاسٹک میں پھنس جانے والے جاندار بعض اوقات ہلاک بھی ہوجاتے ہیں۔

    پلاسٹک کی تباہ کاری کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: کوارٹر فائنلز کے بڑے مقابلے آج شروع ہوں گے

    فیفا ورلڈ کپ 2018: کوارٹر فائنلز کے بڑے مقابلے آج شروع ہوں گے

    ماسکو: روس میں‌ فیفا ورلڈ کپ 2018 میں بڑے مقابلے آج شروع ہوں گے، جس کے بعد سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا تعین ہوجائے گا.

    تفصیلات کے مطابق عالمی مقابلے میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی، 32 میں سے فقط 8 ٹیمیں میدان میں رہ گئی ہیں، جو ٹرافی کے لیے ٹکرائیں گی۔

    یاد رہے کہ ارجنٹینا، پرتگال، اسپین اور میکسیکو جیسی ٹیموں کی پری کوارٹر فائنل راؤنڈ سے چھٹی ہوگئی تھی، اب فرانس یوروگوائے سے، برازیل بیلجیم سے، سوئیڈن انگلینڈ، جب کہ میزبان روس کروشیا سے ٹکرائیں گی۔

    آج کوارٹر فائنل میں چار بڑی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، یوروگوائے فرانس، برازیل بیلجیم سے مدمقابل ہوگی، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

    واضح رہے کہ فرانس ارجنٹینا کو شکست دے کر، جب کہ یوروگوائے پرتگال کو پچھاڑ کر کوارٹر فائنل تک پہنچی ہیں۔ بیلیجیم نے کانٹے دار میں مقابلے میں جاپان، جب کہ برازیل نے میکسیکو کو شکست دی تھی۔

    ناقدین سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کر رہے ہیں، شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے اور روس فٹ بال مداحوں کی توجہ کا محور بن گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ اپنے اپ سیٹس کے لیے مشہور ہے، کئی بڑی ٹیمیں باہر ہوچکی ہیں، ناقدین نے مزید اپ سیٹس کی پیش گوئی کی ہے۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ نے کولمبیا کو شکست دے دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: بیلجیئم اور تیونس نے اپنے میچز جیت لیے

    فیفا ورلڈ کپ 2018: بیلجیئم اور تیونس نے اپنے میچز جیت لیے

    ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آج کھیلے جانے والے میچز میں بیلجیئم اور تیونس نے میدان مار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آج بیلجیئم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا جبکہ تیونس اور پاناما کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

    بیلجیئم اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بیلجیئم نے مخالف ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا جبکہ دوسری جانب تیونس کی ٹیم نے پاناما کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

    اس کھیل کے بعد گروپ جی سے بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں، فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنلز میں بیلجیئم کا مقابلہ جاپان جبکہ انگلینڈ کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔


    فیفا ورلڈ‌ کپ 2018: کولمبیا اور جاپان کے مداحوں‌ کے لیے خوش خبری


    قبل ازیں آج گروپ ایچ میں‌ کولمیبا سینگال، جبکہ پولینڈ جاپان کے مدمقابل آئی، دونوں ہی میچ انتہائی اہم تھے۔

    میچ میں دونوں‌ ٹیموں‌ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، سینگال کی دفاعی لائن کولبمیا کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتی رہیں، مگر آخر کار کولمبیا گول کرنے میں کامیابی رہی، کولمبیا نے برتری میچ کے آخر تک برقرار رکھی، یوں‌ چھ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مرحلے تک رسائی پا لی۔

    بعد ازاں گروپ ایچ ہی کے ایک مقابلے میں جاپان اور پولینڈ مدمقابل آئیں، میچ میں جاپان کو فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا، جس کے پاس چار پوائنٹس تھے، مگر پولینڈ نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا، پولینڈ کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں گول کرکے برتری حاصل کی، جو آخر تک برقرار رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیلجئم کے ساحل پرمشہورزمانہ فلمی کردارڈیرہ ڈال کر بیٹھ گئے

    بیلجئم کے ساحل پرمشہورزمانہ فلمی کردارڈیرہ ڈال کر بیٹھ گئے

    برسلز: بیلجیئم کے ساحل پردنیا کے سب سے بڑے مٹی کے شاہ کاروں کا فیسٹیول شروع ہوا چاہتا ہے جس کے لیے آرٹسٹوں نے ساحلی ریت پر دیوقامت مجسمے اور نقش و نگار بکھیر دیے جو کہ ڈزنی اور دیگر ہالی وڈ فلموں کے کرداروں پر مشتمل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 34 فنکاروں نے چار ہفتے لگاتا ر محنت کر کے چھ ہزار ٹن مٹی سے کئی شاہکار تشکیل دے ڈالے جنہیں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس فیسٹیول کے لیے 150 سے زائد مجسمے اور عمارات بنائی گئی ہیں، جو کہ ڈزنی ، پکسار، مارول اور اسٹار وار کے کرداروں سے متاثر ہیں ۔ اس فیسٹیول کا آغاز ہفتے کو ہوا اور یہ ستمبر تک جاری رہے گا۔

