Tag: bharti fouj ki firing

  • بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ، 4 شہری شہید، 6 زخمی

    بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ، 4 شہری شہید، 6 زخمی

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پربلا اشتعال فائرنگ کی جس میں 4 شہری شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے، جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اشتعال انگیزی سے باز نہ آئی، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی قانون کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کے احتجاج کے باوجود ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار شہری شہید اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پربلا اشتعال فائرنگ کی،کیل، نکیال، جندروٹ سیکٹرز میں فائرنگ کا پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا،پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائیوں سے بوکھلائی بھارتی بی ایس ایف نے اس بار دیوالی پر رینجرز کو مٹھائی بھی نہیں بھجوائی۔

    مقبوضہ کشمیر میں فریڈم فائٹر برہان وانی کی شہادت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیا ن تنازعات بڑھ گئے ہیں اوربھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹروں پر اکثر بلا اشتعال فائرنگ کرتی رہی ہے جس سے اب تک کئی پاکستانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

  • کشمیر‌ میں کرفیو کا 85 واں روز، ایک اور نوجوان شہید، تعداد 108 ہوگئی

    کشمیر‌ میں کرفیو کا 85 واں روز، ایک اور نوجوان شہید، تعداد 108 ہوگئی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، وادی میں کرفیو کا آج پچاسی واں روز ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان جان کی بازی ہار گیا، دفتر خارجہ نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی تاحال جاری ہے، ستمبر میں 44 کشمیریوں نے جام شہادت نوش کیا اور 5 ہزارسے زائد کشمیری پیلیٹ گن اور بھارتی تشدد سے زخمی ہوگئے۔

    بھارتی فورسز وادی میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کررہی ہیں، تلاشی کے دوران ایک بزرگ خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئیں جبکہ بڈگام میں آج مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

    حریت کانفرنس نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج میں چھ اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

    دوسری جانب پے درپے ناکامیوں کا غصہ بھارت نے اپنے ہی کمانڈر پرنکال دیا۔اڑی حملے کے بعد اڑی بریگیڈ کے کمانڈر کو تبدیل کرکے نیا کمانڈر تعینات کردیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج نے آج بھی کشمیری نوجوان مظفراحمد کو شہید کیا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے گزشتہ تین ماہ میں بھارتی فوج نے سو سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے، دفتر خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے بھارتی فوج  کے ظلم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں کرفیو کا 82 واں روز، شہدا کی تعداد 106 ہوگئی

  • بھارتی فائرنگ سے زخمی دو رینجرز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکرشہید

    بھارتی فائرنگ سے زخمی دو رینجرز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکرشہید

    شکر گڑھ : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شکر گڑھ سیکٹر پر شدید زخمی ہونے والے دو رینجرز اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصٓیلات کے مطابق شکر گڑھ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سکیورٹی فورسز کے سیکٹرکمانڈر کی جانب سے فلیگ میٹنگ کی درخواست کی گئی تھی ۔

    دونوں رینجرز اہلکار لانس نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک محمد صفدر ورکنگ باؤنڈری پر موجود تھے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا،جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

    دونوں زخمی اہلکاروں کو شکر گڑھ سیکٹر سے اٹھانے کی کوشش کی گئی مگر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل فائرنگ کے باعث دونوں اہلکاروں کو طبی امداد فراہم نہ کی جا سکی  اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے دونوں اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