Tag: beta for Android

  • واٹس ایپ : گروپ ایڈمنز کی آسانی کیلیے نئے فیچر کی آزمائش

    واٹس ایپ : گروپ ایڈمنز کی آسانی کیلیے نئے فیچر کی آزمائش

    دنیا بھر میں مقبول انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے ایک نئے اور دلچسپ فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے تحت گروپ ایڈمنز کو مزید اختیار تفویض کیے جائیں گے۔

    اب گروپ ایڈمنز یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ گروپ انوائٹ لنک اور اس سے منسلک کیو آر کوڈ صرف ایڈمنز تک محدود رہے گا یا تمام ممبران کے لیے بھی قابلِ رسائی ہو۔

    واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویبٹا انفوکے مطابق واٹس ایپ پر گروپ انوائٹ لنک تک رسائی کے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

    پہلے صرف گروپ ایڈمنز ہی انوائٹ لنک دیکھ اور شیئر کر سکتے تھے، لیکن اب بیٹا ٹیسٹرز کو یہ سہولت مل رہی ہے کہ اگر ایڈمن چاہیں تو گروپ کے تمام ممبران بھی لنک تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

    واٹس ایپ

    اس فیچر سے بڑے گروپس یا کمیونٹی چیٹس میں ہر بار ایڈمن سے لنک مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جس سے وقت بچے گا اور ایڈمنز پر اضافی بوجھ بھی کم ہوگا۔

    یہ فیچر خاص طور پر ان گروپس کے لیے کارآمد ہوگا جو عوامی مقاصد کے لیے بنائے جاتے ہیں، مثلاً اسٹڈی گروپس، رضاکارانہ سرگرمیاں یا فین کمیونٹیز۔

    مثال کے طور پر اگر ایک استاد اپنے طلبہ کے لیے گروپ بناتا ہے تو وہ یہ اختیار دے سکتا ہے کہ طلبہ خود ہی اپنے ہم جماعتوں کو مدعو کرسکیں، بجائے اس کے کہ بار بار استاد سے لنک مانگا جائے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ نئے فیچر کے تحت بھی ڈیفالٹ طور پر مذکورہ فیچر بند رہے گا، جس سے گروپ کی رازداری برقرار رہے گی۔

    ابھی مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس فیچر کو گروپ سیٹنگز کے ایڈمن ٹولز میں جلد شامل کرکے مزید صارفین کو بھی اس تک رسائی دے دی جائے گی۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، چیٹ مزید محفوظ

    واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، چیٹ مزید محفوظ

    کیلیفورنیا : دنیا بھر میں مقبول مسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو صارفین کی چیٹس کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائے گا۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چیٹ کیپشن فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں شامل کردیا گیا ہے۔

    اس فیچر سے صارفین کو علم ہوگا کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ان کی بات چیت انکرپٹڈ ہوگی یعنی اس چیٹ کو صرف بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی دیکھ سکے گا اور کمپنی سمیت کسی کو اس تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

    آج سے کئی قبل واٹس ایپ انتظامیہ نے مطلع کردیا تھا کہ واٹس ایپ پر صارفین کی گفتگو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے لیکن اب اس فیچر کے ذریعے اسے مکمل طور پر محفوظ کرلیا گیا ہے۔

    اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو رابطے کے نام یا گروپ کے نام کے نیچے ایک لاک آئیکن سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ اشارہ کیا جاتا ہے۔

    یہ فیچر صارفین کو بتائے گا کہ میٹا کی ملکیت والی میسجنگ ایپ میں ان کی گفتگو کو انکرپٹ کیاجائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ صرف بھیجنے والا اور وصول کنندہ ہی اس چیٹ کو دیکھ سکے گا اور کمپنی سمیت کوئی بھی اس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گا۔

    یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا جا رہا ہے جب یورپ میں واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

    اس فیچر سے صارفین کو معلوم ہو سکے گا کہ تھرڈ پارٹی سرور سے ان کی چیٹ تک کسی کو رسائی حاصل نہیں۔

    غور طلب بات یہ ہے کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ کیپشن چیٹ کھولنے کے چند سیکنڈ بعد غائب ہو جائے گا تاکہ صارفین آخری سین کی تفصیلات بھی دیکھ سکیں۔