Tag: BENEFIT

  • برطانوی اسلحے کی برآمد میں پابندی ایران کےلیے فائدہ مند ہوگی

    برطانوی اسلحے کی برآمد میں پابندی ایران کےلیے فائدہ مند ہوگی

    ریاض : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے برطانوی اسلحے کی برآمدات رکُنے پر کہا ہے کہ یمن میں ہتھیاروں کا استعمال سعودی عرب کا قانونی اختیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ برطانیہ کا سعودی عرب کو اسلحہ کی برآمدات روکنے سے صرف ایران کو فائدہ ہوگا،یمن میں ہتھیاروں کا استعمال سعودی عرب کا قانونی اختیار ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہاکہ برطانوی عدالت کے فیصلے کا لائسنسنگ کے طریقے سے کچھ لینا دینا نہیں، کچھ بھی غلط نہیں ہوا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ سعودی اتحاد مغرب کا اتحادی ہے اور وہ حکمت عملی کے طور پر اہم ملک پر ایران اور اس کے پراکسیز کے قبضے کو روکنے کے لیے اپنی قانونی جنگ لڑ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال کو دیکھا جائے تو ہتھیاروں کی فروخت روکنے سے فائدہ صرف ایران کو ہوگا۔

    خیال رہے کہ برطانوی عدالت نے کہا ہے کہ حکومت سعودی عرب کو ہتھیاروں کے فروخت کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپیل کورٹ نے اسلحہ مخالف مہم جس کا کہنا ہے کہ اسلحے کی فروخت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کا خطرہ پیدا ہوتا ہے، کے حق میں فیصلہ سنایا۔

    اسلحے کی تجارت کے خلاف مہم میں موقف اپنایا گیا کہ برطانوی بموں اور لڑاکا طیاروں سے یمن میں تشدد پروان چڑھ رہا ہے، جہاں سعودی اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف 2015 سے کارروائیاں کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کے بعد برطانیہ، سعودی عرب کو اسلحہ فراہم کرنا والا سب سے بڑا ملک ہے۔ اپیل کورٹ کے 3 ججز کے مطابق برطانوی حکومت کا فیصلہ کرنے کا عمل ایک طریقے سے غلط تھا، اس نے یہ بات جاننے کی کوشش ہی نہیں کی کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے یا نہیں۔

  • منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری سے مملکت کو فوائد پہنچیں گے، وزارت محنت

    منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری سے مملکت کو فوائد پہنچیں گے، وزارت محنت

    ریاض : سعودی وزارت محنت کا کہنا ہے کہ منفرد اقامہ پروگرام کے مملکت میں متعدد اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور مرد و خواتین شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں محنت اور سماجی ترقی کی وزارت کے سرکاری ترجمان خالد ابا الخیل کا کہنا ہے کہ کابینہ کی جانب سے منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری سے مملکت کو فوائد پہنچیں گے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان فوائد میں مسابقت میں اضافہ، سرمایہ کاروں کے لیے کشش اور تجارتی پردہ پوشی پر روک شامل ہے جب کہ اس سے سعودی مرد اور خواتین شہریوں کی ملازمتوں کے مواقع متاثر نہیں ہوں گے۔

    وزارت کے سرکاری ترجمان نے عرب ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ منفرد اقامہ پروگرام کے مملکت میں متعدد اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور مرد اور خواتین شہریوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

    ابا الخیل نے باور کرایا کہ وزارت محنت کی جانب سے مملکت میں بہت سے پیشوں، سرگرمیوں اور سیکٹروں میں کام کو سعودی مرد اور خواتین تک محدود رکھنے کی پالیسی جاری رہے گی۔

    سعودی وزارت محنت میں باخبر ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایا تھا کہ کابینہ کی جانب سے منظور ہونے والا منفرد اقامہ پروگرام سعودی شہریوں کی ملازمتوں کو ہر گز متاثر نہیں کرے گا۔

    مذکورہ ذرائع کے مطابق منفرد اقامہ پروگرام سے مستفید ہونے والوں پر سعودیوں کے لیے مخصوص پیشوں میں کام کرنے پر پابندی ہو گی۔سعودی عرب میں منفرد اقامہ پروگرام کا فیصلہ ملک میں اقتصادی ترقی اور معاشی تنوع سے متعلق اصلاحات کے نفاذ کاحصہ ہے۔

