Tag: Benefits of tea

  • کون سی چائے صحت کیلئے مفید ہے؟ جانیے !!

    کون سی چائے صحت کیلئے مفید ہے؟ جانیے !!

    دنیا بھر میں کروڑوں افراد چائے پینے کے شوقین ہیں ان کیلئے بڑی خوش خبری ہے یہ ہے کہ چائے نوشی سے ان کی عمر میں اضافہ اور بہت سی بیماریوں سے چھٹکارا ممکن ہے۔

    یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں‌ کہ بغیر دودھ کی چائے صحت کے لیے بے حد مفید ہے لیکن کیا آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ کون سی چائے کس مرض کا علاج ہے؟ آَج ہم آپ کو چائے کے ایسے طبی فوائد بتائیں گے جو آپ نے کبھی نہ سنے ہوں گے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام میں حکیم عبدالباسط نے چائے کی افادیت اور اس سے علاج کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    دم کی چائے : 

    انہوں نے بتایا کہ گرین ٹی کے بہت فائدے ہیں لیکن اکثر لوگوں کو اس کو بنانے کا طریقہ نہیں آتا دراصل یہ ’دم کی چائے‘ کہلاتی ہے اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک کپ ابلتا ہوا پانی کپ میں ڈالیں۔

    اس کے بعد اس کپ میں آدھا چمچ جائے کی پتی ڈال کر اسے ڈھانپ کر رکھ دیں، اور پانچ منٹ کے بعد اس میں رنگ آجائے گا اور یہی وہ ’دم کی چائے‘ ہے جو صحت کیلئے مفید ہے اسے سعودی عرب میں بلیک ٹی کہا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا دودھ پتی چائے دراصل بیماریوں کی جڑ ہے۔

    پوٹلی کی چائے : 

    حکیم عبدالباسط نے ’پوٹلی کی چائے‘ بنانے کا ایک اور طریقہ بتایا کہ ایک کپڑے کے پیس میں بسکٹ (ویفرز) کے ٹکڑے بادام، چھوٹی الائچی، دار چینی اور دو چمچ چائے کی پتی ڈال کر اس کی پوٹلی باندھ لیں۔

    اس کے بعد کھولتے ہوئے پانی میں اس پوٹلی کو ڈبو دیں جب اس میں رنگ آجائے تو اسے کپ میں نکال لیں، یہ چائے بھی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے۔