Tag: Bella Hadid

  • اسرائیل کی تنقید پر ایڈیڈاس نے بیلا حدید کی تصاویر اشتہارات سے ہٹا دیں

    اسرائیل کی تنقید پر ایڈیڈاس نے بیلا حدید کی تصاویر اشتہارات سے ہٹا دیں

    اسرائیل کی جانب سے تنقید پر جرمن کمپنی ایڈیڈاس نے امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید کی تصاویر میونخ اولمپک گیمز کی مناسبت سے لانچ کیے گئے جوتوں کے اشتہار سے ہٹا دیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن کمپنی نے 1972 کے میونخ اولمپکس سے متاثر ہو کر جوتوں (SL72) کا ڈیزائن پیش کیا تھا، جس کی اشتہاری مہم میں فلسطینی حامی سپر ماڈل بیلا حدید کو شامل کیا گیا تھا، تاہم اسرائیل کی جانب سے شدید تنقید کے بعد انھیں مہم سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    1972 کے میونخ اولمپکس میں ’فلسطینی بلیک ستمبر‘ گروپ نے اسرائیلی ایتھلیٹس کو یرغمال بنا دیا تھا، اس واقعے میں 11 کھلاڑی ہلاک ہو گئے تھے۔

    جرمنی میں قائم اسپورٹس ویئر کمپنی نے جمعہ کو اے ایف پی کو بھیجے ایک بیان میں کہا کہ بیلا حدید کی شمولیت پر اسرائیلی تنقید کے بعد وہ اشتہاری مہم پر نظر ثانی کر رہے ہیں، کمپنی نے کہا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہے کہ جوتوں کے ڈیزائن میں المناک تاریخی واقعات کا ٹچ دیا گیا ہے، لیکن یہ کسی ارادے کے تحت نہیں تھا، اس سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو اس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں۔

    واضح رہے کہ بیلا حدید کے والد فلسطینی ہیں، وہ کئی برس سے اسرائیلی حکومت پر کھل کر تنقید کرتی آ رہی ہیں، انھوں نے فلسطینیوں کی حمایت میں کئی بار انسٹاگرام پوسٹیں کیں، اور اپنے فالوورز سے کہا کہ وہ اپنے رہنماؤں پر دباؤ ڈالیں کہ غزہ میں عوام کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔

    فلسطینی ماڈل نے یہ نعرہ لگا کر بھی اسرائیلی حکومت کو ناراض کیا تھا کہ ’’دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا‘‘ بیلا حدید پر اب سام دشمنی کا بھی الزام عائد کر دیا گیا ہے۔

    یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسپورٹس ویئر کمپنی نے سام دشمنی کے الزامات کے بعد مشہور شخصیات کے ساتھ تعلقات منقطع کیے ہیں۔ ایڈیڈاس نے اکتوبر 2022 میں بھی یہود دشمنی کے الزام میں ریپر کنی ویسٹ کے ساتھ اپنی شراکت داری ختم کر دی تھی۔

  • ماڈل بیلا حدید کی کانز فلم فیسٹیول میں کیفیہ لباس میں انٹری

    ماڈل بیلا حدید کی کانز فلم فیسٹیول میں کیفیہ لباس میں انٹری

    فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے کانز فلم فیسٹیول میں بھی فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کردی۔

    فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے 77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں انہوں نے پابندی ہونے کے باوجود کیفیہ سے مشابہہ سرخ و سفید لباس زیب تن کرکے نقادوں کو خاموش کرا دیا۔

    کانز فیسٹیول میں شریک آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سپر ماڈل بیلا حدید نے سرخ و سفید لباس میں چند تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں کیفیہ سے مشابہہ ویسٹرن سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل کا منفرد لباس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہا ہے، اس سے قبل فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرنے والی ماڈل کو کانز میں فلسطین کی حمایت نہ کیے جانے اور بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cairo West Online (@cairowest)

    خیال رہے کہ بیلا حدید ان دنوں فرانس میں منعقدہ فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانز میں شرکت کے لیے فرانس میں موجود ہیں، اس فیسٹیول میں سخت ہدایت و انتظامات کیے گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bella (@bellahadid)

    واضح رہے کہ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بر سوں سے مظاہرین فلسطینی پرچم تھامے مظاہرے کر رہے ہیں، اگرچہ فلسطین کے حامی مظاہرین مختلف انداز اور رنگ کے کیفیہ پہنتے ہیں، لیکن سب سے نمایاں سیاہ اور سفید کیفیہ ہے۔

