Tag: ben stokes

  • انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کرکٹ سے باہر

    انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کرکٹ سے باہر

    مانچسٹر : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے بعد عارضی طور پر کھیل سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    انگلش ٹیم کے کپتان کو علاج کے سلسلے میں 3 ماہ کیلئے ہر طرح کی کرکٹ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی بائیں ہیمسٹرنگ پھٹ گئی تھی جس کی سرجری جنوری میں کی جائے گی اور 3ماہ کے بعد ان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا۔

    آل راؤنڈر بین اسٹوکس جو گزشتہ ماہ اگست میں دی ہنڈرڈ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے دوران اسی ہیمسٹرنگ میں چوٹ لگنے کے بعد چار ٹیسٹ میچز سے باہر ہو گئے تھے، پچھلے ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی 2-1 سیریز جیت کے تیسرے ٹیسٹ میں دوبارہ اسی انجری کا شکار ہوگئے۔

    نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں بین اسٹوکس نے 24 اوورز کروائے اور دوسری اننگز میں 13ویں اوور کی دوسری گیند کے دوران انہیں چوٹ لگ گئی۔ گزشتہ دو ٹیسٹ میچز کی نسبت ان پر بولنگ کی بہت زیادہ ذمہ داری تھی۔

  • بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے

    بین اسٹوکس ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے

    انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ایک مرتبہ پھر ہیمسٹرنگ انجری کی زد میں آگئے ہیں۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے۔

    انگلینڈ کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

    اس سے قبل سلو اوور ریٹ جرمانے پر انگلش ٹیم کے کپتان اسٹوکس اور آئی سی سی میں ٹھن گئی۔

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے انگلینڈ کے ہر کھلاڑی پر 2 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین پوائنٹس بھی کاٹ لیے۔

    آئی سی سی کے اس اقدام پر انگلش کپتان کا سخت ردعمل آیا اور انہوں نے جرمانے کے خط پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔

    اسٹوکس کا کہنا تھا کہ 10 گھنٹے پہلے ختم ہونے والے ٹیسٹ میں کس بات کا جرمانہ بنتا ہے۔

    ایسا گوہا نے جسپریت بمرا سے آن ایئر معذرت کرلی

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

  • بین اسٹوکس کے گھر چوری کا معاملہ، مشتبہ شخص گرفتار

    بین اسٹوکس کے گھر چوری کا معاملہ، مشتبہ شخص گرفتار

    انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں چوری کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرلیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی یارکشائر سے 32 سالہ شخص کو چوری کے شبے میں حراست میں لیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کے شبے میں گرفتار کئے گئے شخص کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    واضح رہے کہ انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، نقاب پوش افراد گھر سے زیورات اور قیمتی اور نایاب اشیاء لے اڑے تھے۔

    انگلش ٹیسٹ کپتان نے سامان کی واپسی کیلئے سوشل میڈیا پر متعلقہ حکام سے مدد کی اپیل کی، ڈکیتی کا واقعہ 17 اکتوبر کو کاسل ایڈن میں پیش آیا اُس وقت انگلش کپتان پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہے تھے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ جب ڈکیتی کی واردات ہوئی اہلیہ اور دو بچے گھر میں ہی موجود تھے تاہم اہل خانہ محفوظ رہے۔

    اسٹوکس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر واقعے کی تفصیلات اور چوری کیے گئے سامان کی تصاویر شیئر کیں۔ ان اشیاء میں 2019 میں دیا گیا او بی ای اعزاز، کرسچین ڈائر کا ایک ہینڈ بیگ، انگلینڈ کرکٹ کے نشان والا سونے کا انگوٹھی اور کچھ بریسلیٹ شامل تھے۔

    ظہیر عباس کو اہم عہدہ مل گیا

    ان کا کہنا ہے کہ ان چوری کی جانے والی اشیاء میں سے اکثر کا تعلق میرے اور میرے خاندان کے لیے جذباتی طور پر بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور یہ ناقابلِ تلافی نقصانات ہیں۔

  • بین اسٹوکس نے راولپنڈی کی پچ سے متعلق کیا کہا؟

    بین اسٹوکس نے راولپنڈی کی پچ سے متعلق کیا کہا؟

    انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی پچ پہلے چند دن اچھی ہو گی جبکہ ہم دو فاسٹ بولرز کے ساتھ راولپنڈی ٹیسٹ میں اتر رہے ہیں۔

