Tag: ben stokes

  • ایشز سیریز : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، اسٹروکس کی شاندار بیٹنگ

    ایشز سیریز : انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، اسٹروکس کی شاندار بیٹنگ

    لیڈز : انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میں سنسنی خیزمقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے ہرا دیا، بین اسٹوکس نے ایک سو پینتیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز برابر کردی۔

    دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کو کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین ٹیسٹ میچ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس میں انگلینڈ نے ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا ہے۔

    لیڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 359 رنز کا ہدف دیا تھا جو انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ہے۔

    میچ کی چوتھی اننگ کے دوران جب ایک کے بعد ایک کھلاڑی آﺅٹ ہونا شروع ہوا تو سب کو یہی امید تھی کہ اس بار کی ایشز سیریز آسٹریلیا کے نام رہے گی لیکن مڈل آرڈر بلے باز بین سٹوکس نے بھرپور جان لڑائی اور اسے تاریخ کا سب سے دلچسپ ٹیسٹ میچ بنادیا۔

    بین سٹوکس نے 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور لوئر آرڈر بلے بازوں کے ساتھ مل کر 359 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ میچ کے دوران ایک طرف تو بین سٹوکس جم کر کھڑے رہے لیکن دوسری طرف 5 کھلاڑی 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔

    سٹوکس نے پھر بھی ہمت نہ ہاری اور آخری دم تک لڑتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنا ر کرادیا۔ خیال رہے کہ یہ وہی بین سٹوکس ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ کرکٹ کی موجد ٹیم کو پہلی بار عالمی چیمپیئن بنوایا تھا۔

  • برسٹل واقعہ: انگلش آل راؤندڑبین اسٹوکس پرفرد جرم عائد

    برسٹل واقعہ: انگلش آل راؤندڑبین اسٹوکس پرفرد جرم عائد

    لندن : انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤندڑ بین اسٹوکس پربرسٹل میں نائٹ کلب کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے کے کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت نےانگلینڈ کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر سمیت دیگر دوکھلاڑیوں پر گزشتہ برس ستمبر میں برسٹل میں نائٹ کلب کے باہرجھگڑا کرنے سے متعلق فرد جرم عائد کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق انگلش کرکٹر بین اسٹوکس ودیگرملوث کھلاڑیوں کے خلاف تمام ترثبوت اکھٹے کرکےعدالت میں پیش کیے گئے جس پرعدالت نے فرد جرم عائد کی۔

    بین اسٹوکس پر اگر برطانوی کراؤن کورٹ میں مقدمہ چلتا ہے کہ تو سرعام لڑائی کرنے انہیں 3 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے تاہم مجسٹریٹ کورٹ مقدمہ چلنے پربھاری جرمانہ یا 6 ماہ قید ہوسکتی ہے۔

    ترجمان انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بورڈ آل راؤنڈر بین اسٹوکس سے متعلق آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وہ سیریز کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔


    اسٹیڈیم کے باہر تصادم، اسٹوکس تفتیش کے لیے گرفتار


    خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بین اسٹوکس کو برسٹل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے بعد نائٹ کلب کے باہر جھگڑا کرنے پرپولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    بین اسٹوکس کو اس واقعے کے بعد رات پولیس اسٹیشن میں گزارنی پڑی تھی جبکہ وہ ایشز سریز میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔

    واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے جو رواں سال اپریل میں کھیلی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • اسٹیڈیم کے باہر تصادم، اسٹوکس تفتیش کے لیے گرفتار

    اسٹیڈیم کے باہر تصادم، اسٹوکس تفتیش کے لیے گرفتار

    لندن: انگلش آل راؤنڈر بیٹسمین بین اسٹوکس کو برسٹول اسٹیڈیم کے باہر تصادم کرنے کے جرم میں پولیس نے گرفتارکر کے تفتیش کے بعد رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار کو انگلینڈ اور وینڈیز کے مابین میچ ہوا جس میں انگلش ٹیم نے 0-2 سے میچ جیت کر ناقابل شکست برتری حاصل کی مگر اسٹیڈیم کے باہر ایک تنازع ہوا جس میں مبینہ طور پر انگلش ٹیم کے دو کھلاڑی اسٹوکس اور ہیلز ملوث پائے گئے۔

    برطانوی پولیس نے پیر کی صبح کارروائی کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا اور رات گزارنے کے بعد صبح رہا کردیا گیا جبکہ ہیلز کو بھی پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کررکھا ہے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ نے اسٹوکس پر آئندہ دو میچز جبکہ ہیلز پر ایک میچ کھیلنے کی پابندی عائد کردی، پولیس کے مطابق اسٹیڈیم کے باہر 27 سالہ نوجوان زخمی حالت میں پایا گیا عینی شاہدین کا کہنا ہے اسٹوکس نے ہیلز کے ساتھ مل کر نوجوان پر بیٹ سے تشدد کیا جس سے اُس کا چہرہ زخمی ہوگیا۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسٹوکس کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا تاہم ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا اس لیے انہیں اگلی صبح رہا کردیاگیا۔ترجمان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ہیلز دوسرے شہر میں ہیں اور انہوں نے جلد پولیس کو بیان ریکارڈ کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