Tag: best recipe

  • کالے تل سے سفید بال بھی کالے، بہترین نسخہ

    کالے تل سے سفید بال بھی کالے، بہترین نسخہ

    ویسے تو کالے تل کے فوائد بے شمار ہیں لیکن ان میں سب سے نمایاں بالوں کی صحت اور ان کی افزائش ہے، کیونکہ کالے تل ضروری غذائی اجزاء کا خزانہ ہوتے ہیں۔

    گزشتہ کئی برسوں سے بالوں کی نشوونما کے لیے کالے تلوں کو بالوں کی بہتر نشوونما کو فروغ دینے اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا جاتا ہے۔

    اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ کالے تل کے بیجوں میں بڑی مقدار میں غذائیت اور ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔

    ماضی میں ہر مرض کا علاج جڑی بوٹیوں اور مسالوں سے کیا جاتا تھا، آج کل بھی کئی افراد جڑی بوٹیوں یعنی ہربل کے استعمال کو اس لیے ترجیح دیتے ہیں کیونکہ عموماً ان کے (سائیڈ افیکٹس) نقصان دہ اثرات نہیں ہوتے۔

    کالے تل بھی بہت ہی پرانے مسالہ جات میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں، یہ بیج اپنے تیل کی وجہ سے بھی انتہائی قابل قدر تصور کئے جاتے ہیں۔

    اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال سفید ہونا اور گرنا بند ہوجائیں تو کالے تل بالوں کے گرنے اور گرے بالوں کے مسئلے کو کنٹرول کرنے کا بہترین آپشن ہے۔

    نیشنل لائبریری آف میڈیسن کے مطابق کالے تلوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، کیلشیم، میگنیشیم، زنک، کاپر اور وٹامن ای جیسے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں۔

    یہ بالوں کو مناسب غذائیت فراہم کرتے ہیں اور ان کی جڑوں کو مضبوط بناتے ہیں، وہ سفید بالوں کو بھی روکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ تل کے بیجوں میں میلانین بھی ہوتا ہے، اس سے بالوں کی رنگت برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ تل کے بیجوں میں موجود زنک اور وٹامن ای بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔

    بالخصوص کالے تل بالوں کے گرنے سے بچاتے ہیں، تل کے بیجوں میں زنک اور میگنیشیم ہوتا ہے، یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتے ہیں، یہ خون کی گردش میں بھی اضافہ کرتے ہیں، اس سے بالوں کے گرنے کا مسئلہ کم ہو جاتا ہے۔ اگر بالوں کی جڑوں میں تل کے تیل کی اچھی طرح مالش کی جائے تو اس سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