    انگلش کپتان نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میچ میں بولنگ کروانے کے بعد اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں نے بولنگ شروع کر دی ہے، ٹریننگ میں 2 اسپیلز کروائے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے سے ہمیں سمجھنے میں آسانی ہو گی کہ پاکستانی اسپنرز کس طرح بولنگ کریں گے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ ملتان ٹیسٹ کی نسبت راولپنڈی ٹیسٹ میں بہتر بولنگ کروا پاؤں گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ جیک لیچ اور شعیب بشیر نے پہلے 2 ٹیسٹ میچوں میں بہترین اسپن بولنگ کی جبکہ ریحان احمد کی واپسی سے انگلینڈ کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، مہمان ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

    پچ کی کنڈیشنز دیکھنے ہوئے انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ بھی راولپنڈی ٹیسٹ میں شامل ہیں۔

    ڈیوڈ وارنر نے ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی

    ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر بطور اسپیشلسٹ اسپنرز ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

  • کیا بین اسٹوکس پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے؟

    کیا بین اسٹوکس پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے؟

    پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی شرکت کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس کی شرکت مشکوک ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی دستیابی کے لیے مزید انتظاردرکار ہے، ان کی غیر موجودگی میں اولی پاپ کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    جیسا کہ دیکھا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ کی جانب سے اپنی ٹیم کا اعلان میچ سے دو روز کیا جاتا ہے، انگلینڈ ٹیم آج متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کے کپتان دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے۔

    دوسری جانب پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے اپنی ٹیم کو خبردار کردیا۔

    سابق کپتان ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم حالیہ کارکردگی اچھی نہیں لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں آسانی سے ہرادے گا۔

    ناصر حسین نے کہا کہ انگلینڈ پاکستان کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔

    پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

    سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین کرکٹ نیشن ہے وہاں کرکٹ کا جنون ہے اور فینز بھی ٹیم کو ہمیشہ اچھا کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • بین اسٹوکس کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار

    بین اسٹوکس کا آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار

    آئرلینڈ کے فاسٹ بولر نے بین اسٹوکس کو کلین بولڈ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پہلا میچ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں آئرلینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت 5 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

    انگلش ٹیم 158 رنز کے تعاقب میں13 اوورز میں 5 وکٹوں پر105 رنز بنا سکی۔

    ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر صفر، ایلکس ہیلز 7 اور بین اسٹوکس 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    بین اسٹوکس کو آئرش فاسٹ بولر ہینڈ نے کلین بولڈ کیا جسے میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جارہا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہینڈ کی ان سوئنگ گیند کو بین اسٹوکس اسٹریٹ پر کھیلنے کے لیے اور گیند کو لائن کو مس کرگئے۔

    انہوں نے 8 گیندوں پر 6 رنز بنائے جبکہ فیون ہینڈ نے 2 اوورز میں 17 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

  • منکڈ رن آؤٹ معاملہ: بین اسٹوکس نے ہرشا بھوگلے کو آئینہ دکھا دیا

    منکڈ رن آؤٹ معاملہ: بین اسٹوکس نے ہرشا بھوگلے کو آئینہ دکھا دیا

    منکڈ آؤٹ کے معاملے پر انگلش آل راؤنڈر اور بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے آمنے سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ، انڈیا ویمنز ٹیم کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں منکڈ رن آؤٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر محاذ گرم ہے، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود دونوں ٹیموں کے سابق و موجودہ کھلاڑی اپنے اپنے کھلاڑیوں کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔

    ایسا ہی معاملہ گذشتہ روز سامنے آیا جب بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے اور انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس سوشل میڈیا پر آمنے سامنے ہوئے، معاملہ اس وقت شروع ہوا جب بین اسٹوکس نے ہرشا بھوگلے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘منکڈ ‘ کے معاملے پر اپنے لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کرے۔

    جس پر ہرشا بھوگلے نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ یہ ایک ثقافتی چیز ہے، انگریزوں کا خیال تھا کہ ایسا کرنا غلط ہے، چونکہ وہ کرکٹ کی دنیا کے ایک بڑے حصے پر حکمرانی کرتے تھے، انہوں نے دنیا کو بتایا کہ یہ غلط عمل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’مجھے نہیں لگتا ’منکڈ‘ کبھی کروں گا

    بھارتی کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ نو آبادیاتی تسلط اتنا طاقتور تھا کہ بہت کم لوگ اس پر سوال اٹھاتے تھے، نتیجے کے طور پران کی ذہنیت اب بھی وہی ہے جو انگلینڈ غلط سمجھتا ہے، پوری دنیا بھی اسے غلط تصور کرے۔

