Tag: Bengaluru

  • گودام سے ایک کروڑ مالیت کے انسانی بال چوری

    گودام سے ایک کروڑ مالیت کے انسانی بال چوری

    بنگلورو: بھارت کے بنگلورو میں چوری کی ایک انوکھی واردات رونما ہوئی، چور ایک گودام سے ایک کروڑ مالیت کے انسانی بال چرا کر فرار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چوری کا واقعہ 28 فروری کو بنگلورو شہر میں پیش آیا جہاں 6 چوروں نے مل کر ایک گودام میں رکھے گئے 90 لاکھ سے ایک کروڑ مالیت کے انسانی بال چرا لئے۔

    رپورٹس کے مطابق چوری کیے جانے والے انسانی بالوں کو چین، ہانگ کانگ اور برما برآمد کیا جانا تھا جہاں انہیں وگز بنانے میں استعمال کیا جاتا، واقعے سے کچھ دن پہلے ہی چائنیز خریدار نے بال دیکھنے کے لیے گودام کا دورہ بھی کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے جس میں چوروں کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ چوروں کو پکڑا جاسکے۔

    اس سے قبل برطانیہ میں سونے کے ٹوائلٹ کی مشہور چوری کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    برطانوی عدالت میں سونے کے ٹوائلٹ کی چوری کے کیس کی سماعت ہوئی، آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں 60 لاکھ ڈالر مالیت کے ٹوائلٹ چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی گئی، جس میں ٹوائلٹ کو چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    برطانیہ میں سونے کے ٹوائلٹ کی چوری کا یہ ایک انوکھا واقعہ تھا جو 14 ستمبر 2019 کو بلین ہیم پیلس میں پیش آیا تھا، جہاں سے چور سونے کا ٹوائلٹ 5 منٹ میں لے اُڑے تھے، نمائش کے لیے رکھے گئے ٹوائلٹ کو اب تک تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔

    اے ٹی ایم مشین سے 30 لاکھ کی چوری، ویڈیو وائرل

    ویڈیو میں چوروں کو 4.8 ملین پاؤنڈ کے سونے کے ٹوائلٹ کو چوری کرتے دیکھا جا سکتا ہے، بلین ہیم پیلس وہی محل ہے جہاں سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل پیدا ہوئے تھے اور وہاں سونے کے بیت الخلا کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا، اس ٹوائلٹ کو علامتی بنیادوں پر استعمال بھی کیا جا سکتا تھا۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ نمائش دیکھنے آنے والے افراد بیت الخلا استعمال کرنے کے لیے 3 منٹ کا وقت بُک کروا سکتے تھے۔

  • کھانا کھاتے ہوئے اچانک مردہ چوہا سامنے آگرا، پھر کیا ہوا ؟

    کھانا کھاتے ہوئے اچانک مردہ چوہا سامنے آگرا، پھر کیا ہوا ؟

    ذرا تصور کریں کہ آپ ایک ریستوران میں بیٹھے کھانا کھارہے ہوں اور بھوک کا عالم بھی زبردست ہو لیکن ایسے میں اچانک آپ کی پلیٹ کے سامنے چھت سے ایک مردہ چوہا گر پڑے تو کیا ہو؟

    کچھ ایسا ہی واقعہ بھارت کے شہر بنگلورو کے ایک ریستوران میں پیش آیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور صارفین تصاویر دیکھ کر شدید کراہیت کا اظہار کررہے ہیں۔

    Table

    یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک خاتون ٹویٹر صارف نے ایک مردہ چوہے کی کچھ تصاویر شیئر کیں جو اس کے کھانے کی میز پر اس وقت گرگیا تھا جب وہ اپنے کھانے سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔

    تصاویر منظر عام پر آنے کے فوراً بعد آئی کے ای اے انڈیا نامی ریستوران انتظامیہ نے معافی نامہ جاری کیا اور بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ نے وعدہ کیا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

    ریستوران انتظامیہ کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ہم متاثرہ خاتون سے معذرت خواہ ہیں، خوراک کی حفاظت اور حفظان صحت کے قوانین پر عمل ہماری اولین ترجیح ہے۔

