Tag: Belly Dancer

  • مصر میں قید دو بیلے ڈانسرز کی سزا میں کمی

    مصر میں قید دو بیلے ڈانسرز کی سزا میں کمی

    مصر کی ایک عدالت نے بدکاری پر اکسانے کے الزام  قید دو بیلے ڈانسرز کی سزا میں تین ماہ کی کمی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر میں ایک عدالت نے دو بیلے ڈانسرز کو بدکاری پر اکسانے کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

    ان دونوں ڈانسروں کو جن میں ایک کو مصر کی ’شکیرا‘ اور دوسری کو ’برادیِس‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، وڈیوز میں کم لباس ہو کر پرفارمنس کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

    سزا یافتہ ڈانسر کے وکلا کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں آرٹ کی ترجمانی کی گئی ہے جسے مخلتف پہلو سے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس سال مارچ کے مہینے میں ایک معرف رقاصہ صفیناذ کو قومی پرچم کی توہین کرنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا دی گئی تھی، وہ ایک وڈیو میں قومی پرچم کے رنگ کا لباس زیبِ تن کیے نظر آئی تھیں۔

    ایک اور رقاصہ سلمیٰ الفولی کو بھی جولائی میں ایک وڈیو میں مختصر لباس پہن کر نازیبا حرکتیں کرنے کے جرم میں چھ ماہ کی قید ہوئی تھی۔

  • بیلی ڈانسر کو مصرکے  پرچم کی توہین مہنگی پڑگئی

    بیلی ڈانسر کو مصرکے پرچم کی توہین مہنگی پڑگئی

    قاہرہ : مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مقیم ایک مشہور بیلی ڈانسر پر قومی پرچم کی توہین کا الزام عائد کردیاگیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق آرمینیا سے تعلق رکھنے والی بیلی ڈانسر سفینازپر الزام ہے کہ اس نے مصر کے تین رنگوں سرخ ،سفید اور سیاہ پر مشتمل قومی پرچم ایسا لباس پہن کر ایک تقریب میں ڈانس کیا تھااوراس کے بھڑکیلے لباس میں ویڈیو کلپ انٹر نیٹ کے ذریعے منظرعام پر آتے رہتے ہیں۔

    بحیرہ احمر کے کنارے پر واقع سیاحتی مقام پر پارٹی ڈانس کرنے پر مصری پراسیکیوٹرز نے اگست 2014ءمیں قومی پرچم کی توہین کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا اورمارچ کے شروع کے دنوں میں مصر میں مقبول اس آرمینیائی ڈانسر کو اس واقعے پر پوچھ تاچھ کے لیے گرفتار کیا گیا تھا لیکن اس کو اسی روز 2620 ڈالرز کی ادائیگی کے بدلے میں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا لیکن اب کیس عدالت میں بھیج دیاگیاہے ۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق اگرعدالت سفیناز کو قصور وار ٹھہراتی ہے تو اس کو ایک سال تک قید اور چار ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    سفیناز کا اپنے دفاع میں کہنا ہے کہ مصری پرچم کے رنگوں والا لباس مصر کی محبت میں زیب تن کیا تھا،وہ مصر سے کہیں اور جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔یہ بھی واضح رہے کہ وہ دوسال قبل مصر میں وارد ہوئی تھیں اورمصر کی متعدد فلموں میں کام کیا ہے اور امیر کبیر خاندانوں کی شادی کی تقریبات میں اپنے رقص کا جادو جگایا ۔