بھارت کی معروف کامیڈین و ہوسٹ اسٹار بھارتی سنگھ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا۔
فوٹو یانڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی سنگھ نے شوہر کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ کسی نے ہمارا یوٹیوب چینل ’’بھارتی ٹی وی نیٹ ورک‘‘ ہیک کرلیا ہے۔
بھارتی نے کہا کہ ہیکر نے چینل کا نام اور کنٹینٹ بھی تبدیل کردیا ہے، ہم نے چینل پر اپنا نیا پوڈکاسٹ اپلوڈ کرنا تھا، سب کچھ تیار تھا اور کسی نے ہمارا چینل ہیک کرلیا۔
بھارتی نے اسٹوری پر یوٹیوب انڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے چینل ریکور کرنے میں ہماری مدد کی جائے تاکہ ہم مزید نقصان سے بچ سکیں، ساتھ ہی مداحوں سے مخاطب ہوتے بھارتی نے کہا کہ اگر آپ کو چینل واپس لینے کا کوئی طریقہ معلوم ہے تو براہِ کرم، ہمیں میسج کریں۔
بھارتی سنگھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یوٹیوب انڈیا کے نام نوٹ بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نے ایک بار پھر چینل کی ریکوری کے لیے اپیل کی۔