Tag: Bharat bandh

  • مودی حکومت کیخلاف کسانوں کے بعد تاجر بھی میدان میں،  بڑا اعلان کردیا

    مودی حکومت کیخلاف کسانوں کے بعد تاجر بھی میدان میں، بڑا اعلان کردیا

    نئی دہلی : مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کیخلاف صرف کسان برادری ہی نہیں بلکہ  ملک بھر کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز بھی سراپا احتجاج ہیں جنہوں نے پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت دیگر اقدامات کیخلاف آج بھارت میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر کی تقریباً 40 ہزار تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے اس ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران مارکیٹیں اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہیں گی۔

    آل انڈیا ٹرانسپورٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک تمام ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رکھیں۔ ایسوسی ایشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق اس ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

    یہ پہیہ جام ہڑتال آج جمعہ کی صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک رہے گی۔ ایسی صورتحال میں اس ہڑتال کا اثر پورے ملک میں کیا ہوگا، اس کا فیصلہ آج ہوگا۔

  • بھارت میں دلتوں‌کا ملک گیر احتجاج، ہلاکتوں‌کی تعداد 11 ہوگئی

    بھارت میں دلتوں‌کا ملک گیر احتجاج، ہلاکتوں‌کی تعداد 11 ہوگئی

    نئی دہلی: نچلی ذات ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دلتوں کا احتجاج جاری، پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی جبکہ بھارت بند احتجاج اور تشدد کے پیش نظر فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

    بھارت کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند کردئیے گئے، آگرہ میں توڑ پھوڑ کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گوالیار میں دفعہ 144 نافذ کرکے کرفیو لگادیا گیا، مورینا میں ایک شخص کو ہلاک کردیا گیا، میرٹھ میں تھانے کو جلادیا گیا، پٹنا میں مختلف مقامات پر ٹرینیں روک دی گئیں۔

    کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دلت کمیونٹی کے مظاہرین کو سلام پیش کرتے ہیں جو مودی سرکار کے خلاف اپنے حق کے لیے سرکوں پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 مارچ 2018 کو ازخود نوٹس لیتے ہوئے گرفتاریوں اور مجرمانہ مقدمات کا رجسٹرڈ معائنہ (ایس سی) اور شیڈول شدہ قبائلیوں (ایس ٹی) کی روک تھام کے مظالم کے ایکٹ 1989 کے تحت بند کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