Tag: bharti jarhiyat

  • بھارتی جارحیت : ڈی جی ایم او کی مختلف ممالک کے سفیروں کو بریفنگ

    بھارتی جارحیت : ڈی جی ایم او کی مختلف ممالک کے سفیروں کو بریفنگ

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ کے مستقل اراکین کے سامنے اٹھا دیا، دفترخارجہ میں ڈی جی ایم او نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ میں ڈائرکٹر جنرل مکلٹری آپریشن نے مختلف ممالک کے سفیروں کو اب تک بھارت کی جانب سے کی جانے والی ریاستی دہشت گردی اور پاک بھارت سرحدی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا، اور پاک فوج کی جوابی کاروائیوں سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

    سیکریٹری خارجہ اور ڈی جی ایم او کی جانب سے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان ممالک کے سفیروں کو بریفنگ کے موقع پرامریکا ،چین، روس، برطانیہ اور فرانس کے سفیر موجود تھے۔

    ڈی جی ملٹری آپریشن نے اپنی بریفنگ میں بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے بھونڈے دعوے کو مسترد کردیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 28 اور 29 ستمبر کی درمیانی شب بھارتی افواج نے ایل او سی کے مختلف پوائنٹس پر بلااشتعال فائرنگ کی،

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے، بعد ازاں پاکستانی افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی

    غیر ملکی سفیروں کو خاردار تاروں، بارڈر فورس، بنکرز اور دیگر رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا گیا، ترجمان سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی،

    ڈی جی ایم او نے بریفنگ میں بتایا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پرسیز فائر کی خلاف ورزی کر رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ سرجیکل اسٹرائیک کا بھارتی دعویٰٰ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

    بھارت نے فائرنگ میں پہل کی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، بریفنگ کے دوران سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نے بتایا کہ بھارت کشمیر اورپاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے، اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ سیزفائر کی خلاف ورزیوں پرشدید تحفظات ہیں۔

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ بھارت اس طرح کی کارروائیاں کر کے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم اور جبر سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

    ترجمان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر سنجیدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

     

  • بھارتی جارحیت پردفترخارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ

    بھارتی جارحیت پردفترخارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ

    اسلام آباد: پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت، ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔اسلام آباد میں غیرملکی سفارت کاروں کو عسکری حکام ،سیکریٹری خارجہ اور وزیرِاعظم کے مشیر برائِے خارجہ امور طارق فاطمی نے بریفنگ دی۔

    عسکری حکام نے سفارت کاروں کو بتایا کہ فائرنگ کی بندش پربھارت نےمنفی ردعمل کامظاہرہ کیا ہے دفتر خارجہ نے سفارت کاروں سےدرخواست کی کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کو بھارتی جارحیت پر پاکستان کےمؤقف اور تشویش سے آگاہ کریں اور بھارت پرمذاکرات کےلئےسفارتی دباؤڈالاجائے۔

    دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کاحل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔

  • بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لاہور: پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد جمع کروادی۔ بھارت کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔ جس کے خلاف پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔

    پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرار جمع کرائی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک کی طرف سے جمع کروائی گئی۔

    قرارداد میں ایوان کی جانب سے بھارتی فائرنگ سے شہیدہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس اور رینجرزاورفوج کے جوانوں سے اظہاریکجہتی کیا گیا۔