Tag: ben dunk

  • پی ایس ایل، جارح مزاج بیٹسمین پاکستان آنے کیلئے بے قرار

    پی ایس ایل، جارح مزاج بیٹسمین پاکستان آنے کیلئے بے قرار

    لاہور: پی ایس ایل سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے سابق آسٹریلوی کھلاڑی بین ڈنک پاکستان آنے کے لیے بے قرار ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل فائیو میں اپنی شاندار بیٹنگ سے کرکٹ شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے والے لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک پی ایس ایل کے فائنل میچز کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جارح مزاج بیٹسمین بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل کے فائنل میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے کے لیے پرجوش ہوں، لاہور قلندرز کے مداحوں کے لیے پہلی بار ٹرافی اٹھانے کے لیے بے قرار ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں پی ایس ایل راؤنڈ میچز میں بین ڈنک نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی پاش پاش کردیا تھا، انہوں ںے ایک اننگز میں 10 بلند و بالا چھکے لگائے تھے۔

    بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر 93 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی تھی اور لاہور کا اسکور 209 رنز پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو سے متعلق پی سی بی کا اہم اعلان

    یاد رہے کہ لاہور میں اسموگ کی ممکنہ شدت کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو ناک آوٹ مرحلہ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے ناک آوٹ مقابلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں باالتر تیب 15،14 اور17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

  • لاہور قلندرز کے بلے باز بین ڈنک کا کرونا وائرس پر پیغام

    لاہور قلندرز کے بلے باز بین ڈنک کا کرونا وائرس پر پیغام

    لاہور: پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کے بلے باز بین ڈنک نے کرونا وائرس پر پیغام جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کے بلے باز بین ڈنک نے کرونا وائرس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کرونا وائرس کے خلاف کھلاڑیوں کا سفیر ہوں۔

    بین ڈنک نے کہا کہ ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں، کسی کو کوئی علامات ظاہر ہوں تو قریبی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

    بین ڈنک کا مزید کہنا تھا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کریں۔

    مزید پڑھیں: کرونا کا خوف، رائلی روسو اور کارلوس بریتھ ویٹ وطن روانہ

    واضح رہے کہ بین ڈنک کی پرفارمنس کے ساتھ ان کے ببل گم کھانے کا انداز بھی بے حد مقبول ہوا تھا، جس کے بعد پی ایس ایل فائیو میں بین ڈنک ببل گم چیلنج کا آغاز کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر پی ایس ایل فائیو کے میچز کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا ہے، دونوں سیمی فائنل 17 مارچ اور فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    کرونا وائرس کے سبب گزشتہ روز پشاور زلمی کے ویسٹ انڈین کھلاڑی کارلوس بریتھ ویٹ اور ملتان سلطانز کے رائلی روسو بھی وطن روانہ ہوگئے تھے۔

    رائلی روسو کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پی ایس ایل کا مزید حصہ نہیں ہوں گا، ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستانیوں کی میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پی ایس ایل میں شرکت یادگار تجربہ رہا۔

  • پی ایس ایل فائیو میں ’ڈنک ببل چیلنج‘ کا آغاز

    پی ایس ایل فائیو میں ’ڈنک ببل چیلنج‘ کا آغاز

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل فائیو میں ڈنک ببل چیلنج کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ڈنک ببل چیلنج کا آغاز کیا گیا ہے، فاسٹ بولر حسن علی نے بین ڈنک کی طرح ببل پھلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

    اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے آپ کو ببل گم کھاتے ہوئے ایک ویڈیو بنانی ہوگی اور اس ویڈیو میں آپ کو بھی بین ڈنک کی طرح ببل سے غبارا بنانا ہوگا۔

    شائقین ڈنک کی طرح ببل پھلا کر اپنی ویڈیوز ہیش ٹیگ ’ڈنک ببل چیلنج‘ کے ساتھ اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

    ڈنک ببل گم چیلنج میں پی ایس ایل کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فاسٹ بولر حسن علی یہ چیلنج کررہے ہیں لیکن وہ اس چیلنج کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔

