Tag: Bhara Kahu

  • بارہ کہو بائی پاس منصوبے کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی، 2 مزدور جاں بحق

    بارہ کہو بائی پاس منصوبے کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی، 2 مزدور جاں بحق

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی جس سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ شٹرنگ گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

    حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے مزدوروں کو نکالنے کا کام شروع کیا جس کے بعد ایک مزدور کی ہلاکت کا علم ہوا جبکہ بقیہ مزدور زخمی حالت میں نکال لیے گئے۔

    بعد ازاں ایک اور مزدور اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، تینوں مزدوروں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران ٹریلر نے 2 پِلرز کی شٹرنگ کو نقصان پہنچایا، ٹریلر کی پہلی ٹکر سے ایک پلر کی شٹرنگ نیچے گری جس کے بعد کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔

    چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل نے بھارہ کہو واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

  • وزیر اعظم نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیر اعظم نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کو عوامی تکالیف سے کوئی سروکار نہیں تھا، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ معیشت کو مضبوط کیا جائے، مہنگائی میں کمی لائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 5.4 کلو میٹر طویل منصوبہ 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

    منصوبے میں 12 سو 50 میٹر طویل اوور ہیڈ برج بنایا جائے گا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج عظیم عوامی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب پر اکٹھے ہوئے ہیں، یہ عظیم عوامی منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ این ایل سی سے گزارش ہے کہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کے لیے این ایل سی کی یہ بہت بڑی خدمت ہوگی، اس روڈ پر بعض اوقات گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی کے باسیوں کے لیے بے شمار منصوبے بنائے گئے، اورنج لائن، گرین لائن، میٹرو بس اور فلائی اوور جیسے منصوبے دیے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کو عوامی تکالیف سے کوئی سروکار نہیں تھا، عوام کا دکھ درد ہوتا تو مسائل کا پہاڑ نہ ہوتا بلکہ مسائل حل ہوتے۔ گزشتہ حکومت نے دن رات جھوٹ بولا، ایک رواج قائم کیا کہ لوگوں کو دھوکہ دیتے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران نیازی دن رات جھوٹ بولتا ہے، میں نے زندگی میں اتنا غیر ذمہ دار اور جھوٹا آدمی کبھی نہیں دیکھا۔ آپ نے اسپتال بھی بنایا جو اچھی بات ہے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ معیشت کو مضبوط کیا جائے، مہنگائی میں کمی لائی جائے۔

  • بھارہ کہو میں پولیس کی کارروائی، 11 سالہ بچی بازیاب، اغواکار گرفتار

    بھارہ کہو میں پولیس کی کارروائی، 11 سالہ بچی بازیاب، اغواکار گرفتار

    اسلام آباد : پولیس نے اغوا کار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کو بازیاب کراکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچی کی ویڈیو بناکر ورثا کو بلیک میل کررہے تھے، پولیس نے کارروائی کرکے 11 سالہ بچی کو بازیاب کراکے ملزم کو گرفتار کیا تو وہ بچی کا رشتہ دار نکلا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گیارہ سالہ بچی کو 5 اگست کو بھارہ کہو سے اغوا کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

    کمسن بچیوں کو اغواء کرنے والا افغانی گروہ گرفتار، بچی بازیاب

    ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے لڑکی کے اغوا کا فوری نوٹس لیکر ایس پی سٹی زون کو فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی جس پر ایس پی سٹی زون کی سربراہی میں پولیس نے بچی کو ٹریس کرکے بازیاب کرایا۔