    ہرش بھوگلے کا مزید کہنا تھا کہ میں دیپتی کی جانب اچھالے گئے معاملے سے پریشان رہتا ہوں، اس نے کھیل کے قوانین کے مطابق کھیلا اور جو کچھ اس نے کیا اس پر ہونے والی تنقید کو روکنا ہوگا۔

    بھارتی کمنٹیٹر کے جواب میں بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ دو ہزار انیس کے ورلڈکپ فائنل کو گزرے دو سال ہوچکے، مجھے آج تک ہندوستانی شائقین کی جانب سے ملنے والے پیغامات یاد ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ شاید وہ اب آپ کو پریشان کرتے ہیں؟

  • ’آصف علی کا نام یاد رکھیں‘ بین اسٹوکس کو اپنا درد یاد آگیا

    ’آصف علی کا نام یاد رکھیں‘ بین اسٹوکس کو اپنا درد یاد آگیا

    کراچی: قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی کی ہٹنگ نے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو بھی اپنا گرویدہ بنالیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصف علی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’آصف علی کا نام یاد رکھیں۔‘

    افغانستان کے خلاف آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، جارح مزاج بیٹر نے 7 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    آصف علی کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہی ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویت نے بین اسٹوکس کو چار چھکے لگا کر میچ کا نقشہ بدل دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    بین اسٹوکس نے آج ٹویٹ کیا کہ آصف علی کا نام یاد رکھئے گا، بین اسٹوکس کے ٹویٹس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آپ کو کارلوس بریتھ ویت کے چھکے یاد آگئے۔

    کارلوس بریتھ ویت نے ورلڈ کپ ٹی 20 فائنل میں بین اسٹوکس کو ایک اوور میں چار چھکے لگائے تھے اور ویسٹ انڈیز پہلی بار ٹی 20 کی عالمی چیمپئن بن گئی تھی۔

  • بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلیں گے یا نہیں؟ کوچ نے واضح کردیا

    بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلیں گے یا نہیں؟ کوچ نے واضح کردیا

    لندن: ورلڈکپ فائنل دو ہزار انیس کے ہیرو اور انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرینگے یا نہیں؟ کوچ نے بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ سلور ووڈ نے کہا کہ اگلے ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی شمولیت سے متعلق فیصلے میں تاخیر ہوگئی ہے۔

    بین اسٹوکس رواں سال جولائی میں غیرمعینہ مدت کے لئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہوگئے تھے، انگلش آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے۔

    انگلش کوچ کا کہنا تھا کہ وہ بین اسٹوکس کو مکمل تیار ہونے سے قبل ایکشن میں نہیں لانا چاہتے، کرکٹ کے میدانوں میں لانے کے لئے میں اسٹوکس پر کسی قسم کا دباؤ نہیں دونگا اور نہ ہی مجھے ایسا کرنے کی جلدی ہے، آل راؤنڈر کو جو بھی مدد درکار ہوگی وہ اسے ملے گی، میری پہلی ترجیح یہ ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہو۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سترہ اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا،انگلینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا، فاسٹ بولر جوفرا آرچر کہنی کی انجری کے باعث ایک سال تک کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہوچکے ہیں۔

    انگلینڈ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بغیر ہوگا ، جو کہنی کی چوٹ کے باعث اگلے سال تک باہر رہے گا۔ وہ جمعرات کو ٹورنامنٹ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

  • بین اسٹوکس نے ویرات کوہلی سے اہم اعزاز چھین لیا

    بین اسٹوکس نے ویرات کوہلی سے اہم اعزاز چھین لیا

    لندن: انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اہم اعزاز سے محروم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزڈن نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو دیا گیا، یہ ایوارڈ ویرات کوہلی گزشتہ تین برسوں سے حاصل کرتے آرہے تھے۔

    وزڈن نے اپنی 2020 کی اشاعت میں انگلش کرکٹر کو اس اعزاز سے نوازا ہے جس کی وجہ ورلڈ کپ 2019 میں بین اسٹوکس کی شاندار کارکردگی ہے۔

    آل راؤنڈر بین اسٹوکس 2005 کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی ہے اس سے قبل 2005 میں اینڈریو فلنٹوف نے یہ اعزاز ایشز سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت حاصل کیا تھا۔

    وزڈن کی جانب سے سال کے دیگر پانچ بہترین کرکٹر میں انگلینڈ کے جوفرا آرچر، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، مارنس لبوشین، جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر اور آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی ایلیس پیری شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر آندرے رسل کو دنیا کا بہترین ٹی ٹوینٹی کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور انہیں فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