    واضح رہے کہ بین ڈنک نے ایک ہی اننگز میں کراچی کنگز کے خلاف 12 چھکوں کا ریکاڈ بنایا تھا اس سے قبل انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے میچ میں 8 چھکے اور دوسرے میچ میں 10 چھکے لگائے تھے۔

    یاد رہے کہ بین ڈنک کا کہنا تھا کہ چیونگم کھانے میں کچھ خاص نہیں ہے، میں بس گراؤنڈ کے اندر پرسکون رہنے کی کوشش کرتا ہوں، اسے شاید ویڈیوز میں زیادہ دکھایا جارہا ہے۔

    بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ببل گم بری عادت ہے، مجھے اسے روکنا چاہئے لیکن میں صرف پرسکون رہنے کے لیے ایسا کرتا ہوں تاکہ جو ٹارگٹ ہے اس پر فوکس کرسکوں۔

  • کوشش کریں گے بین ڈنک کی چیونگم واپس لے لیں، وہاب ریاض

    کوشش کریں گے بین ڈنک کی چیونگم واپس لے لیں، وہاب ریاض

    لاہور: پی ایس ایل سیزن فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے بین ڈنک سے چیونگم واپس لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ٹیم فائنل 4 میں آسکتی ہے، کوشش ہے کل کا میچ جیت کر فائنل 4 میں جگہ پکی کریں۔

    وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بین ڈنک نے جتنی اننگز کھیلی ہیں بڑی اچھی کھیلی ہیں۔

    صحافی نے سوال کیا کہ بین ڈنک بہت فارم میں ہیں ان کے خلاف کیا پلان ہے جس پر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ’کوشش کریں گے بین ڈنک کی چیونگم واپس لے لیں۔‘

    مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کی کامیابی نے پوائنٹس ٹیبل پر ہلچل مچادی

    دوسری جانب بین ڈنک کا کہنا تھا کہ چیونگم کھانے میں کچھ خاص نہیں ہے، میں بس گراؤنڈ کے اندر پرسکون رہنے کی کوشش کرتا ہوں، اسے شاید ویڈیوز میں زیادہ دکھایا جارہا ہے۔

    بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ببل گم بری عادت ہے، مجھے اسے روکنا چاہئے لیکن میں صرف پرسکون رہنے کے لیے ایسا کرتا ہوں تاکہ جو ٹارگٹ ہے اس پر فوکس کرسکوں۔

    انہوں نے کہا کہ فوکس اگلے تین میچز پر ہے، ٹیم نے ایک گروپ بننے کے لیے بہت محنت کی ہے، مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے یہی کوشش کی کہ ایک یونٹ بن جائے اور پھر گروپ کی شکل میں سب اچھا کھیلیں۔

    واضح رہے کہ کل پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ ہوگا، پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

  • بین ڈنک نے اننگز میں‌ سب سے زیادہ چھکوں‌ کا ریکارڈ بنا ڈالا

    بین ڈنک نے اننگز میں‌ سب سے زیادہ چھکوں‌ کا ریکارڈ بنا ڈالا

    لاہور: پی ایس ایل فائیو کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک نے اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا بلا رنز اگلتا گیا، بین ڈنک نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی پاش پاش کردیا۔

    بین ڈنک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 43 گیندوں پر 93 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور لاہور کا اسکور 209 رنز پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    لاہور قلندرز کے بین ڈنک کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور وہ بلے بازی کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں۔

    میچ میں بین ڈنک کے آگے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز بے بس نظر آئے، محمد نواز، محمد حسنین ہوں یا نسیم شاہ کوئی بھی بین ڈنک کے چھکوں کو نہ روک سکا۔

    ڈنک نے اپنی اننگز میں 10 بلند و بالا چھکے اور 3 شاندار چوکے لگائے، بین ڈنک کو آخری اوور کی آخری گیند پر بین کٹنگ نے کیچ آؤٹ کرایا۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ہے، آج کے بڑے اسکور پر لاہور قلندرز کی جیت کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