Tag: bhakkar

  • باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والی معصوم بچی اسپتال میں دم توڑ گئی

    باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والی معصوم بچی اسپتال میں دم توڑ گئی

    بھکر: پنجاب کے شہر بھکر میں باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والی معصوم بچی اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے گوہر والا میں سفاک باپ کے تشدد سے زخمی ہونے والی 10 سالہ بچی کو نہ بچایا جا سکا، اور وہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ صابر نامی ملزم نے معمولی جھگڑے پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا، بچی نے ماں کو بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی زخمی کر دیا۔

    بچی تین روز تک نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج رہی مگر جاں بر نہ ہو سکی، پولیس نے ملزم صابر کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • بھکر، اسکول طالبہ کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھکر، اسکول طالبہ کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بھکر: پنجاب کے شہر بھکر میں ایک نجی اسکول میں طالبہ کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر میں پرائیویٹ اسکول و کالج جنڈنوالہ کے مالک عبدالرزاق نے اسکول میں ایک طالبہ کو ہراساں کیا، جس کی ویڈیو ایک شہری نے بنائی جو اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لیے آیا تھا۔

    ویڈیو میں پرائیویٹ اسکول کے مالک عبدالرزاق کو دیکھا جا سکتا ہے، شہری کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق اسکول بلڈنگ کے برآمدے میں طالبہ سے نازیباً حرکات کر رہا تھا۔

    ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا، اور واقعے کے خلاف تھانہ جنڈنوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انھوں نے سی ای او تعلیم کو اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نازیباً حرکت پر اسکول کے مالک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ دوسری طرف کالج کے مالک عبدالرزاق نے ایک ویڈیو بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی پریشان کھڑی تھی اور کہہ رہی تھی کہ میڈم اسے رول نمبر سلپ نہی دے رہی ہیں، جس پر میں نے اس پر لاشعوری طور پر دست شفقت رکھا اور میڈم کے پاس لے کر سلپ دلوائی۔

  • بھکر میں گاڑی سے کے پی سے اسمگل کیا جانے والا اسلحہ برآمد

    بھکر میں گاڑی سے کے پی سے اسمگل کیا جانے والا اسلحہ برآمد

    بھکر: پولیس نے خیبر پختون خوا سے پنجاب میں اسلحہ اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر پولیس نے داجل چیک پوسٹ پر ایک مشکوک گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد گاڑی پکڑ لی، جس سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    بھکر کے ڈی پی او محمد نوید نے بتایا کہ گاڑی سے 22 رائفلیں، 42 میگزین، اور 181 کارتوس برآمد ہوئے، گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے، اور 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    ڈی پی او کے مطابق اسلحہ تخریب کاری میں استعمال کیے جانے کا شبہ ہے، انھوں نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور نے بیرئیر توڑ کر گاڑی اہلکاروں پر چڑھانے کی کوشش کی اور فرار ہو گیا تھا، تاہم اہل کاروں نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کر کے کچھ ہی فاصلے پر گھیر لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • تیز رفتار بس کار پر چڑھ گئی، 4 افراد کی درد ناک موت

    تیز رفتار بس کار پر چڑھ گئی، 4 افراد کی درد ناک موت

    بھکر : ایم ایم روڈ چاندنی چوک پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کار سوار چار افراد بری طرح کچلے گئے، کار کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالی گئیں۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتار بس نے کار کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں مسافر بس کے نیچے پھنس کر کار سوار4افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ پوری کار بس کے نیچے پھنس گئی۔

    ریسکیو عملے نے کار کو کاٹ کر جاں بحق ہونے والے چار افراد کی لاشیں باہر نکالیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اوورٹیک کرنے کے دوران تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

  • بھکر: دو مغوی طالبات بازیاب، 5 ملزمان گرفتار

    بھکر: دو مغوی طالبات بازیاب، 5 ملزمان گرفتار

    راولپنڈی : پولیس نے میٹرک کی دو مغوی طالبات کو بھکر سے بازیاب کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مغویان کو تین مختلف مقامات پر فروخت کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے دو ماہ قبل اغواء ہونے والی دسویں جماعت کی دو طالبات کو بھکر سے بازیاب کرالیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کی دونوں طالبات کو تھانہ رتہ امرال کی حدود ڈھوک حسو سے دو ماہ قبل اغواء کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث 5اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اغواء کے بعد دونوں طالبات3 مختلف جگہوں پر فروخت کی گئیں۔

    اغواء کاروں کو خفیہ معلومات کے بعد ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، دونوں طالبات مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنی ہیں ان کا طبی معائنہ کرایا جائے گا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لڑکیوں کےاغواء اور فروخت کے واقعات میں ملوث ہیں۔

  • بھکرمیں ٹریلراورمسافروین کی ٹکر، 8 افراد جاں بحق

    بھکرمیں ٹریلراورمسافروین کی ٹکر، 8 افراد جاں بحق

    بھکر: صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں مسافروین اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھکر جھنگ روڈ پر جہان خان کے نزدیک ٹریلر اور مسافر وین میں تصادم ہوا، حادثے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھر منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ڈی سی او کپیٹن ریٹائرڈ وقاص رشید اور ڈی ایس پی پرویز خان بھی ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں ماہ 8 جون کو بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹریک میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

    بھکرمیں رکشہ بس کی زد میں آگیا‘ 7 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 30 مارچ کو بھکر میں جھنگ روڈ جیسے والا کے قریب رکشہ بس کی زد میں آگیا تھا، افسوس ناک حادثے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بھکر کےعلاقے بہل روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمد شہزاد اکمل اور انس بن مالک سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اگست کو سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گرد شکیل احمد اور فرازسلطان کو گرفتار کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا تھا، مبینہ دہشت گردوں نے عوام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

    تیرامیل: سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جون کو دشت کے علاقے تیرامیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

  • حکمرانوں کو اپنےاقتدارکی موت نظر آرہی ہے،رحیق عباسی

    حکمرانوں کو اپنےاقتدارکی موت نظر آرہی ہے،رحیق عباسی

    لاہور:پاکستا ن عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نےکہا ہےحکمرانوں کو اپنی موت نظرآرہی،رکاوٹیں کارکنوں کونہیں روک پائیں گی،عمران خان بھی یوم شہدا میں شریک ہوں گے۔

    لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں پاکستا ن عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ بھکر میں ہمارے دوکارکنوں کو گولیاں مارکرشہید کردیا گیا، حکمرانوں کے اقدامات ہمیں اپنےارادے سےنہیں ہٹا سکتے ۔

    رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یوم شہدا کی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا ہےاور اپنے کارکنان کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ یوم شہدا میں بھرپوراندازمیں شریک ہوں۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب کی کوئی ایسی سڑک اورایساپل نہیں جہاں کنٹینرزنہ کھڑےہوں، ظالم حکمران ایسےاقدامات سےاپنےگردخودگھیراتنگ کررہےہیں۔