Tag: Better

  • اسلام حقیقی معنوں میں انسانیت کا دین ہے، برطانوی فٹبالر

    اسلام حقیقی معنوں میں انسانیت کا دین ہے، برطانوی فٹبالر

    لندن : مانچسٹر یونائیٹڈ کے معروف فٹبالر پال پوگبا نے اسلام سے کہا ہے کہ ’اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں جوہری تبدیلیاں آئیں، میراسب کچھ بدل گیا‘۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر انگلش یونائیٹڈ کے مہنگے ترین فٹ بالر اور معروف نو مسلم کھلاڑی پال پوگبا نے مشرف بہ اسلام ہونے اورراہ ہدایت اختیار کرنے پر فخر کا اظہار کیا ہے، اسلام انسانیت کا دین ہے جس نے مجھے بہترین انسان بنا دیا۔

    نو مسلم پال پوگبا کا کہنا ہے کہ بیس سال کی عمرمیں اسلام قبول کرنے کے بعد شعائر اسلام کی ادائیگی نے مجھے بہترین انسان میں تبدیل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ 26 سالہ پوگبا نے انکشاف کیا کہ اس نے زندگی میں بہت مشکل اوقات دیکھے۔ اس کا کہنا ہے کہ اپنے بعض دوستوں کے ذریعے میرا تعارف دین اسلام کے ساتھ ہوا، اسلام کے مطالعے نے مجھے ایمان کی دولت سے سرفراز کردیا۔

    برطانوی اخبار نے پال پوگبا کے تاثرات شائع کیے جس میں اس نے کہا کہ اسلام میرے لیے کُل کائنات ہے۔ اسلام نے میرا سب کچھ بدل دیا۔آج میں بہت اطمینان اور خوشی محسوس کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں شعوری طور پر کہہ سکتا ہوں کہ میری زندگی بدل گئی ہے، میرا ضمیر مطمئن اور پہلے سے زیادہ خود کو محفوظ محسوس کرتا ہوں۔

    اس کا مزید کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے کے بعد میری زندگی میں جوہری تبدیلیاں آئیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں پیدائشی مسلمان نہیں تھا، اگر میری ماں ہی مسلمان ہوتیں۔ اسلام کی اصل تصویر وہ نہیں جسے دوسرے لوگ پیش کرتے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے بارے میں جو باتیں ہم ذرائع ابلاغ سے سنتے ہیں وہ ایک الگ چیز ہے، جہاں تک اسلام کا تعلق ہے تو اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، اسلام ایک خوبصورت دین ہے۔

    خیال رہے کہ کھلاڑی نے گذشتہ ماہ صیام میں عمرہ کی ادائی کی سعادت حاصل کی تھی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد یہ ان کا مکہ معظمہ کا پہلا سفر نہیں بلکہ مشرف بہ اسلام ہونے کے بعد وہ متعدد بار سعودی عرب جا چکے ہیں۔

    بیس کے عشرے میں اسلام قبول کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پوگبا نے کہا کہ وہ شروع ہی سے شراب سے دور تھا۔

    ان کا کہنا ہے کہ میری دوست ماریا سالویز سے میرے دو بچے ہیں، یہ کوئی حیرت کی بات نہیں۔ بہت سے مسلمانوں کے دوست ہیں، میں بہت سی باتیں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں، میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ایک بار نماز ادا کی اور مجھے بہت مختلف لگا۔ اس کے بعد میں پانچ وقت کی نماز شروع کردی۔

    اس نے کہا کہ اسلام نے میرا دماغ کھول دیا اور مجھے بہترین انسان بنا دیا۔ اسلام فکر آخرت پر زیادہ زور دیتا ہے، اسلام حقیقی معنوں میں انسانیت کا دین ہے۔

  • لاہور : مولانا طارق جمیل کی طبعیت سنبھل گئی

    لاہور : مولانا طارق جمیل کی طبعیت سنبھل گئی

    لاہور : معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی طبعیت سنبھل گئی، مولانا کو عارضہ قلب کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے رہنما و معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کو منگل کے روز دل میں تکلیف کے سبب طبی امداد کے لیے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کی انجیو گرافی کرنے کے بعد ایک شریان میں سٹنٹ ڈال دیا ہے, ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    خیال رہے کہ چھے سال قبل مولانا صاحب کے دل میں 6 سٹنٹ ڈالے گئے تھے، ان میں ایک سٹنٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

