Tag: benefits of dates

  • کھجور ۔۔۔ صحت مند غذا بھی اور دوا بھی

    کھجور ۔۔۔ صحت مند غذا بھی اور دوا بھی

    کھجور ایسا بابرکت ، لذیز اور شیریں پھل ہے، جس کا قرآن کریم میں کئی بار ذکر آیا، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کے پھل کو بے حد پسند فرمایا جب کہ یہ انبیاء اور صالحین کی پسندیدہ غذا رہی ہے۔

    khajoor-1

    کھجور زیادہ تر خلیج فارس کے علاقوں میں پائی جاتی ہے، دنیا کی سب سے عمدہ اور مفید کھجور مدینہ المنورہ کی عجوہ کھجور ہے، عجوہ کھجور میں ہر بیماری کی شفاء ہے۔ اس کو حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بویا تھا۔ یہ خصوصیت صرف مدینہ کی عجوہ کھجور کو حاصل ہے۔

    جدید سائنس نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ کھجور ایک ایسا پھل ہے، جس میں انسانی جسم کو درکار تمام ضروری غذائی اجزاء کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کھجور گلوکوز اور فرکٹوز کی شکل میں قدرتی شکر پیدا کرتی ہے، جو فوراََ جزو بدن بن جاتی ہے۔

    khajoor-6

    افطاری کے وقت کھجور کا استعمال سنت مبارکہ بھی ہے اور طبی حوالے سے بھی بہت مفید ہے۔

    کھجور کی غذائیت اور فوائد

    شدید گرمی میں جسم کی قوت اور توانائی دوبارہ بحال کرنے کیلئے کھجور بہترین پھل ہے۔

    رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ دن بھر فاقہ کے بعد توانائی کم ہوجاتی ہے اس لیے افطاری ایسی مکمل اور زود ہضم غذا سے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جو زیادہ سے زیادہ طاقت و توانائی فراہم کرسکے اور کھجور یہ تمام مقاصد فوراً پورا کردینے کی اہلیت رکھتی ہے۔

    khajoor-3

    کھجور میں پائے جانے والے نمکیات اور معدنیات معدہ کی بڑھتی ہوئی تیزابیت کو اعتدال پر لاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی وجہ سے معدہ اور آنتوں پر سکون دینے والے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ خاص طور پر وہ افراد جو معدہ کے السر کے مریض ہوں، ان کے لئے کھجور بے حد مفید ہے۔

    کھجور وٹامن اے کا بہترین ذریعہ ہے، جو جسم کی جلد کو چمک دار ، صاف اور صحت مند رکھنے کے علاوہ آنکھوں کی صحت خصوصاً بینائی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور اندرونی اعضاء کی اندرونی تہوں اور جھلیوں کو صحت مند رکھنے کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ وٹامن اے منہ ، خوراک کی نالی اور پھیپھڑوں کے سرطان سے بچانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

    khajoor-4

    کھجور تازہ خون پیدا کر کے قوت اور توانائی میں اضافہ کرتی ہے اور اعصابی کمزوری، کام کی زیادتی سے پیدا شدہ تھکاوٹ، کمر درد، پٹھوں کا درد، پٹھوں کا کھچاؤ، ہاتھ پاؤں سن ہونے اور دیگر بلغمی امراض کیلئے مفید غذا ہے۔

    کھجور کو تھوڑے سے پانی میں بھگوکر پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو دل کو تقویت ملتی ہے، نزلہ اور زکام، گلے کی خرابی اور چھینکوں کے بہت فائدہ مند ہے۔ جسم سے زہریلے مادوں کو فوراّ خارج کرتی ہے اور بلڈ پریشرکو کنٹرول کرتی ہے۔

    کھجورمیں پوٹاشیم کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے، پوٹاشیم جسم کے خلیات اور محلولات کا اہم ترین جُز ہے، یہ رفتارِ قلب اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے اور دل کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں کی بیماریوں سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

