Tag: Best seller

  • دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے دس ناول

    دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے دس ناول

    اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں جی رہے ہیں لیکن یہی اکیسویں صدی فکشن کی صدی بھی ہے اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ ہم فکشن کی دنیا میں جی رہے ہیں۔

    ادب میں ناول ایک ایسی ادبی صنف ہے جو ایک عرصے سے قارئین کے دلوں پر راج کر رہی ہے اور دنیا بھر میں کروڑوں کی تعداد میں ناول فروخت ہورہے ہیں۔ یہاں ایسی دس کتابوں کی فہرست دی جارہی ہے جو فروخت کے اعتبار سے اپنی اشاعت سے آج تک سر فہرست رہی ہیں۔ لطف کی بات یہ ہے کہ یہ دس کتابیں فکشن پر مبنی ہیں اور اس فہرست میں کوئی نان فکشن کتاب جگہ نہیں پاسکی ہے۔

    1 – ڈان کیہوٹے: میگوائل ڈی سروینٹس کا یہ ناول 1605 اور 1615 میں دو حصوں میں چھپا، جسے ہسپانوی عہد ذریں سے ادب میں سب سے زیادہ اثرات کا حامل تصور کیا جاتا ہے اور اب تک اس کی پچاس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

    2 – آ ٹیل آف ٹو سٹیز: یہ برطانوی ادبی جینئس چارلز ڈکنس کا مشہور ترین تاریخی ناول ہے جو 1859 میں چھپا اور اب تک اس کی بیس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

    3 – دی لارڈ آف دی رنگز: یہ جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والے ادیب جے آر آر ٹولکین (جان رونلڈ رئیول ٹولکین) کا ناول ہے جو 1937 اور 1949 کے درمیان مختلف وقفوں سے لکھا گیا۔ اب تک اس کی دس کروڑ پچاس لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

    4 – دی لٹل پرنس: یہ فرانسیسی ادیب آنٹوین ڈی سینٹ ایگزوپیری کا ناول ہے جو پہلی بار اپریل 1943 میں چھپا اور اب تک اس کی دس کروڑ بیالیس لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

    5 – ہیری پوٹر اینڈ دی سارسررز اسٹون: یہ برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کی ہیری پوٹر سیریز کی پہلی کتاب ہے جو پہلی بار 1997 میں ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز اسٹون کے نام سے چھپی بعد ازاں اس کا نام تبدیل کردیا گیا۔ یہ دس کروڑ سات لاکھ کی تعداد میں فروخت ہوچکی ہے۔

    6 – اینڈ دھین دئیر وَر نان: یہ جاسوسی ناول لکھنے والی مصنفہ آگاتھا کرسٹی کا پراسرار ناول ہے جو ان کا ماسٹر پیس سمجھا جاتا ہے اور یہ پہلی بار چھ نومبر 1939 کو چھپا۔ اب تک اس کی دس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

    7 – دی ڈریم آف دی ریڈ چیمبر: یہ چین کے چار بڑے کلاسک ناولوں میں سے ایک ہے جس کے مصنف کاؤ زیکوئن ہے اور یہ اٹھارویں صدی میں لکھا گیا۔ اب تک اس کی دس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

    8 – دی ہوبٹ: یہ بھی جے آر آر ٹولکین کا ناول ہے جو بچوں کے لیے لکھا گیا اور 21 ستمبر 1937 میں چھپا۔ اب تک اس کتاب کی بھی دس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

    دنیا میں‌ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی دس کتب

    9 – شی‘ آ ہسٹری آف ایڈوینچر: یہ برطانوی مصنف ایچ رائڈر ہیگرڈ کا ناول ہے جو کتابی صورت میں چھپنے سے قبل اکتوبر 1886 اور جنوری1887 کے درمیان دی گرافک میگزین میں چھپا۔ اب تک اس کی بھی دس کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

    10 – دی لائن، دی وِچ اینڈ دی وارڈروب: یہ سی ایس لیوس کا بچوں کے لیے مشہور ترین ناول ہے جو پہلی بار 1950 میں چھپا۔ یہ کرانیکل آف نارنیا کے سلسلے کی پہلی کتاب ہے۔ اب تک آٹھ کروڑ پچاس لاکھ کی تعداد میں چھپ چکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کتاب، جس نے دنیا کو دیوانہ بنا دیا

