Tag: benezir international airport

  • اسلام آباد:آج صبح 10 سے 12 بجے تک فضائی سروس بند رہے گی

    اسلام آباد:آج صبح 10 سے 12 بجے تک فضائی سروس بند رہے گی

    اسلام آباد: آج صبح دس بجے سے لے کر بارہ بجے تک فضائی سروس بند رہے گی، بے نظیر انٹرنیشنل اسلام آباد ایئرپورٹ مکمل طور پر بند ہوگا، چینی صدر زی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے موقع پر سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    اس موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق آج صبح 10 بجے سے لے کر 12 بجے تک ایئرپورٹ مکمل طور پر بند ہوگا۔

    اس دوران آنے اور جان والی تمام پروازوں کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے اور مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل فون کر کے مکمل معلومات لے لیں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    یاد رہے چینی صدر زی جن پنگ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

  • نامور ماڈل آیان علی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

    نامور ماڈل آیان علی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

    سلام آباد: اسلام آباد بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ملک کی نامور ماڈل آیان علی کو گرفتار کر کے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق  ماڈل آیان علی کو دبئی جاتے ہوئے بے نظیر انٹرنشنل ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، بہترین ماڈلز کی فہرست میں شامل نامور ماڈل آیان علی  پرغیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کا الزام  ہے۔

    آیان علی نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جا رہی تھیں کہ اے ایس ایف کے کاؤنٹر پر سامان کی تلاشی کے دوران بیگ کے خفیہ خانوں سے پانچ لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم برآمد کی گئی، جس پر انہیں غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    کسٹم حکام نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا اور انھیں کسٹم ہاؤس منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

    کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ایان علی کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں قانونی کارروائی کے بعد عدالت میں پیش کیاجائیگا۔