Tag: beta qatal kardia

  • بیٹے کو قتل اور بیٹی کو گولی مار کر زخمی کرنیوالا باپ گرفتار

    بیٹے کو قتل اور بیٹی کو گولی مار کر زخمی کرنیوالا باپ گرفتار

    لاہور پولیس نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں جوان بیٹے کو قتل اور بیٹی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ؎عنایت نامی شخص نے ایک ماہ قبل کوٹ لکھپت میں فائرنگ کرکے اپنے بیٹے کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا تھا جسے آج پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    ملزم عنایت نےبیٹے وقاص کے سر میں گولیاں مارکر اسے قتل کیا تھا جبکہ بیٹی کے چہرے اور گردن پر گولی ماری۔

    ملزم عنایت نے پولیس کو اعترافی بیان میں کہا کہ جوان اولاد نے گاؤں میں بیٹھنے کے قابل نہیں چھوڑا تھا، بیٹے نے عیاشی کی خاطر گھر کا سامان تک بیچنا شروع کردیا تھا جس پر اس نے ایسا اقدام اٹھایا۔

    پولیس نے ملزم عنایت کے خلاف ایف آئی درج کرلی ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • جائیداد کا تنازعہ، باپ نے بیٹوں سے مل کر بیٹےکو مار ڈالا

    جائیداد کا تنازعہ، باپ نے بیٹوں سے مل کر بیٹےکو مار ڈالا

    حافظ آباد : جائیداد کے تتازعہ پر والدین اور بیٹوں نے مل کراپنے سگے بھائی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے محلہ مغل پورہ میں خوشی محمد نے اپنے دو بیٹوں عدنان اور ذیشان کے ساتھ مل کر آٹھ روز قبل اپنے سگے بیٹے عمران کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    گذشتہ روز مقتول عمران کی بیوہ ریحانہ نے اپنے بھائیوں کے سامنے موقع ملنے پر عمران کے قتل کا انکشاف کیا، جنہوں نے اپنے بہنوئی عمران کے قتل کی خبر پولیس کو دی۔

    پولیس نے رات گئے سٹی پولیس نے عمران کے باپ خوشی محمد دو بھائیوں عدنان اور ذیشان اور ایک ہمسائے نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔

    محلہ داروں عمران کے قتل سے لاعلم تھے اور عمران کی نعش کو قبرستان میں کس وقت دفنایا گیا اس کے بارے میں بھی کو ئی کچھ نہیں جانتا ۔

    بتایا جاتا ہے کہ جائیداد میں سے حصہ مانگنے پر عمران کو قتل کیا گیا ۔مقتول عمران کے بیٹے نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے وقت بارہ بجے چھت پر میرے دادا ابو اور چاچوئوں نے رسی سے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ پولیس مقتول عمران کی قبر کشائی کے لئے مجسٹریٹ سے اجازت کے لئے درخواست دے کر نعش کا پوسٹ مارٹم کروائے گی۔

    مقتول عمران کے 4بیٹے ہیں جن کی عمریں 3 سال سے 10سال کے درمیان ہیں ۔اور عمران اور اسکی بیوی ریحانہ آپس میں خالہ زاد ہیں ۔