    کتاب، جس نے دنیا کو دیوانہ بنا دیا

    کراچی: ہر سال دنیائے ادب میں لاکھوں کتابیں شایع ہوتی ہیں۔ البتہ وہ کتابیں، جو قارئین کے دلوں میں گھر کر جائیں، بیسٹ سیلر کا رتبہ حاصل کرلیں، ان کا تعداد محض سیکڑوں میں ہوتی ہے۔

    اور ایسی کتب تو گنتی کی ہوتی ہیں، جن کی مقتولیت سرحدیں عبور کر جائے،جن کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوں، انھیں متعدد زبانوں میں ڈھالا جائے اور پھر مقبولیت کا یہ سلسلہ پھیلتا ہی  چلا جائے۔

    سن 1988 میں پرتگالی زبان میں ایک ایسی ہی کتاب لکھی گئی۔ یہ ایک برازیلی ناول نگار کی کاوش تھی۔ اس مختصر سے ناول میں ایک نواجون گڈریے کی کہانی بیان کی گئی تھی، جو خزانے کی خبر پا کر اپنا ریوڑ فروخت کرتا ہے، اور تلاش میں نکل کھڑا ہوتا ہے۔

    مراکش میں دنیا کے قدیم ترین کتب خانے کی بحالی

    گو کتاب ابتدا میں زیادہ مقبول نہیں ہوئی، مگر اس کے فرانسیسی ترجمے نے فرانس میں دھوم مچا دی۔ انگریزی کے قالب میں ڈھلنے کے بعد تو اس نے ریکارڈ کامیابی حاصل کی، اس کی شہرت نے امریکا اور یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اگلے مرحلے میں ایشیا میں اس کا چرچا ہوا، یوں دھیرے دھیرے یہ ناول پوری دنیا میں پھیل گیا۔

    Paulo Coelho

    یہاں ممتاز برازیلی مصنف پاﺅلو کوئیلو کے ناول ’’الکیمسٹ‘‘ کا تذکرہ ہورہا ہے، جس کی اب تک 65 ملین، یعنی لگ بھگ ساڑھے چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں، گذشتہ پانچ عشروں میں کسی کتابیں کی اس قدر کاپیاں نہیں بکیں۔

    نیویارک ٹائمز بیسٹ سیلر لسٹ کتابوں کی مقبولیت کے تعین میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اگر کوئی کتاب چند ہفتے بھی اس لسٹ میں ٹاپ پر رہے، تو مصنف کی قسمت جاگ اٹھتی ہے، مگر الکیمسٹ کا معاملہ یہ تھا کہ یہ کتاب 315 ہفتے اس لسٹ میں سرفہرست رہی ۔ اسی سے اس ناول سے جڑی دیوانگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    اصل حیرت ترجمے کے میدان میں سامنے آئی۔ عام مشاہدہ ہے کہ کتابوں تو کئی مقبول ہوتی ہیں اور بکتی بھی خوب ہیں، مگر ہر کسی کا متعدد زبانوں میں ترجمہ نہیں ہوتا، مگر ’’الکیمسٹ‘‘ وہ خوش نصیب کتاب تھی، جس کا دس بیس نہیں، بلکہ 80 مختلف زبانوں میں، جی ہاں 80 زبانوں میں ترجمہ ہوا۔

    الکیمسٹ کا معاملہ یہ تھا کہ یہ کتاب 315 ہفتہ نیویارک ٹائمز بیسٹ سیلر لسٹ میں سرفہرست رہی

    یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے، آج تک کسی زندہ ادیب کا اس قدر زبانوں میں ترجمہ نہیں ہوا اور یوںمصنف کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا۔

    حیرت انگیز امر یہ ہے کہ ایک جانب جہاں معروف کتب کوفلموںکا روپ دینا عام ہے، جین آسٹن کے” تکبر و تعصب“ سے جے کے رولنگ کی ”ہیری پورٹر“تک ہالی وڈ کئی مشہور پراجیکٹس کو بڑے پردے پر پیش کرچکا ہے، الکیمسٹ کو اب تک فلم کی صورت نہیں دی گئی۔شائقین کو اس واقعے کو بڑی شدت سے انتظار ہے۔