    چوہا

    تصاویر کے شیئر کیے جانے کے بعد سے اب تک اس ٹویٹ کو 76ہزار سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ ان تصاویر پر صارفین کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

  • ساڑھیوں کی سیل : شاپنگ سینٹر میں خواتین گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

    ساڑھیوں کی سیل : شاپنگ سینٹر میں خواتین گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

    اس بات سے تمام لوگ متفق ہیں کہ خواتین چاہے دنیا کے کسی بھی خطے سے تعلق رکھتی ہوں ان کو خریداری کا شوق جنون کی حد تک ہوتا ہے اور اسی شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ کسی اصول اور پابندی کی پروا نہیں کرتیں۔

    کچھ ایسی ہی صورتحال بھارت کے ایک شاپنگ مال پیش آئی جہاں ساڑھیوں کی بمپر سیل لگی ہوئی تھی اور شہر بھر کی بے شمار خواتین اس سے مستفید ہونے کیلئے مقررہ مقام پر پہنچ چکی تھیں۔

    سیل کی خریداری میں اس وقت اہم ڈرامائی موڑ آیا جب وہاں اچانک دو خواتین آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں اور ایک دوسرے کے بال کھنچتے ہوئے تھپڑوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

    اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے غصے میں بپھری ہوئی دونوں خواتین کو بمشکل قابو کیا اور انہیں علیحدہ کرتے ہوئے شاپنگ سینٹر سے باہر نکال دیا۔

    بنگلورو کے تجارتی مرکز میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس پر صارفین مختلف قسم کے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

  • لاکھوں کا بزنس کلاس ٹکٹ خریدنے والے کو چونا لگ گیا

    لاکھوں کا بزنس کلاس ٹکٹ خریدنے والے کو چونا لگ گیا

    انٹرنیٹ نے ہمارے روز مرہ کے کئی کاموں کو نہایت آسان بنا دیا ہے، کوئی چیز خریدنی ہو، کوئی بکنگ کرنی ہو یا کسی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہوں سب کچھ آن لائن دستیاب ہے۔

    لیکن آن لائن دھوکوں کی بھی کوئی کمی نہیں اور حال ہی میں ایک بھارتی شخص بھی اس کا نشانہ بن گیا۔

    بھارتی شہر بنگلورو کے رہائشی روہت ورما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پریشان کن تجربہ ٹویٹ کی صورت میں شیئر کیا۔

    روہت نے لکھا کہ انہوں نے بنگلورو سے گوہاٹی جانے کے لیے ایک ایئر لائن کا ٹکٹ، آن لائن ٹکٹنگ پلیٹ فارم کے ذریعے بک کیا۔ انہوں نے بزنس کلاس سیٹ کے لیے 1 لاکھ 65 ہزار بھارتی روپے کی رقم آن لائن ادا کردی۔

    تاہم رقم ادا کرنے کے بعد انہیں علم ہوا کہ مذکورہ ایئر لائن میں بزنس کلاس موجود ہی نہیں جس پر وہ دنگ رہ گئے۔

    انہوں نے میک مائی ٹرپ نامی اس پلیٹ فارم کے منتظمین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنی رقم واپس لے سکیں لیکن وہ ناکام رہے۔

    بعد ازاں انہوں نے ایئر لائن سے رابطہ جس کا عملہ بھی ان کی روداد سن کر حیران رہ گیا، تاہم انہوں نے روہت کی مدد کا وعدہ کیا۔

    چند روز بعد روہت کا مسئلہ حل ہوا اور مذکورہ پلیٹ فارم کی جانب سے انہیں ان کی رقم موصول ہوگئی۔

    روہت کی روداد سن کر ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ آن لائن بکنگ میں اس طرح کے دھوکے بہت عام ہیں جس میں مختلف پلیٹ فارمز اصل رقم سے زائد وصول کرتے ہیں، بہتر یہی ہے کہ ہمیشہ ایئر لائن کی آفیشل ویب سائٹ سے ہی بکنگ کی جائے۔