    طارق جمیل کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے اور ان کی پیدائش ضلع خانیوال کے مياں چنوں علاقے میں ہوئی۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لیا تھا۔

    دورانِ تعلیم وہ تبلیغی جماعت سے متعارف ہوئے اور پھر اُس سے متاثر ہوکر مذہبی تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ عربیہ رائے ونڈ میں داخلہ لیا تھا اور وہیں سے اپنی دینی خدمات کا سلسلہ شروع کیا اور اسے جاری وساری رکھا۔

  • سعودیہ اور یو اے ای کے تعلقات بہتر  بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، حسن روحانی

    سعودیہ اور یو اے ای کے تعلقات بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، حسن روحانی

    تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی موجودہ صورتحال میں بڑوسی ممالک  سے تعلقات بہتر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے موجودہ صدر مولانا حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور خلیجی ممالک خصوصاً متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرکے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے ایرانی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں خطے کی اہم قوتوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران اگلے ماہ نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردی جائیں گی، ایسے وقت میں ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کی بات کی گئی ہے۔

    عربی خبر رساں ادارے کے مطابق حسن روحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ایران پر  اس لیے نئی اقتصادی پابندیاں عائد کررہا ہے تاکہ ہمارے نظام کو برباد کرکے تقسیم کرسکے۔

    ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنا مطلب امریکا کے ہتیھار ڈالنا، جو ایران ہرگز نہیں کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان میں ممکنہ عسکری لڑائی ’جنگوں کی ماں‘ ہوگی۔

    انہوں نے امریکا کو آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’جسے سیاست کا علم ہو، وہ ایرانی تیل کو روکنے کی بات نہیں کرسکتا۔ یاد رہے ہمارے پاس آبنائے ہرمز سمیت بہت راستے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران حسن روحانی چاہتے ہیں کہ خلیجی ممالک سے تعلقات میں بہتری آجائے۔

    روحانی کے مطابق ان کی حکومت اس وقت پڑوسی خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • میرا خیال ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں، مریم نواز

    میرا خیال ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں، مریم نواز

    لندن : نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی طبعیت میں بہتری آئی ہے، میں نے والدہ کو آواز دی تو انہوں نے میری آواز پر حرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تاحال وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز کچھ دیر قبل ہارلے اسٹریٹ کلینک آئی تھیں، انہوں نے والدہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے والدہ کو آواز دی، انھوں نے کچھ رد عمل کا اظہار کیا۔

    پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی رہنما مریم نواز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا خیال ہے والدہ ہماری باتیں سن رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ 15 جون کو مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امی کو اچانک دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا اور اب وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان کی متعدد بار طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا جاتا رہا ہے، تاہم آج دل کا دورہ پڑنے پر ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گورنرسندھ کی طبیعت میں بہتری ، آئی سی یو سے روم منتقل

    گورنرسندھ کی طبیعت میں بہتری ، آئی سی یو سے روم منتقل

    کراچی: نومنتخب علیل گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) سے روم میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق نومنتخب گورنر سندھ کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کی رپورٹس کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سعید الزماں صدیقی کو انتہائی نگہداشت وارڈ سے روم میں منتقل کردیا ہے۔

    ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹرز کی تجویز پر گورنر سندھ کے دل کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے، جن کی رپورٹس تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ 6 گھنٹے میں طبیعت بہتر ہونے پر انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا۔

    پڑھیں:  ’’ گورنرسندھ کی اچانک طبیعت خراب، آئی سی یو میں داخل ‘‘

    خیال رہے دو روز قبل نومنتخب گورنر سندھ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ ترجمان گورنر ہاؤس نے جسٹس سعید الزماں صدیقی کی طبیعت ناسازی اور اسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔

    نومنتخب گورنر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں داخل کروانے کامشورہ دیتے ہوئے مختلف ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی تھی۔