Tag: beneficial

  • کس وقت کی جانے والی ورزش زیادہ فائدہ مند؟

    کس وقت کی جانے والی ورزش زیادہ فائدہ مند؟

    ورزش ہماری ذہنی و جسمانی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے، تاہم ایک نئی تحقیق میں ماہرین کو علم ہوا کہ کس وقت ورزش سے زیادہ فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

    حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے علم ہوا کہ صبح کے وقت کی جانے والی ورزش کے زیادہ فوائد ہوتے ہیں۔

    ماہرین صحت نے 86 ہزار سے زائد افراد پر تحقیق کی، جنہوں نے دن کے مختلف اوقات میں ورزش کی تھی اور سائنس دانوں نے ان افراد کی صحت کا جائزہ بھی لیا۔

    آکسفورڈ اکیڈمی کے طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مختلف ممالک کے ماہرین صحت نے برطانیہ کی بائیو بینک سے 86 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا حاصل کیا، جنہوں نے 6 سے 8 سال تک ورزش کی تھی۔

    ان افراد کی عمریں 42 سے 78 سال تک تھیں اور ان میں نصف سے زیادہ خواتین شامل تھیں۔

    تمام افراد نے دن اور رات کے مختلف اوقات میں صحت اور جسامت بنانے کے لیے مختلف طرح کی ورزشیں کی تھیں اور انہوں نے اپنی تمام معلومات بائیو بینک کو فراہم کیں۔

    ماہرین نے ان افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ صبح کے اوقات میں ورزش کرنے والے افراد کو زیادہ فائدہ ہو رہا ہے جب کہ مرد حضرات کے مقابلے خواتین کو صبح میں ورزش کرنے کا دگنا فائدہ ہوتا ہے۔

    ماہرین نے تحقیق کے دوران ورزش کرنے والے افراد کی صحت اور جسامت پر پڑنے والے اثرات سمیت ان کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کا بھی جائزہ لیا۔

    ماہرین نے دیکھا کہ جو افراد صبح 8 سے 11 بجے کے درمیان ورزش کرتے ہیں ان میں مختلف بیماریوں کے امکانات نمایاں طور پر کم ہوجاتے ہیں جبکہ دن کے دوسرے حصے یا رات کے وقت میں ورزش کرنے والے افراد میں بیماریوں کے امکانات کی شرح زیادہ کم نہیں ہوتی۔

    نتائج سے علم ہوا کہ صبح 8 سے 11 بجے تک ورزش کرنے والے افراد میں دل کی شریانوں کے امراض کے امکانات 16 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

    اسی طرح مذکورہ اوقات میں ورزش کرنے والے افراد میں کسی طرح کے فالج کے حملے کے امکانات بھی 17 فیصد تک ہوجاتے ہیں، علاوہ ازیں ان میں دیگر بیماریوں کے امکانات بھی نمایاں طور پر کم ہوجاتے ہیں۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ ان اوقات میں ورزش کرنے والی خواتین کو مرد حضرات کے مقابلے زیادہ فوائد ہوتے ہیں اور ان میں دل کی شریانوں کے امراض کے امکانات 22 فیصد تک ہوجاتے ہیں جبکہ ان میں کسی طرح کے فالج کے حملے کے امکانات بھی 24 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔

    ماہرین نے بتایا کہ رات 8 بجے کے بعد کھانا کھانے یا دن کے دوسرے حصوں اور رات کے وقت ورزش کرنے کے اتنے فوائد نہیں ملتے جتنے صبح کے اوقات میں ملتے ہیں۔

  • بھولنے کی عادت ہمارے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے

    بھولنے کی عادت ہمارے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے

    بھولنے کی عادت کسی کے لیے بہت الجھن اور پریشانی پیدا کرسکتی ہے تاہم ماہرین نے اب باتیں بھول جانے والوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

    حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں علم ہوا کہ بھولنا درحقیقت ہمارے سیکھنے کے عمل کی فعال صورت ہے جو ہمارے دماغ کو مزید اہم معلومت تک رسائی میں مدد دیتا ہے۔

    ٹرِینٹی کالج ڈبلن اور یورنیورسٹی آف ٹورنٹو کے ماہرین نے اپنی تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بھولی ہوئی باتیں در حقیقت کہیں نہیں گئی ہوتیں، بس ان تک ہماری رسائی نہیں ہوتی۔

    ماہرین نے بتایا کہ یادیں مستقل طور پر نیورونز کے سیٹ میں ذخیرہ ہوجاتی ہیں جس کے متعلق ہمارا دماغ فیصلہ کرتا ہے کہ کہاں ہمیں رسائی دینی ہے اور کن غیر متعلقہ چیزوں بلائے طاق رکھنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات اطراف کے نقطہ نظر پر مبنی ہوتے ہیں جو نظریاتی طور پر ہمیں تبدیلی اور بہتر فیصلہ کرنے کے موقع پر لچک دار بناتے ہیں۔

    نیورو سائنس دان ڈاکٹر ریان نے کہا کہ یادیں انگرام سیلز نامی نیورونز کے جتھوں میں جا کر ذخیرہ ہوجاتی ہیں اور کامیابی سے دوبارہ یاد تب آتی ہیں جب وہ جتھے دوبارہ فعال ہوتے ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ بھولنے کاعمل تب ہوتا ہے جب انگرام سیلز دوبارہ فعال نہیں ہو پاتے۔

  • طالبان کے ساتھ دوحہ میں‌ ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی، زلمے خلیل زاد

    طالبان کے ساتھ دوحہ میں‌ ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی، زلمے خلیل زاد

    واشنگٹن/کابل : امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا افغان مفاہمتی عمل سے متعلق کہنا ہے کہ امن و امان کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں مفاہمتی عمل کےلیے امریکا کے نمائندہ خصوصے زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ انٹرا افغان مزاکرات کےلیے کابل میں ٹیم تشکیل دینے پرکام ہورہا ہے۔

    زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ طالبان کے ساتھ مسلسل تین روز مثبت مذاکرات ہوئے اور دوحہ میں ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی۔

    امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو سمجھنے اور امن و امان کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں، آئندہ دو دن فریقین آپس میں مشاورت کریں اور دونوں فریقین چار اہم امور پر مشاورت کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : جولائی سے قبل طالبان سے معاہدے کی کوشش ہے: زلمے خلیل زاد

    یاد رہے کہ اس سے قبل زلمے خلیل زاد نے کہا تھا کہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ افغانستان میں جولائی سے قبل طالبان سے معاہدہ طے پاجائے۔

    زلمے خلیل نے امریکا کی افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان سے بات چیت بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے، ایک لمبے سفر کے آغاز پر ابھی دو تین قدم ہی اٹھائے ہیں۔

    مزید پڑھیں : افغان حکومت اور طالبان مذاکرات، سیز فائر سمیت کئی معاملات ابھی باقی ہیں، زلمے خلیل زاد

    خیال رہے قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا ایک طویل دور ہوچکا ہے، جس میں17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے پربنیادی معاہدہ طے پایا تھا جبکہ فریقین افغانستان سے غیرملکی افواج کے پرامن انخلاء پر متفق ہوگئے تھے۔

    علاوہ ازیں روس میں طالبان اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان بھی گذشتہ دنوں بیٹھک لگی تھی جس میں ملکی امور پر تفصیلی مذاکرات ہوئے تھے۔