Tag: BENAZIR

  • آج تک بینظیر کیس میں انصاف فراہم نہیں کیا گیا: بلاول بھٹو

    آج تک بینظیر کیس میں انصاف فراہم نہیں کیا گیا: بلاول بھٹو

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں آج تک بینظیر کیس میں انصاف فراہم نہیں کیا گیا، پیپلز پارٹی کو معاشی، انسانی اور جمہوریت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 1973 کے آئین اور 18 ویں ترمیم کے لیے کارکنان نے قربانی دی، ہمیں آج تک بینظیر کیس میں بھی انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایسے منصوبے لائی جو غریب کے لیے ہیں، صوبے کے حقوق اور وسائل سلب کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یہ لوگ سندھ کے دارالحکومت پر بھی قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو معاشی، انسانی اور جمہوریت کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، ہم آواز نہیں بنیں گے تو ملک دشمن آپ کے حقوق سلب کرتے رہیں گے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسی ہمیشہ غریب دوست ہوتی ہے، عوام نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہے۔ یہ حکومت کسی کو نہیں چھوڑ رہی، پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔ ہر ادارے سے نوجوانوں کو بے روزگار کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں جلسہ کریں گے، کراچی کے بعد تھر پارکر میں جلسہ کریں گے۔ تھر پارکر سے پنجاب اور پھر پختونخواہ میں بھی جلسہ کریں گے۔ ہم نے مل کر عام آدمی کی حکومت بنانی ہے جو عوام کا خیال رکھے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ 17 تاریخ کو الیکشن ہے آپ سب نکلیں گے اور ہم جیتیں گے، 18 اکتوبر سے عوامی جدوجہد کا سفر شروع ہوگا۔ پورے پاکستان میں آپ کا پیغام لے کر جائیں گے۔ عوام اپنے معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔ میں یقین سے کہتا ہوں ہم عوامی مسائل حل کر سکتے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ وزیراعظم کو بیٹی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز

    نیوزی لینڈ وزیراعظم کو بیٹی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز

    ویلنگٹن : بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے دن نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ننھی پری کو جنم دیا ، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بچی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئیں،
    گذشتہ روز جیسنڈا آرڈرن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے شوہر اور نومولود بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے بیٹی کی پیدائش کی خبر دی۔

    سوشل میڈیا پر ننھی پری کی آمد پر مبارکباد والے صارفین نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کو  بیٹی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز دی ہے۔

     

    بے نظیر کی بیٹی بختاور بھٹو نے بھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو اس خوشی کی خبر پر مبارک باد دی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ 21 جون کو بینظیر بھٹو کی سالگرہ بھی ہے اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ننھی پری کی آمد بھی اسی دن ہوئی۔

    یاد رہے کہ اٹھائیس سال قبل بینظیر بھٹو پہلی وزیراعظم تھیں، جواس عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں اور بختاور بھٹو کو جنم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نوازشریف ،پرویز مشرف کے سائے سے بھی خوفزدہ ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

    نوازشریف ،پرویز مشرف کے سائے سے بھی خوفزدہ ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ  بے نظیر بھٹو نے اپنے عہدے سے قطع نظر آمریت کے خلاف جدوجہد کی اور اس میں ڈٹی رہیں جبکہ نوازشریف اب تک پرویز مشرف کے سائے سےبھی ڈرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف کے 2 نومبر کو اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے فیصلے کو واپس لینے پر انہیں یو ٹرن خان قرار دیا۔

    سابق صدر کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب تک پرویز مشرف کے سائے سے ڈرتے ہیں جبکہ بے نظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی آمریت کے خلاف جدو جہد کرتے ہوئے گزاری۔

    دوسری جانب عمران خان کے 2 نومبر کے فیصلے کو واپس لینے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، اس دوران پی پی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔ ملاقات میں سیاسی منظر نامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور عمران خان کے فیصلے پر رہنماؤں کی رائے بھی لی گئی۔

    پڑھیں:  عمران خان پسپا ہوگئے، یوم تشکر نہیں یوم تضحیک منائیں، جاوید ہاشمی

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’’پرامن دھرنا جمہوریت حق ہے  مگر نوازشریف گورمنٹ کی خصوصیت ہے کہ وہ ایسے لوگوں پر تشدد کرتے ہیں،۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمر کی پیدوار اور دہشت گردوں سے ہمدردیاں رکھنے والے حکمران پر امن دھرنے کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

     

  • وہ 5 عظیم لیڈر جن کی طاقت ان کے وارثوں میں منتقل ہوئی

    وہ 5 عظیم لیڈر جن کی طاقت ان کے وارثوں میں منتقل ہوئی

    دنیائے سیاست میں بہت سے واقع رونماء ہوئے ، جیسے چند ایسے سیاسی لیڈر بھی گزرے  جو خود تو عظیم مرتبے پر فائز تھے لیکن ان کے ان کی اولادیں بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہی کی طرح عظیم عہدے پر فائز ہوئے ، ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان میں یہ صلاحیتیں وارثتی طور پر منتقل ہوئی ۔

    بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہرلال نہرو  17 سال تک وزیر اعظم کے فرائض نبہاتے رہے، (1947-1964) تک وزیر اعظم کی فرائض نبہانے والے جواہرلال نہرو مشہوری کی وجہ یہ بھی تھی کہ بھارت کی آزادی کے وقت وہ تمام تحریک میں پیش پیش تھے۔ان کی بے پناہ مقبولیت ہی وہ وجہ تھی جس کے باعث وہ آخری سانس تک بھارت پر حکمرانی کرتے رہے۔

