Tag: Beneficial or harmful

  • لوگ تربوز کھانے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

    لوگ تربوز کھانے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟

    ماہ رمضان میں روزہ داروں کا سب سے پسندیدہ پھل تربوز ہوتا ہے جو مٹھاس فراہم کرنے کے ساتھ پیاس کو بھی بجھاتا ہے اور اس کے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں۔

    تربوز ایک فرحت بخش اور خوش ذائقہ پھل ہے لوگ عموماً اسے رمضان کے دوران کھانا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس کا جوس پسند کرتے ہیں مگر آج کل گاہک اسے خریدنے اور کھانے سے خوفزدہ ہیں؟

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں ان دنوں لوگ تربوز کھانے سے خوفزدہ ہیں اس کی وجوہات جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔

    رمضان

    اس حوالے سے کشمیر کے باسیوں کا کہنا ہے کہ تربوز میں کچھ ملاوٹ ہے اس لیے ہم اسے خریدنے سے ڈر رہے ہیں اور جب پھل ہی ہمارے لیے مضر صحت بن جائے تو ہم لوگ کیا کریں؟

    کشمیر کے بازاروں میں بیٹھے پھل فروش جنہوں نے اپنی دکانوں اور ٹھیلوں پر لال لال، میٹھے اور رسیلے تربوز سجا رکھے ہیں لیکن ان کو خریدنے کے لیے کوئی گاہک نہیں ہے۔

    اس صورتحال کی سب کی وجہ ایک غلط معلومات پر مبنی ٹویٹ ہے جو ایک مقامی ڈاکٹر کی جانب سے کیا گیا تھا، اس کو بنیاد بنا کر لوگوں نے تربوز خریدنا ہی چھوڑ دیئے۔

    مقبوضہ کشمیر کے ایک ڈاکٹر نے ایکس پر ایک پیغام لکھا کہ بے موسمی تربوز سے بچیے جسے مختلف نقصاندہ ادویات اور مسالے لگا کر مصنوعی طریقے سے پکایا گیا ہے اور اس میں رنگ کے انجیکشن لگائے جا رہے ہیں جس سے کینسر کا خطرہ ہے۔

    کشمیر

    اس ٹوئٹ کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا اور لوگوں نے حفظ ماتقدم کے تحت تربوز کا ہی بائیکاٹ کرڈالا اور نوبت یہاں تک جا پہنچی کے اس کاروبار سو وابستہ افراد کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

    اس حوالے سےمقبوضہ کشمیر کی ڈپٹی کمشنر فوڈ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ شگوفہ جلال نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق تربوز ہر لحاظ سے صحت بخش اور جراثیم سے پاک ہے۔ ان میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی یہ کھانے کے لیے محفوظ ہیں۔

     

  • سیب کا سرکہ کتنا مفید یا نقصان دہ ہے؟ جانیے

    سیب کا سرکہ کتنا مفید یا نقصان دہ ہے؟ جانیے

    ہمارے زیادہ تر گھروں میں سیب کا سرکہ موجود ہوتا ہے لیکن اس کی حیران کن افادیت کو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

    یاد رکھیں !! اس سرکے کے فوائد کے متعلق جاننا نہایت ضروری ہے اور اس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔

    سیب کا سرکہ جسے انگریزی میں ایپل سائڈرونیگر بھی کہاجاتا ہے اپنی قدرتی خصوصیات کی وجہ سے بالوں اور جلد کی صحت کے لیے بہت سے فوائد پیش کرتا ہے، تاہم اس کا تیزابی اثر دیگر مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

    جلد اور بالوں کی قدرتی طور پر نگہداشت کیلئے سیب کا سرکہ بہت اہمیت کا حامل ہے، یہ وٹامنز، معدنیات اور ایسیٹک ایسڈ سے بھرپور صحت مند جلد اور بالوں کو نشونما دینے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے۔

    لیکن دوسری جانب اس تیزابی محلول کو اپنی خوبصورتی کے معمولات میں شامل کرنے سے پہلے اس کے فوائد، ممکنہ نقصانات اور محفوظ استعمال کو سمجھنا نہایت ضروری ہے۔

    بالوں اور جلد کے لیے سیب کے سرکے کا استعمال کرنے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ان باتوں کو لازمی یاد رکھیں۔ بالوں اور جلد کے لیے اس سرکے کے استعمال کے خطرات یہ ہیں۔

    اس کی تیزابی خصوصیت جلن، سرخی کا سبب بن سکتی ہے، خاص طور پر اگر اس کا استعمال خالص کیا جائے۔

    یہ جلد کے پی ایچ توازن میں خلل ڈال سکتا ہے، جو خشکی اور حساسیت کا باعث بنتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جن کی جلد حساس ہوتی ہے یا ایگزیما کا مرض ہو۔

    سیب کا سرکہ بالوں سے قدرتی تیل اور پروٹین کو کم کرکے انہیں کمزور کرسکتا ہے، اس طرح بال گرنے لگتے ہیں، اس کے زیادہ استعمال سے بالوں کا گرنا اور ان کا رنگ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

    بالوں اور جلد کے لیے اس سرکہ کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے، ان ہدایات پر عمل کریں۔

    سیب کے سرکہ کی تیزابیت کو کم کرنے کے لیے ایک حصہ سیب کا سرکہ اور تین حصے پانی ملا کر استعمال کریں۔

    ہمیشہ پیچ ٹیسٹ کریں اپنے چہرے پر لگانے سے پہلے اپنی جلد کے ایک چھوٹے سے حصے پر پیچ ٹیسٹ کریں تاکہ کسی قسم کے رد عمل یا الرجی کی جانچ کی جاسکے، نازک اور کمزور بالوں والے افراد کو اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔

    سیب کے سرکے میں موجود ایسٹک ایسڈ سورج کی روشنی کی حساسیت کو بڑھا سکتا ہے۔ اسے لگانے کے بعد باہر جاتے وقت سن اسکرین کا استعمال ضرور کریں۔

    روئی کا استعمال کرتے ہوئے سیب کے سرکے کو احتیاط سے مہاسوں کے دھبوں پر لگائیں اور حساس جلد پر لگانے سے گریز کریں۔