Tag: bharti fouj

  • بھارتی فوج کے افسران انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں، رپورٹ

    بھارتی فوج کے افسران انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں، رپورٹ

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی، بھارتی فوج کے 972 افسران انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ۔

    بھارتی شہری کارتک مارک کوٹلا اور مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقو ق کے کارکن خرم پرویز کی تیار کردہ رپورٹ کے مطا بق گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ایک ہزار سے زائد کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل جبکہ کشمیر ی لاپتہ کیئے گئے ۔

    رپورٹ کے مطابق جرائم میں ملوث 972 افراد کے خلاف 333 مقدمات کا اندراج کیا گیا جبکہ 464 بھارتی فوجی، 158 پولیس اہلکا، 189 حکومتی گن مین ملزم ٹھہرائے گئے ۔

    سنگین انسانی جرائم میں بھارتی فوج کے ایک میجر جنرل سات برگیڈیئراور اکتیس کرنلز سمیت پیر ا ملٹری فورس کے 54 سینئر آفیشلز بھی ملوث پائے گئے

    ۔رپورٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے رپوٹ کو چشم کشا قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

    چوہدری عبدالمجید کاکہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حق خود ارادیت کے علاوہ کوئی بھی حل قابل قبول نہیں ۔

    ان کاکہنا تھاکہ بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے گیا تھا مگر اب ان قراردادوں سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے ۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں کو کرنے دیا جانا چاہیئے اس کے علاوہ کسی آپشن کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

  • بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئیں

    بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئیں

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والی زخمی خاتون فریدہ تین روز ہسپتال میں  زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی ہیں۔

    گذشتہ ایک ہفتے کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد چار ہوگئی ۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آٹھ اگست کو جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں اٹھائیس سالہ خاتون فریدہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں ۔

    فریدہ کو علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تاہم وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

  • بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی فوج کی ہرپال سیکٹر اورنکیال سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ: ہرپال سیکٹراور نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے بارہ سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فائرنگ کا واقعہ ہرپال سیکٹر میں پیش آیا جس کے بعد چناب رینجرز کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کاسلسلہ شام سےجاری ہے، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • پنجاب رینجرزکا بھارت منہ توڑجواب،5بھارتی فوجی ہلاک

    پنجاب رینجرزکا بھارت منہ توڑجواب،5بھارتی فوجی ہلاک

    شکرگڑھ : ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چناب رینجرز نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، پنجاب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا جس میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس بھارتی فوج نےچھٹی مرتبہ جارحیت کامظاہرہ کیا اور بھاری ہتھیاروں سے سویلین آبادی کونشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے ظفروال اور شکرگڑھ کے علاقوں پرمارٹرگولے داغے گئے اور فائرنگ کی گئی۔

    بھارتی فوج نےظفروال سیکٹرمیں شہری آبادی پرگولہ باری کی، بھارتی فائرنگ سے رینجرز کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جن کےنام اللہ یاراوراحسان بتائے جاتے ہیں، سکھ مال اور ننگل میں زخمی ہونے والا شخص خورشید احمد اور امجد علی کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ سے متاثر ہونے والے درجنوں دیہات کو خالی کرالیا گیا۔

  • بھارتی فورسزکی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ،گولہ باری جاری

    بھارتی فورسزکی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ،گولہ باری جاری

    سیالکوٹ: بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ نہ رک سکا،چناب رینجرز نے بھی بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

    بھارتی افواج بازنہیں آئی ۔سیالکوٹ کے چارواہ اور ہڑپال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری بدستور جاری ہے ،بھارتی فورسز کی رات سے جاری فائرنگ کا چناب رینجرز نے کرارا جواب دیا اوربھرپورکارروائی کی ۔

    چناب رینجرز کے بھارت کو منہ توڑ جواب میں بھارتی توپوں کو خاموش کردیا۔ ورکنگ باؤنڈری لائن پربھارتی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

    رہائشی سرحدی علاقوں سمیت مقامی آبادی پر بھی مارٹر گولے برسائے گئے،جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی جارحیت سے اب تک درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

  • بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،آئی ایس پی آر

    بھارتی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: بھارت کی جانب سے یکم اکتوبر کے بعد سےکنٹرول لائن پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا اُس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں بھارت کو ایک بار پھر سخت الفاظ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی راولاکوٹ میں کی گئی ہے ،فائرنگ سے موری گاؤں کا ایک رہائشی سترسالہ ولی محمد زخمی ہوگیا۔ راولا کوٹ میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا فوری اورموثرجواب دیا گیا۔

  • میرپور:شہریوں کابھارتی فوج کی بربریت کیخلاف یوم سیاہ

    میرپور:شہریوں کابھارتی فوج کی بربریت کیخلاف یوم سیاہ

    میرپور: ورکنگ باؤنڈری اورلائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بربریت کے خلاف میرپورآزاد کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے،گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری اور سیز فائرکی خلاف ورزی سے ہونے والے جانی نقصانات کے خلاف وزیراعظم آزاد کشمیرکی کال پر شہری یوم سیا ہ منارہے ہیں۔

    ا س موقع پرمیرپور آزاد کشمیر اور کوٹلی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں مختلف سیاسی جماعتوں، انجمن تاجران، سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی اور طلباء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نےشرکت کی اوربھارتی جارحیت کےخلاف شدید نعرےبازی کی۔

    احتجاج میں شریک افراد نےاقوام متحدہ سےمطالبہ کیا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا فوری نوٹس لیا جائے۔