    بعد ازاں 1966  میں جواہرلال نہرو کی صحابزادی اندرا گاندھی کو کانگریس کی قیادت ملی ، جس کے بعد اُسی سال وہ بھارت کی تیسرے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہوئی ، یہ عہدہ ان کے پاس 1977 تک رہا ، اندرا گاندھی دوسری مرتبہ 1980 میں وزیراعظم بنی اور مزید چال سال 1984 تک عہدے پر فائز رہیں۔1984 میں اندرا کو قتل کردیا گیا۔

    بعد ازاں اندرا گاندھی کی کرسی ان کے بیٹے راجیو گاندھی کو مل گئی جو کہ 1984  سے 1989 تک وزیراعظم رہے۔

    جارج ہاربٹ واکر بش امریکہ کے 41ویں صدر تھے۔وہ  1989 سے 1993 سپر پاور  امریکہ کے جمہوری صدر رہے ،بعد ازاں ان کی تمام صلاحیتیں اُن کے بیٹے جارج ڈیبلو بش میں منتقل ہوئیں۔جارج بش 2001 میں امریکہ کے 43 ویں صدر منتخب ہوئے  جارج بش 2009 تک امریکہ کے صدر رہے ان کی جگہ موجودہ وزیراعظم بارک اوباما نے  لی ہے۔

    شیخ مجیب الرحمان آزاد بنگلادیش کے بانی ، پہلے صدر اور دوسرے وزیراعظم تھے۔وہ بنگلادیش کی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والی تحریک عوامی لیگ کے قائد بھی تھے۔ 1975 میں مجیب الرحمان کو ان کے خاندان کے ہمراہ قتل کردیا گیا ، مجیب الرحمان کے لواحیقین میں صرف دو بیٹیاں شیخ حسینہ اور ریحانہ بچیں جو جرمنی میں قیام پزیر تھیں۔

    عمر میں بڑی ہونے کے وجہ سے شیخ حسینہ میں اپنے والد جیسی تمام صلاحیتیں قدرتی طور پر موجود تھیں، 1981 میں شیخ حسینہ کو عوامی لیگ کی قیادت سونپ دی گئی۔بنگلادیش کی موجودہ وزیراعظم بھی شیخ حسینہ ہی ہیں ۔

    شامی سیاستدان حفیظ الاسد 1971 سے 2000شام کے صدر رہےانہوں نے 30 سال تک شام میں حکومت کی ، انکے انتقال کے ان کی وراثت کے حقدار ان کے بیٹے بشارالاسد  والد کی کرسی پر بیٹھنے کے قابل ہوگئے تھے۔سن 2000 میں بشارالاسد اپنے والد کے عہدے پر فائز ہوئے اور وہ موجودہ  شام میں جاری خانہ جنگی کا مقابلہ کررہے ہیں ۔

    ذوالفقار علی بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ، پاکستان کے چوتھے صدر اور نویں  وزیراعظم تھے۔اس عظیم لیڈر نے 7 سال تک پاکستان میں حکومت کی ۔1977 میں فوجی انقلاب کے نتیجے ان کی حکومت کا خاتمہ ہوا ۔ذوالفقارعلی بھٹو کے انقتال کے بعد ان کی وارث بینظر بھٹو سیاست میں آئیں ، بینظر بھٹو دو مرتبہ پاکستانی کی وزیراعظم بنیں، 2007 میں ان کو قتل کردیا گیا ۔

  • قائم علی شاہ ، منظور وسان کو دیاگیا شوکاز نوٹس واپس

    قائم علی شاہ ، منظور وسان کو دیاگیا شوکاز نوٹس واپس

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اوروزیرداخلہ منظور وسان کو دیا گیا شوکاز نوٹس واپس لے لیا ہے ۔

    پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق تھر کی صورتحال پرمنظور وسان کی جانب سے مرتب کردہ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام آنے پر بلاول بھٹو زرداری کی جانب وزیراعلیٰ سندھ اورمنظور وسان کو دیا جانےوالا شوکاز نوٹس واپس لے لیا گیا ہے ۔

    ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے پیپلز پارٹی اندرونی طور پر اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری معاملے کی خود نگرانی کریں گے۔

  • بلاول کا قائم علی شاہ اورمنظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری

    بلاول کا قائم علی شاہ اورمنظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری

    لندن:پاکستان پیپلز پارٹی کے نو جوان قائد بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اوراہم وزیر منظور وسان کو شو کاز نوٹس اور سات دن کےاندر تحریری جواب طلب کر لیا۔

     تھرمیں قحط سالی کے نقصانات سےمتعلق مبینہ رپورٹ جاری کرنے پربلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ اورمنظوروسان کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے، اپنے سیاسی کیریر کے آغاز میں بلاول بھٹو زرداری کا اپنی پارٹی میں یہ پہلا جارحانہ قدم ہے۔

    بلاول نے پیپلز پارٹی میں اپنے انکلز کو شو کاز نوٹس جاری کرکے محترمہ بے نظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی، جب محترمہ نے پارٹی کی قیا دت سنبھالی تو انہیں بھی اپنے انکلز کو شو کاز نوٹس جاری کرنے پڑے تھے، کہا جاتا ہےکہ بےنظیر شہید کے اس بولڈ اقدام نے ہی انہیں اور پارٹی کو سیاسی دوام بخشا۔


    s