  • ایئرلائن نے آن لائن ٹکٹ بک کرنے والے مسافر کے ہوش اڑا دیے

    ایئرلائن نے آن لائن ٹکٹ بک کرنے والے مسافر کے ہوش اڑا دیے

    حیدرآباد: بھارت میں ایک ایئرلائن نے آن لائن ٹکٹ بک کرنے والے مسافر کے ہوش اڑا دیے، ایئر لائن کی جانب سے مسافر کو ایک ہی مقام کا روانگی اور آمد والا ٹکٹ دے دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آدیتیا وینکٹیش نامی شہری نے حیدرآباد سے بنگلورو کے لیے ایئر ایشیا کے ذریعے آن لائن ٹکٹ بک کیا، جب کنفرمیشن کے بعد ٹکٹ آیا تو وہ چکرا کر رہ گیا۔

    مسافر نے دیکھا کہ ٹکٹ میں روانگی اور آمد کا ایک ہی مقام درج تھا یعنی ٹکٹ بنگلورو سے بنگلورو کا تھا، جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر آیا تو صارفین نے اس کا خوب مذاق اڑایا۔

    بار بار کی ناکام کوششوں کے بعد آخرکار آدیتیا نے ٹوئٹر پر اپنا سوال پوسٹ کیا تاکہ ایئر لائن سے اپنے مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکے، انھوں نے لکھا کہ میں نے AirAsia کے ساتھ حیدرآباد سے بنگلورو کے لیے فلائٹ ٹکٹ بک کرایا تاہم معلوم ہوا کہ ٹکٹ بنگلورو سے بنگلورو کے لیے بک کیا جا رہا ہے۔

    آن لائن کنفرمیشن کے بعد ٹکٹ سے یہ بھی معلوم ہو رہا تھا کہ یہ پرواز (بنگلورو میں) کیمپگوڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 14:20 پر روانہ ہوگی اور 15:30 پر کولکتہ کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔

    آدیتیا نے ایئرلائن سے کہا ’’میں الجھ گیا ہوں، اگر میں یہ ٹکٹ بک کرتا ہوں تو میں واقعی میں کہاں جاؤں گا؟ اور کہاں سے جاؤں گا؟‘‘

    ایئر ایشیا نے جواب دیا کہ یہ ایک تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے اور براؤزر ریفریش کر کے نئی بکنگ کریں، تاہم دوبارہ کوشش کا نتیجہ بھی وہی نکلا۔

    یہ وائرل ٹویٹ صارفین کے مزاحیہ ردعمل کا باعث بنا، اس پوسٹ کو 12 ہزار کے قریب لائکس ملے، صارفین نے اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا: ’’خوش قسمتی سے انھوں نے آپ سے منزل بدلنے کو نہیں کہا، ہاہاہاہا۔‘‘

    ایک صارف نے سنجیدہ تبصرہ کیا: ’’کیا ہم نہیں جانتے کہ اگر اس قسم کی عجیب بات ہوتی ہے تو ہمیں صفحے کو ریفریش کرنا چاہیے؟ ہم اس طرح کی تمام چیزیں کرتے ہیں، جیسا کہ ایپ کو دوبارہ کھولنا، ایپ کو دوبارہ انسٹال کرنا، ویب سائٹ کھولنا، انھیں یہ کہنے کی بجائے مناسب جواب دینا چاہیے تھا۔‘‘

    تاہم، آدیتیا نے تبصروں میں انکشاف کیا کہ انھوں نے ٹکٹ کی بکنگ ختم کر دی تھی، اور اس دوران ان کا اسسٹنٹ بنگلورو پہنچ بھی گیا تھا۔

  • موٹر سائیکل سوار کا انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل

    موٹر سائیکل سوار کا انوکھا احتجاج، ویڈیو وائرل

    بنگلورو : بھارت میں ایک موٹر سائیکل سوار نے سڑک پر ہونے والے گڑھے میں گرگیا جس کے بعد اس نے ایسا کام کیا کہ جسے دیکھنے والوں نے بھی اس کا ساتھ دیا۔

    عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ شہری انتظامیہ کی غفلت کے باعث ٹوٹی سڑکوں کی باقاعدہ مرمت نہ ہونے پر شہری آئے روز پریشانی کا شکار رہتے ہیں۔

    اکثر ان ٹوٹی سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں شہریوں کو زخمی ہوکر اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے، ایک ایسا ہی واقعہ بھارت کے شہر بنگلورو میں بھی پیش آیا۔

    واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین احتجاج کرنے والے نوجوان سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

    ہوا کچھ یوں کہ سڑک سے گزرتے ہوئے ایک موٹرسائیکل سوار شخص اچانک گڑھے میں گرگیا جس پر اس نے احتجاجاً اپنی موٹرسائیکل روڈ پر کھڑی کی اور زمین پر ہی بیٹھ گیا۔

    مذکورہ ویڈیو میں اس شخص کو حادثے کا شکار ہونے کے بعد متعلقہ شہری اداروں کے اہلکاروں سے جواب مانگتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں صارفین نے کرناٹک حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگلورو اتھارٹی کے پاس ان گڑھوں کے مسائل حل کرنے کے صرف تین طریقے ہیں۔

    پہلا یہ کہ جب وزیراعظم نریندر مودی شہر کا دورہ کرتے ہیں دوسرا جب گڑھوں کی وجہ سے کوئی شخص جان سے چلا جاتا ہے یا پھر جب کوئی گڑھے میں گرنے والا زخمی شخص احتجاج کرتا ہے۔

  • چلتی موٹرسائیکل پر لیپ ٹاپ کا استعمال، تصویر وائرل

    چلتی موٹرسائیکل پر لیپ ٹاپ کا استعمال، تصویر وائرل

    ہمارے مشاہدے میں اکثر ایسے واقعات آتے ہیں جسے دیکھ کر ایک ہی خیال آتا ہے کہ شاید یہ بندہ بے وقوف ہے یا اس کو اپنی زندگی اور اپنوں کی تکلیف کا ذرا احساس نہیں۔

    شہر کی مصروف شاہراہوں پر متعدد منچلے نوجوان اپنی موٹر سائیکل کے سائیلنسر نکال کر الٹے سیدھے کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے گزر جاتے ہیں۔

    ان میں سے اکثر ذرا سی بے احتیاطی سے موت میں چلے جاتے ہیں یا پھر ہاتھ پاؤں تڑوا کر اسپتال میں پڑے رہتے ہیں اور کچھ زندگی بھر کی معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں، جس کے ذمہ دار وہ خود ہیں دوسرا کوئی نہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی تصویر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک نوجوان چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر لیپ ٹاپ کھول کر اس میں کچھ ٹائپ کررہا ہے۔

    بھارت کے شہر بنگلورو کی مصروف شاہراہ پر قائم ایک پل کے اوپر یہ نوجوان رات کے گیارہ بجے کسی بھی خطرے سے بےنیاز ہوکر مزے سے لیپ ٹاپ استعمال کررہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس تصویر کے نیچے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ بنگلور کا بہترین یا بدترین؟ اس تصویر پر صارفین نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ہرشمیت سنگھ نامی صارف نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ اگر آپ کے باس آپ کو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ہر قیمت پر کام پورا کرنے کیلئے آپ کو خوفزدہ کرتے ہیں تو یہ وقت آپ کے لیے دوبارہ سوچنے کا ہے۔

    بیشتر صارفین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ لیپ ٹاپ کو اس طرح سے استعمال کرنے کا خیال بالکل بھی محفوظ نہیں ہے تاہم انہوں نے سوال کیا کہ کیا وہ شخص واقعی کام کر رہا تھا؟۔

    کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ باس پر یہ الزام لگانا درست نہیں ہے کیونکہ ہوسکتا ہے اس نوجوان نے وقت پر اپنے حصے کا کام ختم نہیں کیا ہو۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ اس قسم کی حرکت کو حماقت کہا جاتا ہے، ایسے کام کرنے سے روکنا ضروری ہے اور اگر وہ اپنا تفویض کردہ کام کر نہیں پایا تب بھی اس عمل کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

  • شہری سوا کروڑ کی کار دریا میں پھینک کر چلا گیا

    شہری سوا کروڑ کی کار دریا میں پھینک کر چلا گیا

    بنگلور: بھارت میں ایک شخص نے قیمتی بی ایم ڈبلیو دریا میں پھینک دی اور گھر چلا گیا، پتا چلا ہے کہ مذکورہ شخص ڈپریشن کا شکار تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ماں کی موت پر افسردہ بھارتی شہری نے 1.3 کروڑ روپے کی BMW کار دریا میں پھینک دی۔