    گذشتہ بدھ کو سعودی شوریٰ کونسل نے منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری دی تھی جس کے تحت کاروباری اداروں، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور باصلاحیت تارکین وطن کو مملکت میں محدود پیمانے پر کفیل سے آزاد رہ کر زندگی گذارنے اور کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    منفرد اقامہ پروگرام دائمی اور عارضی دو اقسام پر مشتمل ہو گا۔ عارضی اقامہ پروگرام محدود اور مخصوص فیس ادا کر کے حاصل کیا جا سکے گا۔ مملکت میں رائج کئے جانے والے منفرد اقامہ پر مقیم تارک وطن کو سعودی عرب میں بعض اضافی مراعات حاصل ہوں گی۔ وہ محدود پیمانے پر سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ منفرد اقامہ پروگرام رکھنے والے غیر ملکی کو اپنے خاندان کو ساتھ رکھنے، رشتے داروں کو ملاقات کے لیے بلانے، مزورد منگوانے، جائیداد بنانے، نقل وحمل کے وسائل کی ملکیت حاصل کرنے کی اجازت ہو گی۔

    عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اس کے عوض طے شدہ ضوابط کے مطابق فیس ادا کرنا ہو گی۔ منفرد اقامہ حاصل کرنے والے کو سعودی عرب میں آمد و رفت کی اجازت ہو گی۔ دائمی اقامہ غیر معینہ مدت کے لیے ہو گا، یا اس کی تجدید کرائی جا سکے گی۔

  • افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کا استعمال  فائدہ مند

    افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کا استعمال فائدہ مند

    کراچی : کھجور ایسا با برکت اور لذیذ پھل ہے، کھجور میں بے پناہ توانائی پوشدہ ہے، رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اسکی افا دیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، دن بھر بھوکا پیاسا رہنے سے جسم میں توانائی کم ہو جاتی ہے۔

    طبی ماہرین افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو سود مند قرار دیتے ہیں۔

    حضور اکرم ﷺ نے کھجور پھل کو بے حد پسند فر مایا ہے ۔آپ ﷺ اس ہی سے روزہ افطار کر نے کو پسند فرماتے تھے ، آپ ﷺ نے فرمایا "کھجور میں ہر بیماری کی شفا مو جود ہے "۔

    مسلمان روزہ کھجور کے ساتھ ہی افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے پیارے نبی کا پسندیدہ پھل اور سنت ہے، کھجور رمضان المبارک میں استعمال ہونے والا سب سے پسندیدہ پھل ہے۔

    شیریں ، خوش ذائقہ، ذود ہضم اور توانائی سے بھرپور پھل کھجور کا استعمال رمضان المبارک میں کثرت سے کیا جاتا ہے، غذائیت اور کیلوریز سے بھی بھرپور ہونے کے باعث طبی ماہرین نے افطاری کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو انتہائی مفید قرار دیتے ہیں کیونکہ یہ روزہ داروں کو دن بھرتوانا رکھتا ہے۔

    "آپ ﷺ نہ صرف افطار ی میں بلکہ سحری میں بھی کھجور تناول فر ماتے اور فرمایا: ” مسلمان کے لئے سحری کا بہترین کا کھانا کھجور ہے ۔

    کھجور قدرت کا وہ پھل ہے کہ جو اپنے اندر بے شمار افادی پہلو رکھتا ہے، جس کے ہر تین اجزاء کارآمد ہیں۔ قدرت نے ایسے غذائی اجزاء اس میں شامل کر دیئے ہیں۔ جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

    مسلمانوں کو کھجور سے روزہ افطار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیوں کہ روزہ رکھنے سے جسمانی قوت میں کمی آ جاتی ہے، قدرت نے کھجور میں اسے غذائی عمل پیدا کر دیتے ہیں جنکی ہمیں ضرورت ہوتی ہے کھجور پیٹ کے لئے بہت مفید ہے۔

    کھجور صرف روزہ افطار کرنے میں ہے مفید نہیں بلکہ کھجور کے اور بہت سارے فوائد ہیں غذائیت کے لحاظ سے یہ ایک بہترین غذا ہے اس میں طاقت کے خزانے پوشیدہ ہیں کھجور خون پیدا کرنے کا خزانہ ہے۔


