Tag: Benefits of Onion

  • کولیسٹرول پر قابو پانے کیلئے پیاز کا جادوئی اثر

    کولیسٹرول پر قابو پانے کیلئے پیاز کا جادوئی اثر

    ہمارے ہر پکوان کی لازم و ملزوم چیز پیاز ہے جس کے بغیر سالن کی لذت بے ذائقہ رہتی ہے، پیاز ہمیں نہ صرف ذائقہ فراہم کرتی ہے بلکہ یہ طبی لحاظ سے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔

    ماہرین صحت کے مطابق پیاز کھانے سے صحت پر متعدد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں سر فہرست کولیسٹرول کی سطح کا متوازن ہونا ہے۔

    ماہرین غذائیت کے مطابق فاسفورس سے بھر پور پیاز کے 100 گرام میں 40 کیلوریز ، 89 فیصد پانی، 1.1 گرام پروٹین ، 9.3 گرام کاربز ، 4.2 گرام شوگر ، 1.7 گرام فائبر اور 0.1 گرام فیٹ پایا جاتا ہے۔

    منرلز اور وٹامنز کے اعتبار سے پیاز میں وٹامن سی ، اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جاتے ہیں جو کہ جلد اور بالوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔

    فولیٹ یعنی وٹامن بی9 کی موجودگی سے میٹابالزم تیز اور نئے خلیوں کو بننے میں مدد ملتی ہے، وٹامن بی9 کے سبب پیاز حاملہ خواتین کے لیے نہایت موزوں غذا ہے۔

    وٹامن بی6 کی موجودگی خون میں لال خلیوں کی افزائش بہتر بناتی ہے اور ان کی کارکردگی مزید بڑھاتی ہے۔

    انسانی جسم کے لیے بنیادی منرل پوٹاشیم کے سبب بلڈ پریشر متوازن ہوتا ہے اور دل کی صحت بہتر بناتا ہے اور کولیسٹرول کی سطح متوازن رکھتا ہے۔

    کرمیم کہلانے والی ایک قدرتی دھات بھی پیاز میں موجود ہوتی ہے جس کی بدولت خون میں شکر کی مقدار قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

    زخموں میں جلن کم کرنے اور ایڑیوں کی تکلیف سے چھٹکارا پانے میں بھی پیاز کی افادیت صدیوں سے تسلیم شدہ ہے۔

    اگر پیاز کو پکائے بغیر خام حالت میں کھایا جائے تو یہ جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول یعنی ’’ایل ڈی ایل‘‘ کو بننے سے روکتی ہے اور آپ کو بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سے محفوظ کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

  • بخار سے بچاؤ کیلئے پیاز کا حیرت انگیز فائدہ

    بخار سے بچاؤ کیلئے پیاز کا حیرت انگیز فائدہ

    ہمارے روز مرہ کھانوں میں استعمال ہونے والی پیاز جہاں یہ کھانوں کا لازمی جز ہے، کھانوں کا ذائقہ بڑھاتی ہے وہیں اس کے بےشمار طبی فوائد بھی ہیں۔

    موسم بدلتے ہی ملک بھر میں وائرل بخار کی لہر پھیل گئی ہے، آج ہم آپ کو کچھ ایسے ٹوٹکے بیان کریں گے جو وائرل بخار سے بچاؤ سمیت کئی پریشانیوں کا حل ہیں۔

    پیاز فاسفورس، منرلز اور وٹامنز سے بھر پور سبزی ہے اس میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ کی بھی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کے استعمال سے نہ صرف صحت بلکہ جلد اور بالوں پر بھی حیران کُن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    وائرل بخار سے بچاؤ کیسے؟

    ہربلسٹ نادیہ فرحان نے بتایا کہ ایک پیاز لیں اور اسے کاٹ کر پیر کے تلوؤں میں رکھ کر کسی ڈوری سے باندھ لیں یا موزا پہن لیں، یہ عمل رات کو سونے سے پہلے کریں، جسم کے تمام جراثیم، وائرل، سردی وغیرہ پیاز اپنے اندر جذب کر لے گی اور سرد موسم آپ کو نقصان نہیں ہہنچا سکے گا۔

    پیاز کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات

    زکام اور بخار جیسے بہت سے موسمی مسائل بیکٹیریا کے حملے کی وجہ سے لاحق ہو سکتے ہیں۔ ان بیکٹیریا کے حملے سے بچنے کے لیے ایسی غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جو اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔

    غذائی ماہرین کے مطابق پیاز میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو موسمی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ پیاز کے استعمال سے وائرل انفیکشن کے خطرات کو بھی کم کیا جا سکتا ہے

    اس کے علاوہ گھر میں پرانے چمڑے کے بیگز رکھے ہو‌ں تو انھیں پھینکنے کے بجائے انہیں ناریل کے تیل سے صاف کریں، لیدر چمک اٹھے گا اور آپ کا بیگ بالکل نیا ہوجائے گا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