    ان میں سے کچھ مجسمے تو کئی میٹر اونچے ہیں اور یہ انتہائی مشہور کرداروں کے ہیں جیسا کہ ڈیفی ڈک ، یوڈا اور بروس جبکہ ایک بڑامجسمہ فائنڈنگ نیمو کی وائٹ شارک کا بھی ہے۔

    اسٹار وار، ڈزنی کا محل اور اس کے ساتھ ٹنکر بیل کی پری فون اور اس سیریز کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا نیور بیسٹ بھی آپ کو اسی ساحل پر ملے گا ۔سو دیر نہ کریں اگر آپ یورپ میں ہیں یا جانے کی استظاعت رکھتے ہیں تو فوراً اپنا سامان باندھیں اوربیلجئم کے ساحلوں کا رخ کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • فیفا ورلڈ کپ : بیلجیئم، میکسیکو اورجرمنی کی ٹیموں نے میچز جیت لیے

    فیفا ورلڈ کپ : بیلجیئم، میکسیکو اورجرمنی کی ٹیموں نے میچز جیت لیے

    ماسکو : فیفا ورلڈ کپ میں بیلجیئم اور میکسیکو اور جرمنی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، تیونس، جنوبی کوریا اور سوئیڈن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق روس میں فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، گروپ جی میں بیلجیئم نے تیونس کو آسان مقابلے کے بعد 2-5 سے شکست دے دی۔

    بیلجیئم کی جانب سے رومیلو لوکاکو اور ایڈن ہزارڈ نے دو دو جب کہ مچی بٹشوائی نے ایک گول کیا۔ بیلجیئم گروپ میں دو فتوحات کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ بناچکا ہے۔

    دوسرے میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا دو ایک سے شکست دی، میکسیکو نے پہلے ہاف میں پنالٹی پر گول کر کے برتری حاصل کی اور پھر دوسرے ہاف میں جیویر ہرنینڈس نے وسطی امریکی ملک کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

    تیسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن جرمنی اور سوئیڈن کےدرمیان کھیلے جانے والے میچ میں جرمنی نے سویڈن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی، یاد رہے کہ جرمنی فیفا ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • بیلجئیم: بچوں کی بہتر صحت کے لیے بڑا اقدام، ٹی وی نشریات بند

    بیلجئیم: بچوں کی بہتر صحت کے لیے بڑا اقدام، ٹی وی نشریات بند

    برسلز: مستقل ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھے رہنے سے ناصرف صحت بلکہ بچوں کی ذہنی نشونما بھی متاثر ہوتی ہے جس کے پیش نظر بیلجئیم میں بچوں کے لیے نشر کیے جانے والے خصوصی پروگرامز بند کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم حکام کی جانب سے اٹھایا گیا ایک انوکھا اقدام جس کے تحت بچوں کو باہر کھیلنے کی ترغیب دینے اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے گذشتہ دنوں بچوں کے لیے نشر کیے جانے والے خصوصی ٹی وی شوز بند کر دیے گئے۔

    حکومت کی جانب سے سال میں ایک دن ٹی وی چینلز پر بچوں کے نشریات بند کیے جاتے ہیں جس کا مقصد ان بچوں کو ارد گرد کے ماحول سے محبت اور باہر نکل کر کھیل کود کی ترغیب دینا ہے جو اپنے آپ کو گھر میں قید رکھتے ہیں، اور ہر وقت ٹی کے سامنے بیٹھ کر نشریات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    ورزش کے مثبت اثرات آنے والی نسل میں بھی منتقل ہوسکتے ہیں: جدید تحقیق

    اسی حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے گذشتہ دنوں بیلجیئم میں بچوں کے خصوصی نشریات بند کر کے منایا گیا ’پلے آؤٹ ڈور ڈے‘ جہاں بچوں کے ساتھ ساتھ والدین بھی خوف لطف اندوز ہوئے۔

    بچوں کی صفائی کے لیے ’وائپس‘ کا استعمال خطرناک قرار

    اس دن کو منانے کے لئےحکومت کی جانب سے بڑے اقدامات کئے گئے اور مختلف شہروں میں کھیل کے میدان کو پر رونق بنایا گیا، جہاں بچوں نے مل کر خوب ہلا گلا کیا اور شاندار موقع سے خوب لطف انداز ہوئے، دوسری جانب والدین کی جانب سے بھی حکومتی سطح پر ایسے اقدام کو سراہا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بیلجیئم میں چھ پاکستانی نژادبرطانوی شہری گرفتار