  • بیلا حدید نے ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی

    بیلا حدید نے ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی

    فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل ایزابیلا خیر حدید المعروف بیلا حدید نے ماڈلنگ کیرئیر سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلا حدید نے اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کی خاطر کامیاب ماڈلنگ کیرئیر سے سے وقفہ لینے کا اعلان کیا ہے، ان کی کے اس فیصلے پر ان کی بہن جی جی حدید نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bella (@bellahadid)

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ بیلا حدید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ماڈلنگ کیریئر سے بریک لینے کے بارے میں بات کی تھی تاہم اب انہوں نے ماڈلنگ میں  10 سال کے کیریئر کے بعد اپنی ذاتی زندگی اور خوشی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بیلا حدید نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ماڈلنگ میں 10 سال کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں کسی ایسی چیز میں اتنی طاقت، محبت اور محنت لگا رہی تھی جس کا صلہ ضروری نہیں کہ مجھے طویل عرصے بعد واپس ملے۔

    رپورٹ کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جی جی حدید جانتی ہیں کہ ان کی بہن کا یہ فیصلہ کچھ وقت کے لیے ہے جس کے بعد وہ فیشن انڈسٹری میں واپس آئیں گی۔

  • بیلا حدید کو ایک بار پھر قتل کی دھمکیاں موصول

    بیلا حدید کو ایک بار پھر قتل کی دھمکیاں موصول

    فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے اہل خانہ کو ایک بار پھر قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکی ماڈل بیلا حدید نے اسرائیلی وزیر کو فلسطین مخالف بیان دینے پر سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔

    انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں فلسطین کے وجود سے انکار کرنے والی اسرائیلی وزیر کو اپنے والد کا پاسپورٹ چیک کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    جس کے بعد فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید اور ان کے اہلخانہ کو غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز اٹھانے کی وجہ سے ایک بار پھر قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

    انہوں حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میرے اہل خانہ کو فلسطینی ہونے اور اسرائیل کی کھل کر مخالف کرنے کی وجہ سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں لیکن میں خوفزہ ہوکر خاموش نہیں بیٹھوں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bella (@bellahadid)

    فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے مزید کہا کہ میں اب بھی اس مقصد سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہوں، میں مظلوم فلسطینوں کے ساتھ ہوں۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں تھا جب فلسطینی نژاد امریکی ماڈل نے فلسطین کی حمایت کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی بیلا حدید اور ان کی بہن جیجی حدید بھی اسرائیلی نسل کشی کے خلاف مسلسل آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

  • بیلا حدید کی فلسطین سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

    بیلا حدید کی فلسطین سے متعلق پوسٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

    فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے حق میں ایک بار پھر پوسٹ کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے ویلنٹائن ڈے پر مبنی کیپشن کے ساتھ دل کی شکل والی کینڈی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

    امریکی ماڈل کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں لکھا ہے کہ ’’ کیا تم میرے فلسطین کو آزار کرو گے‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں فری فلسطین کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bella (@bellahadid)

    امریکی ماڈل بیلا حدید نے چند گھنٹے قبل یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے 1.3 ملین سے زیادہ لوگوں نے پسند کیا ہے اور ماڈل کے پیغام کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بیلا حدید اگرچہ امریکا میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں مگر ان کے والد محمد حدید فلسطین میں پیدا ہوئے تھے اور وہ کئی دہائیاں قبل امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bella (@bellahadid)

    بیلا اور ان کی بہن جی جی حدید کا شمار دنیا کی بااثر اور نامور ترین ماڈلز میں ہوتا ہے اور وہ شروع سے ہی آزاد فلسطین کی حامی ہیں، وہ ماضی میں بھی اپنے آبائی وطن پر صیہونی حملوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

    اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حالیہ حملوں کے بعد دونوں بہنیں جی جی حدید اور بیلا حدید صیہونی مظالم کے خلاف متحرک ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر آزاد فلسطین کے حق میں پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

  • فلسطینیوں پر مظالم : امریکی ماڈل گرل اسرائیل کیخلاف ڈٹ کر کھڑی ہوگئی

    فلسطینیوں پر مظالم : امریکی ماڈل گرل اسرائیل کیخلاف ڈٹ کر کھڑی ہوگئی

    نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، آئے روز مسلح افواج مسجدوں میں بے گناہ نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے متعدد کو شہید اور زخمی کردیتے ہیں۔

    اسرائیلی فوج کے مظالم کیخلاف دنیا بھر میں مختلف پلیٹ فارمز سے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جارہی ہے، فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bella 🦋 (@bellahadid)

