Tag: bharti jarhiat

  • بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوم جواب دے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوم جواب دے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لائن آف کنٹرول بھمبر کے دورے کے دوران کہا کہ بھارت نے اگر جارحیت کی حماقت کی تو پوری قوم بھی دندان شکن جواب دینے کیلئیے پاک فوج کے ساتھ ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزراء نے بھمبر کے علاقے میں متاثرین لائن آف کنٹرول کی تقریب میں شرکت کی۔

    راجہ فاروق حیدر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدو جہد میں ثابت قدم رہنا ہو گا۔ بھارت اڑی کا ڈرامہ فلاپ ہونے پر خرابی پیدا کرنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر جارحیت کی حماقت کی تو پوری قوم بھی دندان شکن جواب دینے کیلئیے پاک فوج کے ساتھ ہوگی۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت انتشار پیدا کرناچاہتا ہے۔ بزدل اور مکار دشمن سے عوام ہوشیار رہیں۔ مودی خودہی اپنے زخم چاٹ رہاہے۔

    ستائیس اکتوبر کشمیری عوام یوم مذمت کےطور پر منائیں گئے۔ اس موقع پر وزیراطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس کا کہنا تھا کہ آج کشمیری عوام مسلح افواج پاکستان کو لائن آف کنٹرول سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

     

  • بھارتی جارحیت کیخلاف لاہورکے تاجروں کا انوکھا احتجاج

    بھارتی جارحیت کیخلاف لاہورکے تاجروں کا انوکھا احتجاج

    لاہور : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف لاہور کے تاجروں نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ہزاروں گز بھارتی کپڑا جلا دیا، عوام نے تاریخی چوک کو برہان وانی شہید کے نام سے منسوب کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات پر ملک بھرمیں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔


    Historical roundabout in Peshawar named after… by arynews

    پاکستان مخالف بیان پر لاہور کے تاجروں نے بھارت سے درآمد شدہ کپڑا نذرآتش کر کے اوریگا چوک کا نام برہان وانی شہید چوک رکھ کر دیا۔

    اوریگا سینٹر کے تاجروں نے بھارتی کپڑے کی خرید و فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجا 6 ہزار گز قیمتی بھارتی کپڑا نذر آتش کیا۔

    اس موقع پر پاکستان مخالف بیانات پر تاجروں نے مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ اگربھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تاجروں نے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اوریگا چوک کا نام تبدیل کر کے برہان وانی شہید چوک رکھ دیا۔

    اس کے علاوہ جمرود میں قبائلی عمائدین کے جرگہ میں سبز ہلالی پرچم سے بھرا پنڈال پاکستان زندہ باد کے نعرون سے گونج اٹھا۔

    خیبر ایجنسی میں بھی عمائدین نے ملکی سالمیت کیلیے پاک فوج کی حمایت کا اعلان کردیا، پشاور کے عوام بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کا حوصلہ بڑھانے میدان میں آگئے اور پاک افواج کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

     

  • پاک فوج بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئےتیار ہے،سرتاج عزیز

    پاک فوج بھارتی جارحیت سے نمٹنے کیلئےتیار ہے،سرتاج عزیز

    اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک فوج بھارتی جارحیت سے نمٹنے کےلیے مکمل طورپرتیار ہے، اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس منعقد ہوا ۔

    جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے ، تاہم کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے پاک فوج مکمل طورپرتیار ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت نے جارحیت کا سلسلہ تیس دسمبر دوہزار تیرہ کو شروع کیا جو چھ اکتوبر کو شدت پکڑگیا،ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے کشمیرکے مسئلے پر مذاکرات میں کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا جائےگا۔

  • بھارتی جارحیت:سرتاج عزیزکا اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط

    بھارتی جارحیت:سرتاج عزیزکا اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط

    اسلام آباد: بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف سرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوخط لکھ کراپنا کرداراداکرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی لائن آف کنٹرول پرجاری جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کے مشیرسرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کوخط تحریرکیا ہے۔

    سرتاج عزیزنے خط میں اقوامِ متحدہ سے درخواست کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکے حل میں اپناکردارادا کرے اوراس سے متعلق منظورکی گئی قراردادوں پرعمل درآمد کروائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کرکے دیہات میں رہائش پذیرغریب لوگوں کا جانی ومالی نقصان کررہا ہے۔ عالمی برادری لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کوروکنے کےلیے کردارادا کرے اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کم کرنے کے لئے مؤثراقدامات کرے۔