Tag: best-wishes

  • وزیراعظم عمران خان  کا پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    وزیراعظم عمران خان کا پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل سیزن 7 کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےسربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈاراور دیگرکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں شاہین آفریدی اور عاقب جاوید شریک ہوئے ۔

    وزیراعظم کو کامیاب جوان اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر بریفنگ دی گئی ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کےدوران ملنے والے فاسٹ باؤلر محمد زاہد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو نے کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کر لیا ، محمد زاہد کو سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران منتخب کیا گیا۔

    وزیراعظم نے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو سےنئے ٹیلنٹ کی تلاش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پی ایس ایل نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، پی ایس ایل میں نئے ٹیلنٹ کو پرفارم کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے، امید ہے پی ایس ایل سیزن 7 میں بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، یقینی بنا رہےہیں کھلاڑیوں کے انتخاب میں میرٹ کی بالا دستی ہو۔

    وزیراعظم نے کرکٹر شاہین آفریدی کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے قومی ٹیم، پی سی بی اور اور پی ایس ایل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار
    کیا۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میچز کے دوران کامیاب جوان کے ہیروز کوخصوصی دعوت دی جائے گی۔

  • اقوام متحدہ کے 76 ویں دن پر مسلح افواج کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

    اقوام متحدہ کے 76 ویں دن پر مسلح افواج کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کے 76 ویں دن پر مسلح افواج کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کے 76 ویں عالمی دن پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ٹویٹ میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج امن کے لیے خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، ہمارے جوانوں نے ہر آزمائش کی گھڑی میں قربانیاں دی ہیں۔

    آرمی چیف کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی امن کے فروغ کے لیے ہماری قربانیاں دنیا کے سامنے ہیں، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق عالمی امن کے لیے ہمارا غیر متزلزل عزم گواہی دیتا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ امن مشنز میں لیڈنگ شراکت داروں میں سے ایک ہیں، پاکستانی ٹروپس کی اقوام متحدہ میں خدمات کی تاریخ طویل اور نمایاں ہے۔ پاکستانی افواج کے کردار کو ہمیشہ عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

    پاکستان نے سنہ 1960 سے اقوام متحدہ امن مشنز میں حصہ لینا شروع کیا، پہلا پاکستانی امن دستہ کانگو میں تعینات کیا گیا۔ پاک فوج اب تک 28 ممالک میں 46 امن مشنز میں حصہ لے چکی ہے جبکہ اب تک 2 لاکھ سے زائد پاکستانی ٹروپس نے امن مشنز میں حصہ لیا ہے۔

    پاکستان کے 161 جوان امن مشنز میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جان قربان کر چکے ہیں، جانوں کی قربانی دینے والوں میں 24 افسران بھی شامل ہیں۔ امن مشنز میں ہمارے 4 ہزار افسران و جوان بشمول 84 خواتین کام کر رہی ہیں۔

  • وزیراعظم  کا جاپانی وزیراعظم کی صحت اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    وزیراعظم کا جاپانی وزیراعظم کی صحت اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : : وزیراعظم عمران خان نے جاپان کے مستعفی وزیراعظم ابے شنزو کی صحت اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، جاپان کے وزیراعظم ابے شنزوکےدورمیں تعلقات مزید مستحکم ہوئے، جاپان اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جاپان کے وزیراعظم ابے شنزوکیلئے نیک خوہشات کا پیغام ہے اور ان کی صحت اور مستقبل کیلئے دعاگو ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے شنزو آبے کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صحت کی خرابی کے باعث وزیراعظم نے استعفیٰ دیا ہے۔

    جاپان کے 65 سالہ وزیراعظم شنزو آبے 8 سال تک وزیراعظم کے عہدے پر فائز رہے، وہ سنہہ 2012 میں وزیراعظم بنے تھے اور رواں سال ہی انہوں نے ملک کے طویل ترین وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    شنزو آبے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیماری کے باعث حکومت کے لیے مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے اس لیے طبی بنیادوں پر وہ منصب سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔

  • فواد چوہدری کا نوازشریف کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    فواد چوہدری کا نوازشریف کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے نوازشریف کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نوازشریف کی جلدصحتیابی کےلئےنیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ بیگم کلثوم نواز کو بھی مکمل صحت عطا فرمائے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ رات اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد پمز اسپتال منتقل کرکے شعبہ امراض قلب کے پرائیویٹ روم میں داخل کردیا گیا تھا۔

    نواز شریف کا پمز کارڈیک سینٹر میں ابتدائی طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا جبکہ دل اور گردوں کے ٹیسٹ آج صبح کیے جائیں گے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف اڈیالہ سے پمز اسپتال منتقل، شعبہ امراض قلب کا پرائیویٹ وارڈ سب جیل قرار


    دوسری جانب پمز شعبہ امراض قلب کا پرائیویٹ وارڈ سب جیل قرار دے دیا گیا، سب جیل کا نوٹیفکیشن چیف کمشنر اسلام آباد نے جاری کیا۔

    پنجاب کے نگراں وزیرداخلہ شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کودودن ہسپتال میں رکھا جائے گا، انتظامیہ اورپولیس کوالرٹ رہنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 11، مریم نوازکو 8 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