Tag: Bengaluru

  • ٔچوکی دار چور ہے: کرکٹ اسٹیڈیم میں مودی کے خلاف نعرے لگ گئے

    ٔچوکی دار چور ہے: کرکٹ اسٹیڈیم میں مودی کے خلاف نعرے لگ گئے

    بنگلور: آئی پی ایل کا پلیٹ فورم نریندر مودی کے لیے سبکی کا باعث بن گیا، اسٹیڈیم میں چوکی دار چور ہے کے نعرے لگ گئے.

    تفصیلات کے مطابق جوں جوں‌ الیکشن قریب آرہے ہیں، نریندر مودی کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں. ایک طرف پاکستان کی جانب سفارتی محاذ پر مودی سرکار کو شکست کا سامنا ہے، وہیں دوسری طرف ملک کے اندر سے بھی تنقید کا طوفان تھمنے میں نہیں آرہا.

    بی جے پی کو مسلم کش نظریات اور کرپشن کے الزامات کی وجہ سے اپوزیشن نے اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے، باشعور طبقہ بھی اس جنونی حکومت کے خلاف ہے، مگر اب آئی پی ایل کا پلیٹ فورم بھی مودی کے لیے  اذیت کا باعث بن گیا.

    مزید پڑھیں: انڈین ائیرفورس نریندر مودی کی ترجمان نہ بنے، بھارتی تجزیہ کار برس پڑے

    گزشتہ دنوں ہونے والے میچ میں چوکی دار چور کے نعروں سے اسٹیڈیم گونج اٹھا. یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا، جب کانگریس کے ایک عہدے دار کے بیٹے نے مودی کے خلاف نعرے لگائے.

    یہ نعرے جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے اور جلد ہی پورے اسٹیڈیم میں گونجنے لگے.

    خیال رہے کہ نریندر مودی کو بھارتی فوج اور پلوامہ واقعے کو الیکشن مہم اور اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے.

  • بھارتی فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ ہلاک

    نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’میراج 2000‘ گرکر تباہ ہوگیا، طیارہ حادثے میں بھارتی فضائیہ کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بینگلارو میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی لڑاکا طیارہ میراج 2000 اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد نامعلوم وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کا پائلٹ اسکورڈن لیڈر سمیر ابرول اور اسکورڈن سدھارتھ نیگی سے طیارہ گرنے سے قبل ہی کاک پٹ سے باہر نکل گئے تھے تاہم شدید زخموں کے باعث ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے طیارہ حادثے میں پائلٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثہ 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا تھا۔

    وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تاحال حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے، بھارتی فضایئہ کے حکام نے تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ

    خیال رہے کہ 28 جنوری کو بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ جیوگر اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد بے قابو ہوکر خوشی نگر کے جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا تھا۔

    بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کی پرواز کررہا تھا، متاثرہ طیارے کا پائلٹ ونگ کمانڈر رتیش کاٹوش خوش قسمتی سے جان بچانے میں کامیاب ہوگیا اور طیارہ گرنے سے قبل ہی کاک پٹ سے باہر نکل گیا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ دوران پرواز حادثے کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھارت کی فضائیہ کا تریبتی جہاز ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں انجن میں فنی خرابی کے باعث دوران پرواز حادثے کا شکار ہوگیا تھا تاہم خوش قسمتی سے طیارہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

  • دنیا کا سب سے انوکھا چالان، ’سبزجاندار‘ شے‘ ہاتھ میں تھمادی

    دنیا کا سب سے انوکھا چالان، ’سبزجاندار‘ شے‘ ہاتھ میں تھمادی

    بنگلور: کیا آپ کو کبھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھرنا پڑا ہے‘ کیا ہو اگر جرمانے کے نام پر آپ کے ہاتھ میں ایک جاندار سبز شے تھمادی جائے اور کہا جائے کہ اب آپ نے ساری زندگی اس کا دھیان رکھنا ہے۔

    بھارتی شہر بنگلور میں ماحولیات کے عالمی دن سے ایک ہفتہ قبل پولیس انسپکٹر ایل وائی راجیش نے یہ انوکھی مہم شروع کردی‘ انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث افراد کو ایک پودا دیا اورانہیں پابند کیا کہ وہ اس کی نگہداشت کریں گے۔

    یہ کارروائی گزشتہ ایک ہفتے بنگلور کے ہوسر روڈ پر جاری ہے اور دیکھنے والے اسے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں جب پولیس انسپکٹر ان کے ہاتھ میں چالان کی پرچی کے بجائے ایک خوبصورت سبز پودا رکھ دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کچھ لوگ مالی جرمانے کے بعد دوبارہ وہی غفلت دہرانے سے باز آجائیں لیکن عموماً اسے قابلِ عمل دیکھا نہیں گیا اورلوگ باربار وہی غلطی دہراتے ہیں۔

    راجیش نے مزید کہا کہ پودا دے کر ہم نے دو مقاصد حاصل کیے ‘ ایک تو یہ کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اپنا کردارادا کیا اور دوسرے یہ کہ جب یہ پودے درخت بنیں گے تو انہیں لگانے والوں کو اپنی غلطی یاد آیا کرے گی جس کے جرمانے میں انہوں نے یہ پودا لگایا۔ یہ یاد انہیں دوبارہ قانون کی خلاف ورزی کرنے سےروکے گی۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ دہلی اور دیگر شہروں میں اسموگ نے کس طرح شہریوں کو نقصان پہنچایا ‘ میں نہیں چاہتا کہ ہمارے شہر پر بھی ایسی کوئی آفت آئے لہذا میں لوگوں کو ماحول کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا رہتا ہوں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • بھارت میں زہریلے جھاگ کی بارش

    بھارت میں زہریلے جھاگ کی بارش

    نئی دہلی: بھارتی شہر بنگلور میں اس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہوگئی جب شہر کے مختلف حصوں میں سڑکوں کو سفید کیمیائی جھاگ نے ڈھانپ لیا۔

    یہ واقعہ بنگلور میں تیز ہواؤں اور طوفان کے بعد پیش آیا جب قریب واقع نہر سے فیکٹریوں کا خارج شدہ کیمیائی جھاگ سڑکوں پر پھیل گیا اور اس نے ٹریفک کی آمد و رفت کو بھی متاثر کیا۔

    یہ جھاگ نہایت بدبو دار بھی تھا جس نے شہریوں کا سانس لینا دو بھر کردیا۔

    بنگلور کی یہ جھیل صنعتی فضلے کے باعث نہایت آلودہ اور زہریلی ہوچکی ہے۔

    رواں سال اس جھیل میں زہریلے عناصر کے باعث آگ بھی لگ چکی ہے جس پر 4 گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