    مزید پڑھیں :  روزہ بے شمار جسمانی فوائد کا باعث


    یہ کمزور جسم کے لئے مفید ہے طاقت دیتی ہے اس کے علاوہ دماغ اعصاب کے لئے مفید ہے، جو لوگ جسمانی طور پر کمزور ہوں یا دماغی طور پر کمزور ہوں پا پھر جنہیں خون کی کمی ہو انہیں زیادہ سے زیادہ کھجور استعمال کرنی چاہیے ان کے لئے بہت ہے مفید چیز ہے، جن افراد کو آیوڈین کی کمی ہوتی ہے انہیں خاص طور پر کھجور استعمال کرنی چاہیے۔

     

    کھجور کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار نہیں بڑھتی اور یہ بات سبھی جانتے ہیں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے، پس کھجور ایک مکمل غذا ہے جس میں غذائیت بھی ہے۔

    ڈاکٹر فائزہ رشید غذائی ماہر ڈاکٹر خرم اکرم گھمن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سحرو افطار میں دودھ یا جوس کے ساتھ کھجور کا استعمال جہاں دل کو قوت فراہم کرتا ہے تو وہیں انسانی معدے کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے لیکن شرط ہے کہ استعمال مناسب مقدار میں ہو۔

    کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے، کھجور کھانے سے انسان دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے، کھجور سے خون بھی بڑھتا ہے اور رنگت بھی سرخ و سفید ہو جاتی ہے، اس کی گھٹلی آنتوں کے لئے بے حد مفید ہے۔اس کے علاوہ کھجور جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے، اس میں وٹامن اے، نشاستہ ، کیلشیم، فولاد اور فاسفورس ہوتا ہے۔

    قرآن مجید میں اس کا ذکر بیس سے زائد بار ملتا ہے ۔آپﷺ نے فر مایا ” جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے جس میں کھانا نہ ہو ۔لہذا اس انمول اور منفرد پھل کا استعمال ہماری صحت کا بھی ضامن ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اے کے انجینئرزکا کارنامہ، طیاروں کی اوورہالنگ خود کرینگے

    پی آئی اے کے انجینئرزکا کارنامہ، طیاروں کی اوورہالنگ خود کرینگے

    کراچی : قومی ایئرلائن نےبچت مہم اورخود انحصاری کا کامیاب منصوبہ بنالیا، پی آئی اے اپنے طیاروں کے انجن کی بیرون ملک اوورہالنگ کی بجائے اب خود کرے گی ، جس سے ادارے کو کروڑوں ڈالر کا فائدہ حاصل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایئربس 320 طیاروں کی انجنوں کی اوورہالنگ اب پی آئی اے کے انجینئرز خود کریں گے، جس سے پی آئی اے کو بڑے پیمانے پر فوائد حاصل ہوں گے۔

    اس سے قبل ایک طیارے کی انجن کی اوورہالنگ پر بیرون ملک بھیجنے پر ساٹھ لاکھ ڈالر کے اخراجات آتے تھے اب یہ کام پی آئی اے کے انجنیئرزانجن اوورہالنگ شاپ میں خود انجام دیا کریں گے جس سے فی کس انجن پر ادارے کو 1.1 ملین ڈالر کافائدہ ہوگا۔

    pia-post-02

    اس طرح سے چار انجنوں کی اور ہالنگ کے بعد تمام اخراجات پورے ہوجائیں گے اور پانچویں انجن سے پی آئی اے کو مزید روینیو حاصل ہوگا۔۔

    قائم مقام چیئرمین پی آئی اے اور سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہٰی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایئر بس اے تین سو بیس کے اوور ہالنگ سے پی آئی اے کو خاصہ روینیو حاصل ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی فائدہ ہوگا۔

    post

    پی آئی اے کے انجنیئروں کی کاوشوں کی وجہ سے ایئربس اے 320 کے لینڈنگ گیئر کے اوور ہالنگ کا کامیاب تجربہ ہوا اس کے بعد پانچ ملین ڈالر انجن کی اوور ہالنگ کیلئے رکھے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ پی آئی اے اپنی ایئر لائن کے علاوہ غیرملکی ایئرلائن کے انجنوں کی اوور ہالنگ کرسکے گی۔

    pia-post-01

    دوسری جانب سوسائٹی آف انجنیئرنگ ایئرکرافٹ (سیپ) کے صدر ذاکر فاروق کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی آئی اے کی کاوشوں کی وجہ سے انجنیئرز ایئر بس 320 کے کامیاب تجربے کے بعد اب ایئربس 320 کے انجن کی اوور ہالنگ کریں گے جو پی آئی اے کیلئے اعزازہوگا۔