    اس حوالے سے بیلا حدید نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے پر فلسطینی عوام پر تشدد کرنے کی اسرائیلی فوج کی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں کو اپیل کی ہے کہ وہ ایسی ویڈیوز دیکھیں اور فیصلہ خود کریں۔

    بیلا حدید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے کم سن بچے کے سامنے نہتے فلسطینی شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ایک معصوم بچے کو اسرائیلی فوج کی جانب س تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں انسٹاگرام کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ وہ خاموش ہوجائیں تو پھر فلسطین میں قتل و غارت کو روکنا ہوگا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bella 🦋 (@bellahadid)

    بیلا حدید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کو اںسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور دنیا کے لوگوں کو اپیل کی کہ وہ ان ویڈیوز کو دیکھیں جن میں صیہونی فوجی 6 بچوں کی ماں کو گولی مار دیتے ہیں، ایک بوڑھے اور کمزور شخص کو نشانہ بناتے ہیں اور اس 12 سالہ بچے کی ویڈیو بھی دیکھی جائے جس میں طاقتور فوجی اسے دبوچتے ہیں۔

    انہوں نے انسٹاگرام کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ صحافیوں کو طرح انہیں بھی خاموش کرنا چاہتے ہیں تو وہ غلط سوچ رہے ہیں، وہ فلسطین سے متعلق دنیا کو معلومات سے آگاہ کرتی رہیں گی اور اسرائیلی فوج کے مظالم سامنے لاتی رہیں گی۔

    بیلا حدید نے لکھا کہ وہ ایسی معلومات سامنے لاتی رہیں گی کہ اسرائیلی فوجی وہاں کے آبائی فلسطینیوں پر ظلم کرتے رہتے ہیں۔

    سپر ماڈل نے لکھا کہ اگر کوئی بھی اسرائیلی فوج کے تشدد اور حملوں کی حمایت میں دلیل کے بجائے بہانوں سے بات کرتا ہے تو دراصل وہ بھی مجرم ہے۔

    ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس طرح کی پرتشدد ویڈیوز کو شیئر کرنے پر یقین نہیں رکھتیں مگر لوگ جان لیں کہ تشدد کرنے والے وردی میں ملبوس اداکار نہیں بلکہ حقیقی اسرائیلی فوجی ہیں جو نہتے فلسطینیوں کو مار رہے ہیں۔

    بیلا حدید نے لکھا کہ بعض لوگ یہ عذر پیش کر رہے ہیں کہ فلسطینی افراد کے پاس چاقو تھا، جس وجہ سے اسرائیلی فوجیوں نے ان پر حملے شروع کیے۔

    مزید پڑھیں: اسرائیلی پولیس کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا، 17 فلسطینی زخمی سپر ماڈل نے لکھا کہ ایسی باتوں میں کوئی سچائی نہیں، ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی پر امن ہیں جو مسجد میں زیادہ تر اپنے بچوں کے ہمراہ نماز پڑھنے آتے ہیں۔

    بیلا حدید نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم پر خاموش نہیں رہیں گی، وہ دنیا کو بتاتی رہیں گی اور اگر کوئی چاہتا ہے کہ وہ خاموش ہوجائیں تو پھر فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور قتل و غارت کو روکنا ہوگا۔

    بیلا حدید نے مذکورہ پوسٹ ایک ایسے وقت میں کی ہے جب کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ تین دن کے دوران فلسطینیوں پر تشدد اور مظالم کی وجہ سے 170 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے 15 اپریل کے بعد مسجد اقصیٰ میں صبح کی نماز پڑھنے والے افراد پر دھاوا بولا، ان پر تشدد کیا اور متعدد افراد کو ہراست میں بھی لیا۔

    اسرائیلی فوج کے حملوں اور تشدد سے تین دن میں مجموعی طور پر 170 سے زائد نہتے فلسطینی زخمی ہوگئے، جن میں کچھ کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

    بیلا حدید کی طرح دیگر اہم شخصیات بھی اسرائیلی مظالم کی مخالفت کر رہے ہیں جب کہ سپر ماڈل ماضی میں بھی کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کرتی آ رہی ہیں۔

    بیلا حدید کو کھل کر فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت کرنے پر تنگ نظر افراد کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے، تاہم وہ اپنے آباؤ و اجداد کی سرزمین سے محبت کے اظہار سے دور نہیں ہوتیں۔