    بیلجیئم میں چھ پاکستانی نژادبرطانوی شہری گرفتار

    بییلجئم : انسداد دہشت گردی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بیلجیئم میں چھ پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کے شہر برسلزکےنواحی علاقے میں انسداددہشت گردی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئےچھ پاکستانی نژادبرطانوی شہریوں کوحراست میں لے لیا۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژادبرطانوی شہری پرانی ایمبولینسزمیں موجودتھے۔سیکیورٹی اداروں کی جانب سے برسلز میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہر کیا گیا جس کے باعث شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔

  • بیلجیئم میں موجود پاکستانی ہاکی ٹیم کو کھانے کے لالے پڑ گئے

    بیلجیئم میں موجود پاکستانی ہاکی ٹیم کو کھانے کے لالے پڑ گئے

    بیلجیئم :  پاکستانی ہاکی ٹیم کو کھانے کے لالے پڑ گئے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اور حکومت ادائیگی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو ٹھہرا رہے ہیں۔

    بیلجئیم میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے،مالی بحران کے باوجود کھلاڑی کھیلنے کے لئے پر عزم ہیں اور ہاکی فیڈریشن مالی مسائل کی تردید کرتی نظر آرہی ہے۔

    دیار غیر میں قومی کھیل ہاکی کےکھلاڑی بےیارومددگار اور کھانے پینے کے پیسے نہ ہونے پر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔عدم ادائیگی پرہوٹل انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔

    تمام تر مالی مشکلات کے باوجود کھلاڑیوں نےجیت کےعزم کا اظہار کیا،قومی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ خستہ حالی کے باوجود پر جوش نظر آئے۔

    دوسری جانب ہاکی فیڈریشن کےصدراختررسول نے ٹیم کومالی مشکلات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا  تمام تر صورتحال کے باوجودقومی ہاکی ٹیم نے پہلے مقابلے میں فتح حاصل کی،اب دیکھنا یہ کہ ہاکی فیڈریشن قومی ہاکی ٹیم کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے قومی ہاکی ٹیم کو مشکلات کا سامنا نہیں۔ بیلجئم میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دی جارہی ہے۔ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے اچھا آغاز کیا۔

  • چیمپیئنز ٹرافی ہاکی، بیلجیئم نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا

    چیمپیئنز ٹرافی ہاکی، بیلجیئم نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا

    بھوبنیسور:چیمپیئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں بیلجیئم نے ایک کے مقابلے دو گولز سے شکست دے دی۔بھارتی ریاست اڑیسہ کے دارالحکومت بھوبنیسور میں چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے پہلے ہی میچ میں پاکستان کو بیلجیئم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

    میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بیلجیئم نے کھیل کے شروعات میں ہی گیند کو جال کی راہ دکھا کر برتری حاصل کی۔ پاکستان نے کم بیک کی بھرپور کوشش کی لیکن بیلجیئم ڈیفنڈرز کیخلاف گول کرنا آسان نہ تھا۔

    دوسرے کوارٹر میں بھی گرین شرٹس گول اسکور نہ کرسکی۔ تیسرے کوارٹر میں کپتان محمد عمران نے شاندار گول داغ کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ آخری کوارٹر میں بیلجیئم نے ایک مرتبہ پھر سے گیند کو جال میں پھینک کر برتری حاصل کی تو میچ کے اختتام برقرار رہی۔

  • پاکستان کے ساتھ تجارتی روابطہ بڑھانا چاہتے ہیں، پیٹر کلیئس

    پاکستان کے ساتھ تجارتی روابطہ بڑھانا چاہتے ہیں، پیٹر کلیئس

    کراچی: بیلجیم کے سفیر پیٹر کلیئس نے کہا ہے کہ بیلجیم یورپی ممالک کا اہم تجارتی گیٹ وے ہے اور یورپ کی اہم کارگو ہینڈلنگ سمیت جرمنی فرانس ہالینڈ کی تجارتی راہ داری ہے۔

    کراچی چیمبر آف کامرس میں بیلجیم کیٹلاگ نمائش کے موقع پر بیلجیم کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی روابطہ بڑھانا چاہتے ہیں اور پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں 28یورپی ممالک میں بیلجیم 5واں بڑا پاکستانی تجارتی پارٹنر ہے۔

     گذشتہ سال پاکستان نے بیلجیم کو 321.5ملین یورو کی برآمدات کی جبکہ بیلجیم نے پاکستان کو 357.7ملین یورو کی برآمدات کی،بیلجیم یورپ کا اہم کارگو ہینڈلنگ کا مرکز ہے اور ٹیلی کمیونکیشن،سافٹ ویئر،بائیو ٹیکنالوجی ،گرافکس ٹیکنالوجی،ملٹی میڈیا جیسے شعبوں میں اپنے تجربہ اور مہارت دنیا بھر میں فراہم کررہا ہے۔