Tag: bhakar

  • ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 2 نومولود جاں بحق

    ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 2 نومولود جاں بحق

    بھکر: صوبہ پنجاب کے شہر بھکر کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے سے 2 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مبینہ طور پر آکسیجن کا نہ ملنا دو نومولود کی جان لے گیا، آکسیجن نہ ملنے سے تین نومولود کی حالت تشویش ناک ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ورثا نے نرسری وارڈ میں احتجاج کیا اور عملے کے خلاف نعرے بازی کی گئی، ورثا کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

    ورثا کے مطابق اسپتال عملے نے احتجاج کرنے پر اسپتال سے باہر نکال دیا، اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں وافر مقدار میں آکسیجن موجود ہے، دونوں بچوں کی قبل ازوقت پیدائش ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سندھ کے ضلع جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں نجی اسپتال میں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے سے 4 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے، ورثا نجی اسپتال انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے تھے۔

  • بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر : پی پی48 میں ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

    بکھر: بکھر پی پی اڑتالیس میں ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے ، ڈی سی او کی جانب سے سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایم پی اے نجیب اللہ خا ن نیازی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پی پی اڑتالیس میں صوبائی امیدوار کے چناؤ کیلئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ ایک لاکھ ترپن ہزار سے زائد افرد اپنے پسندیدہ امیدوار کوووٹ ڈالنے کے اہل قرار پائے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں ایک سو چوالیس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ انتخابی معرکے میں سا ت امید وارآمنے سامنے ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ انتخابی سیاست کا آغاز کرنے والی پاکستان عوا می تحریک کے نامزد امیدوار نذرعباس ، آزاد امیدواروں انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز نوانی کے درمیان متوقع ہے۔

    ضمنی الیکشن کے پیش نظر حلقے میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • علامہ طاہرالقادری دورہ بھکرکے بعد گھرپہنچ گئے

    علامہ طاہرالقادری دورہ بھکرکے بعد گھرپہنچ گئے

    لاہور:سربراہ پاکستان عوامی تحریک دورہ بھکرکے بعد گھر پہنچ گئے،خرم نوازگنڈا پورکہتے ہیں صحت سے متعلق کوئی تشویش کی بات نہیں۔

    علامہ طاہرالقادری بھکر کے دورے کے بعد ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے،عارضہ قلب میں مبتلا علامہ طاہرالقادری   کی طبعیت دورہ بھکرکےد وران ناساز ہوگئی تھی،پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈا پورنے بتایا کہ علامہ طاہرالقادری کی صحت بہتر ہے کوئی تشویش کی بات نہیں۔

    بھکر کے دورے کے دوران علامہ طاہرالقادری کے معالج ڈاکٹرزبیر نے بتایا ڈاکٹر صاحب کے اصرار پرانہیں اسپتال کے بجائے گھرمنتقل کیا گیا یھا۔

    ڈاکٹرزبیر نے بتایا کہ کارڈیالوجسٹ علامہ طاہرالقادری کا گھرپرمعائنہ اورای سی جی کریں گے،ڈاکٹرزکے مطابق انہیں انجیوگرافی کی ضرورت ہے۔

    خرم نوازگنڈا پورکا کہن اتھا تیس اور اکتیس اگست کی درمیانی شب بھارت سے درآمدشدہ شیلز سے شیلنگ کی گئی جس کے باعث کارکنان کوسانس کی تکلیف ہے۔