Tag: benazir murder case

  • بینظیر قتل کیس،پرویز مشرف نے مارک سیگل کا بیان چیلنج کردیا

    بینظیر قتل کیس،پرویز مشرف نے مارک سیگل کا بیان چیلنج کردیا

    راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے مارک سیگل کے ویڈیو بیان کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف نے امریکی صحافی مارک سیگل کےبیان کوچیلنج کردیا ہے۔ کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں ہوئی۔

    کیس کی سماعت جسٹس رائے ایوب مارتھ نے کی ۔ اس موقع پر پرویز مشرف کے وکلافیصل چودھری اورفروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نےامریکی صحافی کےویڈیو بیان پراعتراضات اٹھاتے ہوئےکہا کہ مارک سیگل نےسات سال بعدبیان ریکارڈ کروایاجو قانون کےمنافی ہے۔

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مارک سیگل نے فاروق ایچ نائیک کا لکھا ہوا بیان پڑھ کر سنایاہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

    وکلاء کےدلائل کے بعد عدالت نے درخواست کے فیصلےتک سماعت ملتوی کردی۔ درخواست کی سماعت گیارہ نومبر کو ہوگی۔

  • بینظیربھٹو قتل کیس:مارک سیگل کی پھر بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی

    بینظیربھٹو قتل کیس:مارک سیگل کی پھر بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی

    راولپنڈی : امریکی صحافی مارک سیگل بے نظیر قتل کیس میں یکم اکتوبر کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے، جبکہ عدالت نے ناہید خان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظورکرلی۔

    تفصیلات کے مطابق  بینظیربھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے ایک بار پھر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    بینظیربھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی عدالت میں ہوئی۔وزرات خارجہ نےاپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل نےایک مرتبہ پھر یکم اکتوبر کو بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    سماعت کے دوران جج نےناہید خان کی استدعا منظور کرتے ہوئےمقدمے کی نقول انہیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ عدالت نے ایس ایچ او کاشف ریاض اورجے آئی ٹی انچارج کی طلبی کے سمن بھی جاری کر دیئے۔

    دونوں گواہ 21ستمبرکو گواہی دینے کیلئے پیش ہوں گے، جبکہ عدالت نے استغاثہ کے گواہ پروفیسر اعظم یوسف کی گواہی ترک کر دی۔۔

    اعظم یوسف بے نظیر بھٹو پر حملے کے موقع پر زخمی ہواتھا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 21ستمبر تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما اور بے نظیر بھٹو کی قریبی ساتھی ناہید خان نے بے نظیر بھٹو کے ڈرائیور جاوید الرحمان سمیت دیگر گواہوں کے بیانات کی مصدقہ کاپی حاصل کرنے کی استدعا کی تھی۔

  • بے نظیر بھٹوقتل کیس : ناہید خان کی درخواست سماعت کے لئے منظور

    بے نظیر بھٹوقتل کیس : ناہید خان کی درخواست سماعت کے لئے منظور

    راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد ایوب مارتھ نے بے نظیر بھٹوقتل کیس میں ملزمان اور گواہان کے بیانات کے حصول کے لئے پیپلز پارٹی کی رہنما مسز ناہید خان کی درخواست سماعت کے لئے منظور کر کے پراسیکیوٹر اور فریقین کو 14 ستمبر تک نوٹسز جاری کرکے سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

    قبل ازیں مسز ناہید خان کی جانب سے دائر درخواست پر اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی تھی ، اورعدالت نے قرار دیا تھا۔

    ناہید خان بتایئں کہ وہ کس حیثیت میں ملزمان اور گواہان کے بیانات کی نقول حاصل کرنا چاہتی ہیں وہ واضح کریں اور نئی درخواست دیں جسے فاضل عدالت نہ صرف منظور کرے گی بلکہ اس پر سماعت بھی کی جائے گی۔

    اس پر دوبارہ درخواست دی گئی ۔فاضل عدالت نے درخواست منظور کرکے مذکورہ حکم جاری کیا ۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسز ناہید خان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 8 سال سے اس بات کے لیے کوشاں تھی کہ مقدمے میں انھیں فریق بنایا جائے یا ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے۔

    سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ان کا بیان تو ریکارڈ کیا لیکن گزشتہ 8 سال سے انھیں عدالت نے یا متعلقہ تحقیقاتی آفیسر نے بیان کے لیے طلب نہیں کیا۔

    اب آصف علی زرداری کے ڈرائیور جاوید الرحمٰن نے ان پر جو الزام لگایا ہے اس پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے جو بھی بیان دوں گی عدالت کو دوں گی۔

  • راولپنڈی: بے نظیرقتل کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

    راولپنڈی: بے نظیرقتل کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

    راولپنڈی : انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ خصوصی عدالت میں دوہفتوں میں بے نظیر قتل کیس کی یہ تیسری سماعت ہے۔

    ذرائع کے مطابق عدالت میں آج مزید گواہ پیش کیے جائینگے ، ان گواہوں میں سابق وزیراعظم کے ڈرائیور عبدالرحمان ،سابق ایس پی اشتیاق شاہ اور ڈاکٹر اعظم اپنے بیانات ریکارڈ کرائینگے۔

    علاوہ ازیں امریکی صحافی مارک سیگل کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈکرانے کے انتظامات کے حوالے سے بھی عدالت کو بتایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس قبل مارک سیگل نے گزشتہ سماعت پر بیان ریکارڈ کرانا تھا تاہم طعبیت خراب ہونے کے باعث انہوں نے معذرت کرلی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صحافی مارک سیگل آج دوستمبر کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