    کھجور دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور کینسر کے خطرات کم کرتی ہے۔

  • افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کا استعمال سود مند قرار

    افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کا استعمال سود مند قرار

    طبی ماہرین افطار کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو سود مند قرار دیتے ہیں۔

    رمضان المبارک میں افطاری میں ہم باقی لوازمات کے ساتھ کھجور کا بھی استعمال کرتے ہیں بلکہ روزہ کھجور کے ساتھ ہی افطار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے پیارے نبی کا پسندیدہ پھل اور سنت ہے، کھجور رمضان المبارک میں استعمال ہونے والا سب سے پسندیدہ پھل ہے۔

    کھجور قدرت کا وہ پھل ہے کہ جو اپنے اندر بے شمار افادی پہلو رکھتا ہے، جس کے ہر تین اجزاء کارآمد ہیں۔ قدرت نے ایسے غذائی اجزاء اس میں شامل کردیئے ہیں۔ جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔

    شیریں ، خوش ذائقہ، ذود ہضم اور توانائی سے بھرپور پھل کھجور کا استعمال رمضان المبارک میں کثرت سے کیا جاتا ہے، غذائیت اور کیلوریز سے بھی بھرپور ہونے کے باعث طبی ماہرین نے افطاری کے ساتھ ساتھ سحری میں بھی کھجور کے استعمال کو انتہائی مفید قرار دیتے ہیں۔

    مسلمانوں کو کھجور سے روزہ افطار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے کیوں کہ روزہ رکھنے سے جسمانی قوت میں کمی آ جاتی ہے، قدرت نے کھجور میں اسے غذائی عمل پیدا کر دے ہیں جنکی ہمیں ضرورت ہوتی ہے کھجور پیٹ کے لئے بہت مفید ہے کھجور صرف روزہ افطار کرنے میں ہے مفید نہیں بلکہ کھجور کے اور بہت سارے فوائد ہیں غذائیت کے لحاظ سے یہ ایک بہترین غذا ہے اس میں طاقت کے خزانے پوشیدہ ہیں کھجور خون پیدا کرنے کا خزانہ ہے۔

    یہ کمزور جسم کے لئے مفید ہے طاقت دیتی ہے اس کے علاوہ دماغ اعصاب کے لئے مفید ہے، جو لوگ جسمانی طور پر کمزور ہوں یا دماغی طور پر کمزور ہوں پا پھر جنہیں خون کی کمی ہو انہیں زیادہ سے زیادہ کھجور استعمال کرنی چاہیے ان کے لئے بہت ہے مفید چیز ہے، جن افراد کو آیوڈین کی کمی ہوتی ہے انہیں خاص طور پر کھجور استعمال کرنی چاہیے کھجور کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار نہیں بڑھتی اور یہ بات سبھی جانتے ہیں کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو دل کا دورہ بھی پڑ سکتا ہے، پس کھجور ایک مکمل غذا ہے جس میں غذائیت بھی ہے۔

      ڈاکٹر فائزہ رشید غذائی ماہر  ڈاکٹر خرم اکرم گھمن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سحرو افطار میں دودھ یا جوس کے ساتھ کھجور کا استعمال جہاں دل کو قوت فراہم کرتا ہے تو وہیں انسانی معدے کی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے لیکن شرط ہے کہ استعمال مناسب مقدار میں ہو۔

    کھجور انسان کو طاقتور اور مضبوط بناتی ہے، کھجور کھانے سے انسان دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے، کھجور سے خون بھی بڑھتا ہے اور رنگت بھی سرخ و سفید ہو جاتی ہے، اس کی گھٹلی آنتوں کے لئے بے حد مفید ہے۔اس کے علاوہ کھجور جسمانی کمزوری کو بھی دور کرتی ہے، اس میں وٹامن اے، نشاستہ ، کیلشیم، فولاد اور فاسفورس ہوتا ہے۔
    ،