  • کریڈٹ کارڈ کے ایسے فوائد جو آپ نے کبھی نہ سنے

    کریڈٹ کارڈ کے ایسے فوائد جو آپ نے کبھی نہ سنے

    لاس اینجلس: کریڈٹ کارڈ نے لوگوں کی زندگی آسان کردی ہے ، کریڈٹ کارڈ نے روز مرہ ضروریات کی اشیاء خریدنے کیلئے رقم ساتھ اٹھا کر پھرنے کی ضرورت ختم کردی ہے لیکن اس کا صرف یہی فائدہ نہیں کیونکہ امیر لوگوں کے پاس ہر وقت روپے موجود ہوتے ہیں پھر بھی وہ کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہیں۔

    کریڈٹ کارڈ  آپ کو فراڈ سے بچاتا ہے، اگر دکاندار وعدہ پورا نہ کرے یا کمتر کوالٹی کی چیز دے دے تو کریڈٹ کارڈ کمپنی کے ذریعے ادائیگی رکوائی جاسکتی ہے۔

    کریڈٹ کارڈ کی مدد سے آپ فضائی سفر اور ہوٹلوں میں قیام کے دوران بہتر سہولتیں حاصل کرسکتے ہیں۔

    کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر آپ کو پوائنٹس بھی حاصل ہوتے ہیں جس کے باعث آپ کی بچت بھی ہوتی ہے۔

    اگر آپ کریڈٹ کارڈ کا بل بروقت ادا کرتے رہیں تو آپ کی رقم آپ کے اکاﺅنٹ میں رہے گی اور آپ کو اس پر سود ملتا رہے گا۔

    کریڈٹ کارڈ کا بل بروقت ادا کرنے والوں کا کریڈٹ سکور بہتر ہوجاتا ہے جس کے باعث انہیں قرض ملنے میں سہولت ہوتی ہے۔

    کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آپ کو کار، گھر اور دیگر انشورنس سہولیات بھی حاصل ہوسکتی ہیں۔

    ہر کمپنی اور شاپنگ سنٹر ڈیبٹ کارڈ کی بجائے کریڈٹ کارڈ والے کسٹمر کو زیادہ خوشدلی سے خوش آمدید کہتی ہے۔

    پلاٹینیم یا دیگر مہنگے کریڈٹ کارڈ کو دیکھتے ہی ہوٹل، ریسٹورنٹ یا شاپنگ سنٹر والے سمجھ جاتے ہیں کہ آپ ایک خاص کسٹمر ہیں جس کے باعث آپ کو خاص اہمیت دی جاتی ہے۔۔

    دولتمند لوگ کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے اس لئے بھی فائدے میں رہتے ہیں کہ وہ ہر مہینے بل ادا کرکے سود سے بچے رہتے ہیں۔

  • پھلوں كے جوس کے بجائے تازہ پھلوں كا استعمال زیادہ مفید ہے

    پھلوں كے جوس کے بجائے تازہ پھلوں كا استعمال زیادہ مفید ہے

    برطانیہ: ذیابطیس کےمرض میں پھلوں کا استعمال مفید ہےجبکہ جوس کا استعمال چینی کی مقدار بڑھانےکا باعث بنتا ہے۔

    برطانوی ماہرین کی ایک تحقیق کےمطابق پھلوں کا استعمال جہاں ذیابطیس کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے تو وہیں ان کےجوس کا استعمال چینی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث نہ صرف ذیابطیس کے امکانات کو بڑھاتا ہے بلکہ اس سے موٹاپے کی بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ پھلوں كے جوس كی بجائے تازہ پھلوں كا استعمال زیادہ مفید ہے۔

  • ڈرائی فروٹ کا استعمال کینسرسے بچاتا ہے

    ڈرائی فروٹ کا استعمال کینسرسے بچاتا ہے

    ڈرائی فروٹ کے استعمال سے کینسر کے جان لیوا مرض کا خطرہ کم ہوجاتاہے۔

    امریکا کے ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کےمطابق بادام،اخروٹ اور مونگ پھلی وغیرہ کےاستعمال سے لبلبے کے جان لیوا کینسر کا خطرہ کم ہوجاتاہے،ہفتےمیں دوبار مناسب مقدار میں نٹس کا استعمال کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرے کوایک تہائی حد تک کم کردیتا ہے۔