    بیلا حدید کے والد انور حدید فلسطین میں پیداہوئے تھے جو بعد ازاں کم عمری میں امریکا منتقل ہوگئے تھے اور ان کے بیٹیاں بیلا اور جی جی حدید اور بیٹا انور وہیں پیدا ہوئے مگر وہ خود کو فلسطینی نژاد کہتے ہیں۔

  • انسٹاگرام پر متنازع تصویر ، امریکی ماڈل کی سعودیوں اور اماراتیوں سے معذرت

    انسٹاگرام پر متنازع تصویر ، امریکی ماڈل کی سعودیوں اور اماراتیوں سے معذرت

    نیویارک : امریکی ماڈل بیلا حدید نے انسٹاگرام پر متنازع تصویر پر سعودیوں اور اماراتیوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا میں نے کبھی ان فضائی کمپنیوں یا ان کے ملکوں کے حوالے سے احترام میں کمی نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنی طرف سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے حوالے سے معذرت کر لی ہے، بعض لوگوں نے اس تصویر کو سعودی عرب اور امارات کے لیے عدم احترام شمار کیا تھا۔

    سعودی اور اماراتی حلقوں نےBellaHadidIsRacist کے نام سے ٹرینڈ چلایا تھا، اس میں باور کرایا گیا کہ بیلا کی جانب سے یہ فعل سعودیوں، اماراتیوں اور ان کے اوطان کے لیے عدم احترام کا مظہر ہے ، لہذا اس کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے۔

    اس کے علاوہ حدید کو سپورٹ کرنے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

    فلسطینی نژاد امریکی بیلا حدید نے عربی اور انگریزی زبانوں میں جاری اپنی معذرت میں کہا ہے کہ وہ نفرت کو کسی طور قبول نہیں کرتی ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کو غلط سمجھا گیا اور اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں نے تصویر کے پس منظر میں سعودی اور اماراتی فضائی کمپنیوں کے طیاروں کی موجودگی پر توجہ نہیں دی۔

    امریکی ماڈل نے باور کرایا کہ میں نے کبھی ان فضائی کمپنیوں یا ان کے ملکوں کے حوالے سے احترام میں کمی نہیں کی۔

    بیلا نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کے سامنے تہِ دل سے انتہائی معذرت خواہ ہوں جنہوں نے یہ سمجھا کہ میں ان پر بالخصوص سعودی عرب اور امارات کے حوالے سے کسی قسم کی تنقید کر رہی ہوں۔

  • مسلمان ہونے پر فخر ہے ، امریکی ماڈل بیلا حدید

    مسلمان ہونے پر فخر ہے ، امریکی ماڈل بیلا حدید

    نیویارک : امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید نے صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے “۔

    امریکی ماڈل بیلا حدید نے اپنے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے “۔

    بیلا حدید کا کہنا تھا کہ امریکا میرے لیے گھر کی طرح ہی ہے، میرے والد امریکا میں بحیثیت پناہ گزین آئے تھے، میرے والد ہمیشہ سے بہت مذہبی رہے، وہ ہمارے ساتھ عبادت کرتے تھے‌۔

    میرے لیے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اس احتجاج میں شرکت کرنا ضروری تھا کیوں کہ یہ میرے لیے کافی ذاتی مسئلہ ہے، بیلا حدید اور ان کی بہن ماڈل گیگی حدید کو نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں پر پابندی لگانے کے خلاف ہونے والے احتجاج میں دیکھا گیا تھا اور ،انہوں نے ہاتھوں میں سائن بورڈ اٹھا رکھے تھے جس پر“ہم سب انسان ہیں” لکھا تھا۔

    A post shared by Bella Hadid (@bellahadid) on

    انھوں نے کہا کہ لوگوں سے ان کی قومیتوں کو دیکھ کر ان کے ساتھ برا سلوک کرنا یہ ٹھیک نہیں ہے، ٹرمپ کی پناہ گزینوں پر پابندی میرے اور میرے گھر والوں کے بہت قریب ہے۔

    واضح رہے کہ بیلاحدید امریکی فیشن ماڈل ہیں، وہ 2016 میں ‘ماڈل آف دی ائیر’کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں جبکہ انکے والد محمد حدید اب امریکا کے رئیل اسٹیٹ بزنس مین بن چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں : خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کے لیے تیار ہوں، اداکارہ مایم بیلاک


    یاد رہے اس سے قبل بگ بینگ تھیوری کی اداکارہ مایم بیلاک نے ٹرمپ کی مسلمانوں پر داخلے کی پابندی کے فیصلے کے بعد اظہار یکجہتی کے طور پر خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کا اعلان کیا تھا۔