Tag: benefits of grapes

  • انگور خون کی کمی دور کرنے میں معاون

    انگور خون کی کمی دور کرنے میں معاون

    کراچی: انسانی جسم میں خون کی کمی کو دور کرنے کیلئے انگور معاون ثابت ہوتا ہے، جو کئی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے۔

    ماہرین طب کے مطابق انگور میں ایک مادہ ریزورا ٹرول پایاجاتاہے جو پولی فینولک فائیٹو کیمیکل پرمشتمل ہوتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو بڑی آنت اور غدود کے کینسر ، دل کی بیماریوں، اعصابی بیماریوں، الزائمر اور وائرل و فنگل انفیکشن کے خلاف بہت مفید ہوتاہے۔

    ریزورا ٹرول خون کی نالیوں میں مالیکیولرمیکنزم میں تبدیلی لاکر بلڈ پریشر کو کنٹرول کرکے فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے، اس کے علاوہ انگور میں کیلوریز بہت کم اور کولیسٹرول کا تناسب صفر ہوتاہے۔

    انگور وٹامن سی ، وٹامن اے ، وٹامن کے، کیروٹینز اور بی کمپلیکس وٹامنز کا بھی اچھا ذریعہ ہیں۔ انگور میں فولاد ، کاپراورمینگنیز بھی بکثرت پایاجاتا ہے۔

  • انگور دل کی بیماریوں اور کینسر سے بچاؤ میں مددگار

    انگور دل کی بیماریوں اور کینسر سے بچاؤ میں مددگار

    انگور نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت نظر آتے ہیں بلکہ انہیں کھانے سے دل کے دورے اور کینسر سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انگور کھانے سے کینسر، دل کی بیماریوں اور کئی طرح کے انفیکشن سے بچاؤ ممکن ہے، انگور میں موجود اجزاء انتہائی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہیں، جوعارضہ قلب، گلٹی کے کینسر اور وائرل انفیکشن سے بچاتا ہے۔

    انگور میں دوسرے پھلوں کی بہ نسبت سب سے کم کیلوریز پائی جاتی ہیں، جو کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