    کرناٹک کے سری رنگا پٹنہ میں دریائے کاویری کے بیچ میں دیہاتیوں، اور ماہی گیروں نے ایک چمکیلی کار ڈوبتی دیکھی تو انھوں نے گھبرا کر پولیس کو مطلع کر دیا، ان کا خیال تھا کہ کار کو شاید حادثہ پیش آ گیا ہوگا، اور اندر ڈرائیور بھی ہو سکتا ہے۔

    پولیس نے فوری طور پر ہنگامی اہل کاروں کو طلب کیا تاہم غوطہ خوروں نے دیکھا کہ کار کے اندر کوئی نہیں تھا، اس کے بعد گاڑی کو دریا سے نکال لیا گیا۔

    کار کی رجسٹریشن کی تفصیلات نکلوا کر پولیس نے کار کے مالک کا پتا چلایا، جو بنگلورو کے مہالکشمی علاقے کا رہائشی تھا، پولیس مذکورہ شخص کو پوچھ گچھ کے لیے سری رنگا پٹنہ لے آئے، تاہم پوچھ گچھ کے دوران اس نے غیر واضح اور بے ربط باتیں کیں، جس پر پولیس نے اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جنھوں نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی موت کے بعد ڈپریشن میں چلا گیا تھا، اور غم سے نڈھال ہو کر اس نے بنگلورو میں اپنے گھر واپس جانے سے پہلے کار کو دریا میں پھینک دیا۔

    واضح رہے کہ کار BMW X6 تھی جس کی قیمت تقریباً 1.3 کروڑ روپے ہے، سری رنگا پٹنہ کی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص، جس کی شناخت کا پتا نہیں چل سکا، الجھن میں اور پریشان دکھائی دے رہا تھا۔

    پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے مذکورہ شخص کو چھوڑ دیا، اور کوئی شکایت درج نہیں کی گئی، جب کہ شہری کے اہل خانہ کار واپس بنگلور لے گئے۔

  • فضائی مسافر نے گھر پہنچ کر ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کر لی، وجہ کیا تھی؟

    فضائی مسافر نے گھر پہنچ کر ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کر لی، وجہ کیا تھی؟

    کرناٹک: بھارتی شہر بنگلور میں ایک شخص نے کھوئے ہوئے سامان کی تلاش میں مدد نہ کرنے پر ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نندن کمار نے اپنا کھویا ہوا سامان تلاش کرنے کے لیے انڈیگو کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔

    پیشے سے سافٹ ویئر انجینئر نندن کمار پٹنہ سے بنگلور کے لیے انڈیگو کی فلائٹ میں پرواز کر رہے تھے، جب ان کا سامان غلطی سے دوسرے مسافر سے بدل گیا۔

    کمار نے بتایا کہ انھیں تب پتا چلا جب وہ گھر پہنچے تو بیوی نے کہا کہ یہ تو ہمارا بیگ نہیں ہے، ہم بیگ میں چابی والے لاکس استعمال ہی نہیں کرتے، تب میں نے بیگ کی جانب دھیان دیا۔

    دراصل دونوں بیگ ایک جیسے تھے، اس لیے ایئر پورٹ پر سامان کی ادلا بدلی ہو گئی، تاہم جب نندن کمار نے بعد میں ایئر لائن سے اپنے سامان کی واپسی کے لیے مدد مانگی تو عملے نے کچھ زیادہ مدد نہیں کی۔

    دل چسپ بات یہ ہے کہ نندن کمار نے اپنے سامان کی تلاش کے لیے ایئر لائن کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی کہانی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر متعدد ٹویٹس میں بے خوفی سے بیان کر دی۔

    کمار نے کہا کہ انھوں نے کسٹمر کیئر سے بار بار رابطہ کیا لیکن ساتھی مسافر سے رابطہ نہیں کرایا گیا، کسٹمر کیئر ایجنٹ نے بتایا کہ وہ دوسرے مسافر سے رابطہ کریں گے، تاہم جب انھوں نے ایسا نہیں کیا تو میں نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔

    کمار نے لکھا کہ اگلے دن انھوں نے صبح ایئر لائن کی ویب سائٹ کو ہیک کرنا شروع کر دیا، تاکہ دوسرے مسافر کا پی این آر (پسنجر نیم ریکارڈ) حاصل کر سکیں، جس کا نام بیگ پر لگے ٹیگ پر لکھا ہوا تھا، اس امید پر کہ ان کا پتا یا نمبر مل جائے گا۔

    کمار نے مختلف طریقے آزمائے جیسا کہ چیک اِن، ایڈٹ بکنگ، اپ ڈیٹ کنٹیکٹ، لیکن کوئی طریقہ کام نہ آیا، کمار نے لکھا کہ اس پر میرے اندر کا شیطان جاگ اٹھا اور میں نے ڈویلپر کنسول تک رسائی کے لیے کی بورڈ پر F12 کا بٹن دبا دیا، اور تمام چیک اِن ریکارڈ تک رسائی حاصل کر کے مطلوبہ مسافر کا نمبر نکال لیا۔

    بھارت میں سادھو کے ہاتھوں کم عمر لڑکی جنسی زیادتی کا شکار

    کمار کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی دوسرا مسافر قریبی علاقے ہی میں رہائش پذیر تھا، اس لیے انھوں نے رابطہ کر کے بیگ پھر تبدیل کروا لیے۔

    نندن کمار نے ٹویٹس پر یہ ساری کہانی بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ایئر لائن کو اپنی کسٹمر سروس بہتر بنانے کی تجویز بھی دی، ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اپنی ویب سائٹ کی سیکیورٹی بھی بہتر بنائیں۔

    تاہم ایئر لائن نے ایک نوٹ کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ ویب سائٹ میں کوئی حفاظتی خامی نہیں ہے۔

  • ڈلیوری بوائے پر الزام لگانے والی خاتون خود مشکل میں پڑگئی

    ڈلیوری بوائے پر الزام لگانے والی خاتون خود مشکل میں پڑگئی

    بنگلورو : کھانا دیر سے پہنچانے کے معاملے پر ڈلیوری بوائے کی جانب سے خاتون پر تشدد کے معاملہ پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ملزم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے خاتون کیخلاف ہی مقدمہ دائر کرادیا۔

    بھارتی ریاست کرناٹک کے بنگلورو میں ڈلیوری بوائے کامراج پر حملہ کرنے کا الزام عائد کرنے والی خاتون ہتیشا چندرانی اب خود مشکل میں پھنستی ہوئی نظر آرہی ہیں، ان کے خلاف الیکٹرانک سٹی پولس اسٹیشن میں کامراج کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ڈلیوری بوائے کامراج نے ہیتیشا چندرانی کے خلاف اسی تھانے میں رپورٹ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون نے اسے مغلطات بکیں اور چپل ماری۔

    ڈلیوری بوائے کی شکایت کے بعد خاتون کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف شقوں کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں دفعات 341 (غلط پابندی) 355 (بے عزتی کرنے والے کے ارادے پر حملہ یا مجرمانہ قوت) اور 504(ارادے سے جان بوجھ کر توہین) شامل ہیں۔ امن کی خلاف ورزی کو اکسانا)۔ شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ڈلیوری بوائے کی شکایت کے بعد سوشل میڈیا صارفین دونوں حصوں تقسیم ہوگئے ہیں کچھ نے خاتون کا ساتھ دیا تو کوئی ڈلیوری بوائے کو حق پر سمجھ رہا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ڈلیوری بوائے کا بیان سامنے آیا ہے کہ جس میں وہ جذباتی انداز  میں روتے ہوئے لوگوں سے اپیل کررہا ہے کہ مجھ پر قائم جھوٹا مقدمہ ختم کراوایا جائے۔

    مزید پڑھیں : ڈلیوری بوائے کے حملے میں خاتون کی ناک ٹوٹنے کے واقعے میں بڑی پیش رفت

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں کامراج نے بتایا کہ اس کے والد کا15 سال قبل انتقال ہوچکا ہے اس کی والدہ بوڑھی اور شوگر کی مریضہ ہیں اور میں گھر کا واحد کفیل ہوں۔

    اس نے اپیل کی کہ میں غریب انسان ہوں میری نوکری بحال کی جائے، میں پر امن زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